Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ


نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 9/22/2017
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا ، مظاہرین کا جوش وخروش قابل دید 
مظاہرے میں مہاجروں سمیت مختلف قومیتوں کے بزرگوں ، خواتین ،نوجوانوں اوربچوں نے شرکت کی 
ایم کیوایم امریکہ کے تحت کل بروز ہفتہ کو بھی اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا

جمعرات کے روز نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ذمہ داروں، کارکنوں اورہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا ، اس دوران مظاہرین کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ، رکن الدین تاج، ایم کیوایم امریکہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان محترمہ انجم عارف ، اسامہ حسن ، ایم کیوایم نیویارک چیپٹر کے ذمہ داران ، کارکنان وہمدردوں کے علاوہ کشمیری ، بلوچ اورسندھی قومیت سے تعلق رکھنے والے بزرگوں ، خواتین ، نوجوانوں اوربچوں نے بھی شرکت کی ۔ بعض شرکاء وہیل چیئرز پر بیٹھ کر مظاہرے میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم ، ایم کیوایم کے شہید ، اسیراورلاپتہ کارکنان کی تصاویر بھی اٹھارکھی تھیں۔ بعض مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے جن پر ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین کے حق میں نعرے ، مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف کلمات، اقوام متحدہ سے مہاجرپرریاستی مظالم بند کرانے اورجناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر عائد پابندی ختم کرانے کے مطالبات درج تھے ۔ بعض پلے کارڈز پر انگریزی زبان میں تحریر تھاکہ 

Stop Genocide of Mohajirs..... Help us Help us, UNO help us......Killer Killer Army Killer.....Killer Killer Rangers Killer.....Sindhi wants, freedom.....Baloch wants, freedom, Pukhtoon wants, freedom, Mohajir wants, freedom, Voice of middle class, Altaf Altaf.... Long life, Altaf Altaf..... Long life, Mohajir
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا ، بعدازاں تمام مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے ۔
دریں اثناء ایم کیوایم امریکہ کے تحت کل بروز ہفتہ کو بھی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا ۔ ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے اس احتجاجی مظاہرے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

*****

4/16/2024 3:38:54 AM