ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ثاقب محی الدین کے والد غلام محی الدین کے انتقال پر
بانی وقائدجناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی کا بھی ثاقب محی الدین اور ان کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار
لندن ۔۔۔ 18 نومبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اورتحریک کے سینئرکارکن ثاقب محی الدین کے والدجناب غلام محی الدین کے انتقال پر گہرے رنج وغم اوردلی افسوس کااظہارکیاہے۔جناب الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ میں اورتحریک کے تمام کارکنان ثاقب محی الدین اوران کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ثاقب محی الدین کے والد غلام محی الدین مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے ۔
دریں اثناء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی نے بھی ثاقب محی الدین سے ان کے والدجناب غلام محی الدین کے انتقال پر ان کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورسوگواروں کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے ۔
****