Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ کا فیصلہ خفیہ آنکھوں اورخفیہ ہاتھوں کے اسکرپٹ کے مطابق ہے۔الطاف حسین


سپریم کورٹ کا فیصلہ خفیہ آنکھوں اورخفیہ ہاتھوں کے اسکرپٹ کے مطابق ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 12/15/2017
سپریم کورٹ کا فیصلہ خفیہ آنکھوں اورخفیہ ہاتھوں کے اسکرپٹ کے مطابق ہے۔الطاف حسین
یہ فیصلہ جانبدارانہ ہے ،اس فیصلے نے میاں نوازشریف اورمسلم لیگی رہنماؤں کے اعتراضات کودرست ثابت کردیاہے
تمام پاکستانی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کراورکلمہ پڑھ کرخودبتائیں کہ کیایہ فیصلہ درست اورجائزقراردیاجاسکتاہے؟
عمران خان کونااہلی سے بچانے کے لئے جہانگیرترین کوقربانی کابکرابنایاگیاہے۔الطاف حسین
سپریم کورٹ کے سینئروکلاء تک اس فیصلے پر یہ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ ’’کچھ لوکچھ دو ‘‘ کی بنیادپر فیصلے کررہی ہے
جوسیاسی رہنماآج یہ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کااحترام کیاجاناچاہیے وہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کوبھی تسلیم کریں
آج کافیصلہ پورے ملک خصوصاً پنجاب کے عوام کے جذبات کومزید بھڑکائے گا ۔ الطاف حسین
اگر پاکستان کوبچاناہے اورملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم کرنی ہے تو خفیہ آنکھوں اورخفیہ ہاتھوں کوقابومیں لاناہوگا
قائدتحریک الطاف حسین کا تازہ ترین آڈیوپیغام میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارخیال

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ عمران خان کی نااہلی کی درخواست کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ خفیہ آنکھوں اورخفیہ ہاتھوں کے اسکرپٹ کے مطابق ہے۔یہ فیصلہ جانبدارانہ ہے اوراس فیصلے نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورمسلم لیگ کے دیگررہنماؤں کے اعتراضات کودرست ثابت کردیاہے۔ انہوں نے یہ بات آج اپنے تازہ ترین آڈیوپیغام میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوکچھ آج ہورہاہے اس کے پیچھے خفیہ ہاتھ کاکارفرماہونا پہلی بار نہیں بلکہ ماضی میں بھی سپریم کورٹ کے اس طرح کے فیصلوں میں اسی طرح خفیہ آنکھیں اورخفیہ ہاتھ اپناکام دکھاتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جنرل ایوب خان سے لیکر جنرل پرویزمشرف تک جتنے بھی مارشل لاء لگے یاجب بھی فوج نے منتخب جمہوری حکومتوں کاتختہ الٹااورآئین توڑاتوسب سے پہلے سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کے تحت فوج کے اس اقدام کو جائز قرار دیا جبکہ اسی آئین میں لکھا ہے کہ آئین توڑنے والوں کاساتھ دینے والابھی آئین توڑنے میں برابرکامجرم ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں محمدنوازشریف کو محض اس بات پرنااہل قرار دے کر وزارت عظمیٰ سے ہٹادیاگیاکہ انہوں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ وصول نہیں کی اوراس کوظاہر نہیں کیالیکن دوسری جانب عمران خان جنہوں نے میڈیاکے سامنے کئی بار خود ٹیکس بچانے کیلئے’’ نیازی سروسز لمیٹڈ ‘‘ نامی آف شور کمپنی بنانے اوراس کے ذریعے لندن میں فلیٹ خریدنے کااعتراف کیا لیکن سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست کوآج یہ کہہ کرمستردکردیاکہ عمران خان کا نیازی سروسز لمیٹڈ سے کوئی تعلق نہیں، وہ نیازی سروسز لمیٹڈ کے نہ ڈائریکٹر ہیں اورنہ ہی شیئر ہولڈر ہیں ۔یعنی عمران خان بہت ہی ایماندار اورفرشتہ صفت انسان ہیں ۔جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ اگر عمران خان نیازی سروسزلمیٹڈ کے ڈائریکٹر یا شیئر ہولڈرنہیں تھے تو کیااس آف شور کمپنی کے چپڑاسی یاوہاں صفائی کرنے والے تھے ؟ انہوں نے کہاکہ آج کے اس فیصلے پر پاکستان سمیت دنیابھرمیں رہنے والے پاکستانی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کراورکلمہ پڑھ کرخودبتائیں کہ کیایہ فیصلہ درست اورجائزقراردیاجاسکتاہے؟انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جانبدارانہ ہے اوراس فیصلے نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورمسلم لیگ کے دیگر رہنماؤں کے اعتراضات کودرست ثابت کردیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمران خان اپنے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کوتودرست قراردے رہے ہیں لیکن جہانگیرخان ترین کونااہل قراردینے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہیں تیکنیکی بنیادپرنااہل قراردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرواقعی عمران خان سپریم کورٹ اوراس کے تقدس کا احترام کرتے ہیں توانہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد توجہانگیرخان ترین کوپارٹی سے خارج کردینا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہرشخص یہ کہہ رہاہے کہ عمران خان کونااہلی سے بچانے کے لئے جہانگیرترین کوقربانی کابکرابنایاگیاہے ، سپریم کورٹ کے سینئروکلاء اورآئینی وقانونی ماہرین تک اس فیصلے پرتنقیدکررہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ ’’کچھ لوکچھ دو ‘‘ کی بنیادپر فیصلے کررہی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعض سیاسی رہنماآج یہ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ بہت مقدس ادارہ ہے اوراس کے فیصلے کااحترام کیاجاناچاہیے۔ ان رہنماؤں کوچاہیے کہ وہ اپنی اس بات کی روشنی میں ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کوبھی تسلیم کریں اوراس فیصلے کا احترام کر تے ہوئے بھٹوکو شہید نہ کہا کریں بلکہ قاتل کہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کافیصلہ پورے ملک خصوصاً پنجاب کے عوام کے جذبات کومزید بھڑکائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کوبچاناہے اورملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم کرنی ہے توفیصلوں پر اثراندازہونے والی خفیہ آنکھوں اورخفیہ ہاتھوں کوقابومیں لاناہوگا، وگرنہ یہ صورتحال ملک کومزیدبربادی کی طرف لے جائے گی۔ 

*****

4/25/2024 12:50:14 PM