Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین


سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین
 Posted on: 12/14/2017
سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین
14دسمبر1986ء کو ڈرگ مافیاسے تعلق رکھنے والے درجنوں مسلح دہشت گردوں نے علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی پر حملہ
کرکے سینکڑوں مہاجرماؤں بہنوں، بزرگوں نوجوانوں حتیٰ کہ معصوم بچوں تک کاوحشیانہ قتل عام کیا،
گھروں کو لوٹ کرآگ لگائی، معصوم وبے گناہ مہاجروں کوزندہ اس آگ میں ڈالا، ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی ،
وحشت وبربریت کا سفاکانہ کھیل چھ گھنٹوں تک جاری رہالیکن پولیس، رینجرز،فوج ،حکومت ،ریاست کسی نے بھی مہاجروں کوتحفظ نہیں دیا 
سانحہ علی گڑھ کو31برس گزرچکے ہیں لیکن مہاجروں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کوسزانہیں دی گئی۔ الطاف حسین
تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں، سیاسی ودفاعی تجزیہ نگار، اینکرز،صحافی سانحہ ماڈل ٹاؤن کاتوبہت ذکرکرتے ہیں لیکن سانحہ علی گڑھ
کاکوئی ذکرنہیں کرتااسلئے کہ اس سانحہ میں شہیدہونے والے مہاجرہیں ۔الطا ف حسین
14دسمبر 1986ء کوپیش آنے والے سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی کی دوبارہ تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیاجائے۔الطاف حسین
اپنے شہیدوں کوکبھی فراموش نہیں کریں گے ، سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی کے شہداء کی 31ویں برسی کے موقع پر بیان 

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے جسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ 14دسمبر 1986ء کے سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی کے شہداء کی 31ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 14دسمبر1986ء کراچی خصوصاًمہاجروں کے لئے وہ سیاہ دن ہے جب ڈرگ مافیاسے تعلق رکھنے والے درجنوں مسلح دہشت گردوں نے کراچی کی مہاجربستیوں علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی پر حملہ کرکے سینکڑوں مہاجرماؤں بہنوں، بزرگوں نوجوانوں حتیٰ کہ معصوم بچوں تک کاوحشیانہ قتل عام کیا، گھروں کو لوٹ کرآگ لگائی، معصوم وبے گناہ مہاجروں کوزندہ اس آگ میں ڈالا، ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی ، وحشت وبربریت اوردرندگی کایہ سفاکانہ کھیل چھ گھنٹوں تک جاری رہالیکن کوئی پولیس، رینجرز،فوج ،حکومت ،ریاست کوئی بھی مہاجروں کوتحفظ دینے نہیں آیا۔ اس سانحہ کوآج 31برس گزرچکے ہیں لیکن مہاجروں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کوسزانہیں دی گئی اورمہاجروں کوانصاف نہیں دیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں، سیاسی ودفاعی تجزیہ نگار، اینکرز،صحافی ،سب سانحہ ماڈل ٹاؤن کاتوبہت ذکرکرتے ہیں لیکن سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی میں سینکڑوں مہاجروں کے قتل عام کاکوئی ذکرنہیں کرتااسلئے کہ اس سانحہ میں شہیدہونے والے مہاجرہیں۔ یہ طرزعمل مہاجروں کوبہت کچھ سوچنے سمجھنے پر مجبورکرتاہے۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے شہیدوں کوکبھی فراموش نہیں کریں گے اوران کے لئے انصاف کے حصول کے لئے آوازاٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ 14دسمبر 1986ء کوپیش آنے والے سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی کی دوبارہ تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیاجائے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کے درجات بلندفرمائے اوران کے تمام لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے۔ 
*****





4/19/2024 10:15:28 PM