Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے حالات کی خرابی کاذمہ دار ایم کیو ایم کوقراردینا حقائق کومسخ کرناہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


کراچی کے حالات کی خرابی کاذمہ دار ایم کیو ایم کوقراردینا حقائق کومسخ کرناہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/13/2017
کراچی کے حالات کی خرابی کاذمہ دار ایم کیو ایم کوقراردینا حقائق کومسخ کرناہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ شہرکے حالات 1992ء کے اسی آپریشن کے نتیجے میں ہی خراب ہوئے
جرائم پیشہ افراد پرمشتمل حقیقی ٹولہ کس نے تشکیل دیا؟ 19جون 1992ء کو حقیقی دہشت گردوں کوسرکاری ٹرکوں میں بٹھاکر کون لایا ؟
ریاستی تشدد، حقیقی دہشت گردوں کی کارروائیوں اورجعلی پولیس مقابلوں میں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا،ان تمام ہزاروں بے گناہوں کوکیا قائد تحریک الطاف حسین نے قتل کیاتھا؟
1996ء میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی برطرفی کے صدارتی فرمان کاپہلا نکتہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات تھا ،
کیا ماورائے عدالت قتل میں ملوث کسی ایک پولیس افسریا اہلکار کو سزادی گئی ؟
آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کااعلان خود جنرل راحیل شریف نے کیاتھا،اس تحقیقات کاکیا ہوا؟
بھتہ ،اغوابرائے تاوان ، بموں سے حملہ کرنے والوں، شیرشاہ میں دکانداروں کاقتل عام اورعام مہاجروں کو لیاری میں لیجاکربیدردی سے
قتل کرنے والے گینگ وارکے درندہ صفت دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف کیاکارروائی کی گئی؟ 
فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کرنے والے فرقہ وارانہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد کس طرح کھلے عام اپنی کارروائیاں کرتے رہے؟
کراچی کے عوام سوال کرتے ہیں کہ رینجرز 1989ء سے کراچی میں تعینات ہے ،اس کے باوجود کراچی میں بدامنی کیوں ہوتی رہی ؟
قیام امن کے دعووں کے باوجود کراچی میں بڑے پیمانے پر جرائم کی وارداتیں ہورہی ہیں، کیااس سے انکار کیاجاسکتاہے؟ رابطہ کمیٹی 
سیاسی جماعتوں کی توڑپھوڑ، ان میں گروپ بنانا، ان میں جبراًانضمام یااتحادکرواناکیا اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے؟رابطہ کمیٹی
مہاجرعوام کی نمائندہ جماعت کوریاستی طاقت سے کچلنے اور ان پر مصنوعی قیادت مسلط کرنے کی کوشش کیا درست اورجائزعمل ہے؟ رابطہ کمیٹی

لندن ۔۔۔ 13 دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی کاذمہ دار ایم کیو ایم کوقراردیناسراسرزیادتی اورحقائق کومسخ کرناہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقت تویہ ہے کہ 1992ء سے قبل کراچی کے حالات مثالی تھے لیکن کراچی کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ شہرکے حالات 1992ء کے اسی آپریشن کے نتیجے میں ہی خراب ہوئے ۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ ایم کیو ایم سے خارج کئے گئے جرائم پیشہ افراد پرمشتمل حقیقی ٹولہ کس نے تشکیل دیا؟ 19جون 1992ء کو حقیقی دہشت گردوں کوسرکاری ٹرکوں میں بٹھاکر کون لایا ؟ کراچی حقیقی دہشت گردوں کوایم کیوایم کے دفاترپرقبضوں، قتل وغارتگردی اوردہشت گردی کا کھلا لائسنس کس نے دیا؟ 19جون 1992 ء کو شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران ریاستی تشدد، حقیقی دہشت گردوں کی کارروائیوں اورجعلی پولیس مقابلوں میں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں اورقائدتحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین کوگرفتارکرکے سفاکی ماورائے عدالت قتل کیاگیا، کیاان تمام ہزاروں بے گناہوں کوکیا قائد تحریک الطاف حسین نے قتل کیاتھا؟1996ء میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی برطرفی کے صدارتی فرمان کاپہلابنیادی نکتہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات تھا ۔ ہمارا سوال ہے کہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں میں سے کیا کسی ایک کوبھی سزادی گئی ؟2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث کتنے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی؟ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے خودسابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اعلان کیا تھا ،اس تحقیقات کاکیا ہوا؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 2008ء میں پیپلزپارٹی کی حکومت برسراقتدارآنے کے بعد کراچی کے تاجروں، صنعتکاروں اور دکانداروں سے بھتہ لینے والے ، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں،بھتہ نہ دینے والوں کوبیدری سے قتل کرنے والوں، بموں سے حملہ کرنے والوں، شیرشاہ میں بھتہ نہ دینے پر دکانداروں کاقتل عام کرنے والے،عام مہاجروں کوباقاعدہ شناخت کرکرکے ، بسوں سے اتاراتار کرلیاری میں لیجاکربیدردی سے قتل کرنے والے لیاری گینگ وارکے ان درندہ صفت دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف کیاکارروائی کی گئی؟ ایم کیوایم کی جانب سے شہرکے امن کیلئے بارباران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے مطالبے، احتجاج اورمظاہروں کے باوجود ان جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیوں نہ کی گئی؟ان کی سرپرستی کیوں کی جاتی رہی؟ کراچی میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کرنے والے فرقہ وارانہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد کس طرح کھلے عام اپنی کارروائیاں کرتے رہے؟کراچی کے عوام سوال کرتے ہیں کہ رینجرز 1989ء سے کراچی میں تعینات ہے ،اس کے باوجود کراچی میں بدامنی کیوں ہوتی رہی ؟قیام امن کے دعووں کے باوجودآج بھی کراچی میں جرائم کی وارداتیں بڑے پیمانے پر ہورہی ہیں، شہری اپنے گھروں کے دروازوں پر لوٹے جارہے ہیں ، کیااس سے انکار کیاجاسکتاہے؟ رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ کیاسیاسی جماعتوں کی توڑپھوڑ، ان میں گروپ بنانا، سیاسی جماعتوں یاگروپوں کوتشکیل دینا، ان میں جبراًانضمام یااتحادکروانا اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجرعوام کے ساتھ برسوں سے کی جانے والی ناانصافیوں اورحق تلفیوں کاازالہ کرنے کے بجائے ان کی واحدنمائندہ جماعت کوریاستی طاقت سے کچلنے اور ان پر مصنوعی قیادت مسلط کرنے کی کوششیں کرناکیاایک درست اورجائزعمل ہے؟اسلام آبادمیں پرتشدددھرنادینے والے اوردہشت گردی کابازارگرم کرنے والے مذہبی انتہاپسندعناصرسے افہام وتفہیم اورمحبت وشفقت سے پیش آنا اورکراچی میں مہاجروں کواپنے شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی اورقرآن خوانی تک کی اجازت نہ دیناکیادرست عمل ہے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ طاقت اورجبرکے ذریعے عوام کو وقتی طورپرخاموش توکیاجاسکتاہے لیکن ان کے ذہنوں کوبدلانہیں جاسکتا۔ 

*****

4/19/2024 12:56:32 PM