Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہفتہ کی شب 12 بجے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ منائی گئی


ہفتہ کی شب 12 بجے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ منائی گئی
 Posted on: 9/17/2017
ہفتہ کی شب 12 بجے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ منائی گئی
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کو برقی قمقموں اور ایم کیوایم کے پرچموں سے سجایاگیا
ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان نے سیکریٹریٹ میں جمع ہوکر سالگرہ کے گیت گئے اور فلک شگاف نعرے لگائے
لندن کی فضائیں ایم کیوایم کے پرجوش کارکنان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں
قائد تحریک الطاف حسین نے خطاب کرکے تمام شرکاء کو مبارکباد اور دعائیں دیں

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی 64ویں سالگرہ کے موقع پرہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جمع ہوکر جناب الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان سے اپنے عہدوفا کی تجدید کی۔ اس موقع پر امریکہ ،کینیڈا، ساؤتھ افریقہ میں مقیم رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی ٹیلی فون لائن پر موجود تھے۔جبکہ لندن میں اراکین رابطہ کمیٹی ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ، برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی ، شعبہ خواتین اور برطانیہ کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجود تھے ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین نے تقریب کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا۔ 
جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کو برقی قمقموں اور ایم کیوایم کے پرچموں سے سجایاگیا، تنظیمی ترانوں کی دھن پر رقص کیاگیااورفلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے ۔ ہفتہ کی شب گھڑی میں12 بجے کااعلان ہوا اور جناب الطاف حسین نے سیکریٹریٹ میں کال کی اورجیسے ہی جناب الطاف حسین نے ’’ہیلو‘‘ کہا تو تمام شرکاء کے جوش وخروش میں اضافہ ہوگیا ، اس موقع پر کارکنان نے جناب الطاف حسین کوان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اورانکی درازی عمر وصحت عافیت کیلئے دعائیں بھی کیں۔ جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں سالگرہ کاخوبصورت نغمہ بجایاگیا ، ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے زبردست تالیوں کی گونج میں کورس کی شکل میں سالگرہ نغمہ گایا ۔ بعدازاں لندن کی فضائیں ایم کیوایم کے پرجوش کارکنان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں، کارکنان نے جناب الطاف حسین اورمہاجرقوم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا جس کا سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔ علاوہ ازیں جناب الطاف حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رات گئے سیکریٹریٹ میں جمع ہوکر انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والے ذمہ داران وکارکنان کو بھی مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کے بلنددرجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کی جلد ازجلد رہائی ، تمام لاپتہ کارکنان کی باحفاظت ان کے گھروں پرواپسی ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمام وفاپرست کارکنان کی ثابت قدمی ،تمام کارکنان اوران کے اہل خانہ کی صحت وعافیت اور ایم کیوایم کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے دعائیں بھی کیں۔ سیکریٹریٹ میں جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
*****

4/16/2024 10:58:44 AM