Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی بی ٹولہ کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے والوں کوشرپسندقرارد ینا اورانہیں رینجرز کے حوالہ کرنے کے اعلانات انتہائی شرمناک ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


پی آئی بی ٹولہ کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے والوں کوشرپسندقرارد ینا اورانہیں رینجرز  کے حوالہ کرنے کے اعلانات انتہائی شرمناک ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 11/13/2017
پی آئی بی ٹولہ کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے والوں کوشرپسندقرارد ینا اورانہیں رینجرز 
کے حوالہ کرنے کے اعلانات انتہائی شرمناک ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
جس نعرے پر یہ ہمیشہ منتخب ہوکرایوانوں میں پہنچتے رہے اب وہ نعرے انہیں شرپسندی نظرآرہے ہیں
جن ماؤں بہنوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت انہیں نام ، مقام اورعزت ملی ہے ، آج ان کی نظرمیں وہ شرپسندہوگئیں
یہ ضمیرفروش عناصراسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کے لئے شرمناک حد تک گرگئے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
مہاجرقوم ، ایسے بے شرم ، بے غیرت اور احسان فراموشوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ڈاکٹرندیم احسان


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرندیم احسان نے پی آئی بی ٹولہ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے والوں کوشرپسندقراردینے اورانہیں پکڑکررینجرز کے حوالہ کرنے کے منصوبے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے انتہائی شرمناک قراردیاہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ جب اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے 11نومبر کو پی آئی بی ٹولہ کو یادگارشہداء جانے کی اجازت ملی تو شہداء کے لواحقین نے بھی وہاں جانے کی کوشش کی لیکن انہیں یادگار شہداء جانے اور فاتحہ خوانی کی اجازت نہیں دی گئی جس پرشہداء کے لواحقین ، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اورنوجوانوں نے اجازت نہ ملنے کے خلاف اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے مگر یہ امرقابل مذمت ہے کہ فاروق ستار ٹی وی انٹرویوزمیں کہہ رہے ہیں کہ الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے والے شرپسند ہیں اورہم انہیں پکڑکر پہلے ہم مار لگائیں گے اور پھرانہیں رینجرز کے حوالہ کریں گے۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ جس نعرے پر یہ ہمیشہ منتخب ہوکرایوانوں میں پہنچتے رہے اورجن مہاجرماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اورنوجوانوں کے ووٹوں سے منتخب ایوانوں کے رکن بنتے رہے ہیں اور جن شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت انہیں نام ، مقام اورعزت ملی ہے ، آج یہ نعرے اوریہ نعرے لگانے والے ان کی نظرمیں شرپسندہوگئے ہیں اوروہ انہیں خودپکڑکر رینجرز کے حوالے کرنے کے اعلانات کررہے ہیں جوقابل مذمت ہی نہیں بلکہ انتہائی شرمناک بھی ہے۔ اپنی جان بچانے کیلئے قائدتحریک سے لاتعلقی اختیار کرنے، قائدکی بنائی ہوئی تنظیم پر قبضہ کرنے کے بعداب قائدکے حق میں نعرے لگانے والے مہاجرماؤں بہنوں کو شرپسندقراردے کرانہیں رینجرزکے حوالے کرنے کے اعلانات نے ثابت کردیا ہے کہ یہ ضمیرفروش عناصراسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کے لئے اس حد تک گرگئے ہیں اور اپنی شرم اور غیرت ’’ٹھاکر‘‘ کے ہاتھوں گروی رکھ چکے ہیں اور مہاجرقوم ، ایسے بے شرم ، بے غیرت اور احسان فراموشوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔
*****

4/25/2024 4:36:30 AM