Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی


لندن میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
 Posted on: 9/16/2017
لندن میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتماع
اجتماع میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ محترمہ شمائلہ عمران ، صاحبزادے عالی شان ، وجدان نے خصوصی شرکت کی
رابطہ کمیٹی ، شعبہ خواتین، برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورمختلف یونٹوں کے ذمہ داروں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت 
شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے اصل قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے، قاسم علی رضا
عمران فاروق شہید کے قاتل پاکستان میں آزادی سے گھوم رہے ہیں جنہیں سندھ رینجرز اورآئی ایس آئی
کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، قاسم علی رضا

متحدہ قومی موومنٹ کے شہید کنوینر ،شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی ساتویں برسی لندن میں بھی عقیدت واحترام سے منائی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد ہوا ۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ محترمہ شمائلہ عمران ، صاحبزادے عالی شان ، وجدان نے خصوصی شرکت کی۔ اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، شعبہ خواتین کی اراکین، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورمختلف یونٹوں کے ذمہ داروں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی ۔ بعدازاں اجتماعی دعا ہوئی جس میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہیداور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کے بلند درجات ، شہداء کے لواحقین کیلئے صبرجمیل ، اسیرکارکنان کی رہائی، لاپتہ کارکنان کی باحفاظت بازیابی، سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی افضال احمد شاہ مرحوم کے بلنددرجات ،قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، ایم کیوایم کی جدوجہد کی کامیابی اورجناب الطاف حسین کی صحت وعافیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج قاسم علی رضا نے مطالبہ کیاہے کہ شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے اصل قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قاتل پاکستان میں آزادی سے گھوم رہے ہیں جنہیں نہ صرف سندھ رینجرز اورآئی ایس آئی کی مکمل سرپرستی حاصل ہے بلکہ انہیں کھلے عام جلسہ جلوس کرنے کی بھی آزادی ہے ۔ قاسم علی رضا نے ڈاکٹرعمران فاروق کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور جس نیک مشن ومقصد کیلئے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اس مشن ومقصد کے حصول تک حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔
*****









4/25/2024 12:04:17 PM