Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقوام متحدہ میں مہاجروں اوربلوچوں کیلئے حق خودارادیت کا مطالبہ کردیاگیا


اقوام متحدہ میں مہاجروں اوربلوچوں کیلئے حق خودارادیت کا مطالبہ کردیاگیا
 Posted on: 9/19/2017
اقوام متحدہ میں مہاجروں اوربلوچوں کیلئے حق خودارادیت کا مطالبہ کردیاگیا
انسانی حقوق کے سرگرم رکن عادل غفارایڈوکیٹ نے مردم شماری میں کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی 50فیصدکم کرنے کامعاملہ بھی اقوام متحدہ کے فورم پرپیش کیا۔اقوام متحدہ مہاجروں اور بلوچوں کا قتل عام بندکرانے کیلئے مدد کرے
2013ء سے اب تک سینکڑوں مہاجرنوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے 
سینکڑوں جبری طورپر لاپتہ اور ہزاروں مہاجر نوجوان کسی الزام کے بغیر قید ہیں۔عادل غفار ایڈوکیٹ
آبادی میں جان بوجھ کرکی جانے والی 50فیصدکمی نے مہاجروں میں مزید احساس تنہائی پیداکردیاہے 
وقت آگیاہے کہ عالمی برادری فوری مداخلت کرے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارریفرنڈم کرایاجائے
مہاجروں اوربلوچ عوام کو اس بات کی اجازت دی جائے کہ وہ حق خودارادیت کے تحت اپنے مستقبل کافیصلہ کرسکیں
جنیوا میں اقوام متحدہ کے 36 ویں انسانی حقوق سیشن سے انسانی حقوق کے سرگرم رکن عادل ایڈوکیٹ کا خطاب 

انسانی حقوق کے سرگرم رکن عادل غفار ایڈوکیٹ نے اقوام متحدہ میں مہاجروں اوربلوچوں کیلئے حق خودارادیت کا مطالبہ کردیاہے۔ عادل غفارایڈوکیٹ نے یہ مطالبہ مورخہ 18، ستمبر2017ء بروز پیر جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کے 36 ویں انسانی حقوق سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں عادل غفارایڈوکیٹ نے کہاکہ میں مہاجرکمیونٹی کانمائندہ ہوں جس کے لیڈر جناب الطاف حسین ہیں، انہوں نے مہاجروں اور بلوچستان میں بلوچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک بارپھراقوام متحدہ کے ارکان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی اداروں اورسیکوریٹی فورسز کی جانب سے کراچی اور دیگر شہروں میں مہاجروں اوربلوچستان میں بلوچوں کا قتل عام بندکرانے کیلئے مدد کریں۔ 2013ء سے آج کے دن تک سینکڑوں مہاجرنوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے ، سینکڑوں جبری طورپر لاپتہ کردیئے گئے ہیں اور ہزاروں مہاجر نوجوان آج بھی جیلوں میں کسی الزام کے بغیر قید ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مہاجروں اوربلوچوں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کا نوٹس لے اور ان مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ عادل غفارایڈوکیٹ نے مہاجروں کے ساتھ حالیہ مردم شماری میں کی جانے والی کھلی ناانصافی کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے 2017ء میں دودہائیوں کے بعدجو مردم شماری کرائی گئی ہے اس کے نتائج میں ہیرپھیرکرتے ہوئے کراچی اورشہری سندھ کی آبادی نصف سے کم کردی گئی ہے جہاں مہاجر اکثریت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ دودہائیوں کے بعدہونے والی مردم شماری میں دنیاکے ایک بڑے شہر اورسب سے زیادہ آبادی رکھنے والے شہر کراچی کی آبادی میں اضافہ ہونے کے بجائے 50کمی ہوجائے ۔ آبادی میں جان بوجھ کرکی جانے والی اس 50فیصدکمی نے مہاجروں میں مزید احساس تنہائی پیداکردیاہے ۔ مہاجرکمیونٹی کے مندوب نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ کا مردم شماری کمیشن پاکستان کادورہ کرے اوراس بات کویقینی بنائے کہ مردم شماری جیسے بنیادی معاملے میں مہاجروں کے ساتھ حق تلفی اورناانصافی نہ کی جائے۔ عادل غفارایڈوکیٹ نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ عالمی برادری فوری مداخلت کرے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایسا غیرجانبدارریفرنڈم کرایاجائے جس میں مہاجروں اوربلوچستان کے عوام کو اس بات کی اجازت دی جائے کہ وہ حق خودارادیت کے تحت اپنے مستقبل کافیصلہ کرسکیں ۔ مہاجروں کے نمائندے نے کہاکہ ہم محروم قوموں کے اپنی امنگوں کے تحت فیصلہ کرنے کیلئے انٹرنیشنل کمیونٹی کی مدد کے طالب ہیں۔
*****

4/23/2024 1:10:03 PM