سرکلر
آج بروز پیر، مورخہ 13، نومبر2017ء ایم کیوایم اوورسیز امریکہ ، بالٹی مور چیپٹرکے ذمہ داران نے لندن وقت 05:30pm ، پاکستانی وقت10:30pm اور ایسٹرن وقت 12:30pm انتہائی اہم ، بھرپوراور مدلل وڈیوبریفنگ کی ہے اور مہاجرقوم کا مقدمہ بہترین انداز اوردلائل کے ساتھ پیش کیاہے۔
وڈیو بریفنگ کے فوری بعد بابائے مہاجر قوم قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فون کرکے وڈیوبریفنگ کرنے والے ساتھیوں کو فرداًفرداً شاباش اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کارکنان اورہمدردوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ وقت نکال کر ایم کیوایم امریکہ ، بالٹی مورچیپٹر کی مذکورہ وڈیوبریفنگ کونہ صرف لازمی اور ضرور دیکھیں اور سنیں بلکہ اس وڈیوبریفنگ کو دنیا بھر میں شیئر بھی کریں۔
یہ وڈیوبریفنگ ایم کیوایم کے فیس بک پیچ MQMOfficial ، ایم کیوایم امریکہ کے فیس بک پیج MQMUSA اورایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.org پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
منجانب:
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
13، نومبر2017ء