Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام تررکاوٹوں اورریاستی جبر کے باوجود ہفتہ 9دسمبرکویوم شہدامنایاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


تمام تررکاوٹوں اورریاستی جبر کے باوجود ہفتہ 9دسمبرکویوم شہدامنایاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/7/2017
تمام تررکاوٹوں اورریاستی جبر کے باوجود ہفتہ 9دسمبرکویوم شہدامنایاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لوگوں کو شہیدوں کی یاد منانے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے
چاہے کیسے ہی ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکر لئے جائیں،شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اورمہاجربزرگ، مائیں بہنیں اور نوجوان اپنے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے ضرور جائیں گے۔ رابطہ کمیٹی 
امیدہے فیض آباد دھرنے کے شرکاء کی طرح 9دسمبرکواپنے شہیدوں کی یادگارپرقرآن خوانی کیلئے جانے والوں
کے خلاف کسی قسم کی طاقت استعمال نہیں کی جائے گی۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ تمام تررکاوٹوں اورریاستی جبر کے باوجود ہفتہ 9دسمبرکویوم شہدامنایاجائے گااورشہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے ہرسال 9دسمبرکوتحریک کی جدوجہدمیں شہیدہونے والوں کی یاد میں یوم شہدا منایا جاتاہے اورشہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیاجاتاہے، ہرسال کی طرح اس سال بھی ایم کیوایم نے یوم شہدامنانے کااعلان کیاہے لیکن یہ امرانتہائی قابل مذمت ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یوم شہداکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اورلوگوں کواپنے شہیدوں کی یاد منانے اوران کی یادگارپر قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی تک سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت، انتظامیہ اورتمام مہاجردشمن قوتوں کویہ بات اچھی طرح سمجھ لیناچاہیے کہ وہ چاہے کیسے ہی ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکرلیں اور چاہے کیسی ہی رکاوٹیں کیوں نہ کھڑی کریں، ایم کیوایم کے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے اہل خانہ اورمہاجربزرگ، مائیں بہنیں اور نوجوان یوم شہدا کے موقع پر اپنے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے ضرور جائیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے امیدظاہرکی کہ جس طرح حکومت، فوج اوررینجرز نے فیض آباد دھرنے کے شرکاء کے لئے افہام وتفہیم اوربرداشت کارویہ اختیارکیااوران کے خلاف ریاستی طاقت استعمال نہ کرنے کااعلان کیا اسی طرح ہفتہ 9دسمبرکواپنے شہیدوں کی یادگارپرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے لئے جانے والوں کی راہ میں بھی کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی۔ 

*****

4/16/2024 10:39:29 AM