Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد اعظم محمدعلی جناح کے مشن کوآگے بڑھانے کی پاداش میں خان لیاقت علی خان کو راستے سے ہٹایاگیا،رابطہ کمیٹی


قائد اعظم محمدعلی جناح کے مشن کوآگے بڑھانے کی پاداش میں خان لیاقت علی خان کو راستے سے ہٹایاگیا،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/16/2017
قائد اعظم محمدعلی جناح کے مشن کوآگے بڑھانے کی پاداش میں خان لیاقت علی خان کو راستے سے ہٹایاگیا،رابطہ کمیٹی 
ایک سازشی منصوبے کے تحت خان لیاقت علی خان کا قتل فوجی جرنیلوں نے کیا ، رابطہ کمیٹی 
سانحہ مشرقی پاکستان کی طرح خان لیاقت علی خان کے قتل کے اصل محرکات اور پس پردہ سازش کو چھپایاجاتارہا ہے، رابطہ کمیٹی
قتل کی تحقیقات رپورٹ لیکرآنے والے نواب زادہ اعتزاز الدین کے جہاز کو بم دھماکے سے اڑا دیا گیا، رابطہ کمیٹی
پاکستان کیلئے خان لیاقت علی خان جیسی قربانی کامظاہرہ پاکستان کی تاریخ میں خال خال ہی ملتا ہے، رابطہ کمیٹی
تحریک اورتعمیرپاکستان کیلئے خان لیاقت علی کی قربانیوں کی یاد مقبرہ تعمیرکرکے لائبریری قائم کی جاتی، رابطہ کمیٹی
نئی نسل کو پاکستان کیلئے خان لیاقت علی کی خدمات سے آگاہ کیاجاتا، رابطہ کمیٹی
خان لیاقت کی قربانیوں کو پاکستان کی پنجابی فوج کے جرنیلوں ، آئی ایس آئی اور اسٹیبلشمنٹ نے فراموش کردیا، رابطہ کمیٹی
افسوس صدافسوس کہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی قربانیوں کو فراموش کیاجاتارہا ہے ، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم ، قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں بانیان پاکستان کے خوابوں کی تعبیر کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ،رابطہ کمیٹی
انشاء اللہ مہاجروں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگئی اورمہاجرقوم اپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی،رابطہ کمیٹی
پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی کی 66 ویں برسی کے موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے شہید ملت کوخراج عقیدت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک پاکستان کے عظیم رہنما ، پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہید ملت خان لیاقت علی خان نے جس طرح اپنی نوابی اور آرام دہ زندگی ترک کرکے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کا ساتھ دیا ہے ، ایسی قربانی کامظاہرہ پاکستان کی تاریخ میں خال خال ہی ملتا ہے ۔ تحریک پاکستان کے دوران خان لیاقت علی خان ہرلمحہ قائداعظم محمدعلی جناح کے ساتھ ساتھ رہے ، ہرقسم کی مالی قربانیاں پیش کیں اور اپنے آرام و سکون کی پرواہ کیے بغیر قیام پاکستان کی جدوجہد کرتے رہے اور پاکستان بننے کے بعد ملک کے پہلے وزیراعظم بنے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ افسوس صدافسوس کہ خان لیاقت علی خان کی قربانیوں کو فراموش کیاجاتارہا اور بقول ایک بزرگ شاعر
گلستاں کو لہو کی ضرورت پڑی ۔۔۔۔۔۔سب سے پہلے ہی گردن ہماری کٹی
پھربھی کہتے ہیں مجھ سے یہ اہل چمن ۔۔۔۔۔۔یہ چمن ہے ہمارا ، تمہارا نہیں 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ متعصبانہ طرز عمل دیکھنے کے باوجود شہید ملت خان لیاقت علی خان نے حق گوئی اور قائداعظم محمدعلی جناح کی تعلیمات کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھا جوفوج کے پنجابی جرنیلوں اورآئی ایس آئی کو ایک آنکھ نہیں بھایا ، قائد اعظم محمدعلی جناح کی وفات کے بعد ان کے مشن کوآگے بڑھانے کی پاداش میں خان لیاقت علی خان کو راستے سے ہٹادیاگیا،بھرے جلسہ میں گولی مارکرشہید کردیاگیااورسوفیصد ایک سازشی منصوبے کے تحت خان لیاقت علی خان کا قتل فوجی جرنیلوں نے کیا ہے ،یہی وجہ ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان کی طرح آج تک پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کے قتل کے اصل محرکات اور پس پردہ سازش کو چھپایاجاتارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خان لیاقت علی خان کے قتل کی تحقیقات کی ذمہ داری مہاجراکابراور معروف کالم نگار اورشاعر جمیل 
2
الدین عالی کے بڑے بھائی اوراس وقت کے سینئر پولیس افسر نواب زادہ اعتزاز الدین کے سپرد کی گئی تھی، جب وہ اس سازش کی تحقیقات مکمل کرکے تحقیقاتی رپورٹ کے ہمراہ راولپنڈی واپس آرہے تھے توایک سازش کے تحت ان کے جہاز کو بم سے اڑا دیا گیا تاکہ خان لیاقت علی خان کے قتل کے میں ملوث کرپٹ فوجی جرنیلوں کے چہرے عوام میں بے نقاب نہ ہوسکیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خان لیاقت علی خان کی ایمانداری اوردیانتداری کا یہ عالم تھا کہ جب ان کی میت کو غسل دینے کیلئے کپڑے اتارے گئے تو ان کے بنیان میں جگہ جگہ چھید تھے ۔ ایسے ایماندار پاکستانی رہنما کی لازوال قربانیوں کو پاکستان کی پنجابی فوج کے جرنیلوں ، آئی ایس آئی اور اسٹیبلشمنٹ نے فراموش کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تحریک پاکستان اورتعمیرپاکستان کیلئے شہید ملت خان لیاقت علی کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی خاطر ان کا مقبرہ تعمیرکرکے وہاں لائبریری قائم کی جاتی تاکہ نئی نسل کو آگاہ کیاجاتا کہ شہید ملت خان لیاقت علی خان نے پاکستان کیلئے کیاکیا خدمات انجام دی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے خان لیاقت علی خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں بانیان پاکستان کے خوابوں کی 
تعبیر کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی ، انشاء اللہ مہاجروں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگئی اورمہاجرقوم اپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی ۔
آخر میں رابطہ کمیٹی نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ملت خان لیاقت علی خان کے درجات بلند فرمائے ، ان کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کی مغفرت کرے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورخان لیاقت علی خان کی قربانیوں کے طفیل مہاجرقوم کی نیّا پارلگائے۔(آمین ثمہ آمین)

*****

4/25/2024 2:02:39 AM