یوم شہداء کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی
قرآن خوانی میں اراکین رابطہ کمیٹی،ایم کیوایم یوکے یونٹ کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی شرکت
لندن ۔۔۔ 10 دسمبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کے یوم شہداء کے سلسلے میں آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی ۔ قرآن خوانی میں اراکین رابطہ کمیٹی،ایم کیوایم یوکے یونٹ کے ذمہ داروں،کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی ۔ بعدازاں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم، بڑے بھائی ناصرحسین شہید، بھتیجے عارف حسین شہیداورتحریک کی جدوجہدمیں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے تمام شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورتمام شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔
*****