Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکی کانگریس مین ڈینا رورا بیکر کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان چارگھنٹے تک ملاقات جاری رہی جلاوطن بلوچ رہنما خان آف قلات میر سلیمان داؤد نے بھی میٹنگ میں شرکت کی.


امریکی کانگریس مین ڈینا رورا بیکر کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان چارگھنٹے تک ملاقات جاری رہی جلاوطن بلوچ رہنما خان آف قلات میر سلیمان داؤد نے بھی میٹنگ میں شرکت کی.
 Posted on: 8/17/2017
امریکی کانگریس مین ڈینا رورا بیکر کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان چارگھنٹے تک ملاقات جاری رہی جلاوطن بلوچ رہنما خان آف قلات میر سلیمان داؤد نے بھی میٹنگ میں شرکت کی.
 
امریکی کانگریس مین ڈینا رورا بیکر نے جمعرات کے روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات چارگھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران جناب الطاف حسین نے کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے امریکی قانون ساز کو کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں پنجابی پیراملٹری رینجرز اور قانون نافذکرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان اورعام مہاجروں کی غیرقانونی گرفتاری ، حراست کے دوران بہیمانہ تشدد، انکے اغواء، جبری گمشدگیوں اورماورائے عدالت قتل کے واقعات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ چھاپوں کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکارگھروں میں موجود خواتین کو فحش مغلظات بکتے ہیں ، انہیں ہراساں کرتے ہیں بزرگوں سے انتہائی نارواسلوک کرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے امریکی کانگریس مین کو بتایا کہ نہ صرف ایم کیوایم کے ذمہ داروں کو گرفتارکیاجارہا ہے بلکہ خواتین سمیت دیگراہل خانہ کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی کی جارہی ہیں۔ انہوں بتایاکہ ان کے قریبی رشتہ داروں ، ایم کیوایم کے جلاوطن رہنماؤں کے عزیزواقارب کو بھی غیرقانونی طورپرگرفتارکیاجارہاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی سیکوریٹی فورسز کی جانب سے ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان اور ان کے رشتہ داروں کو گرفتاری کے بعد حراست کے دوران لاپتہ کردیاگیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے خطہ زمین پرسب سے بڑے قانون شکن بن چکے ہیں ۔ انہوں نے تفصیل سے وضاحت کی کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی قانون نافذکرنے والی ایجنسیاں ناجائز طاقت کے ذریعہ لاکھوں مہاجروں کی واحد منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے آئینی وقانونی حقوق سلب کررہی ہیں۔ انہوں نے امریکی کانگریس مین کو ایم کیوایم کے مرکز المعروف’’ نائن زیرو‘‘عزیزآباد سمیت سندھ بھرمیں پارٹی دفاترکی بندش سے آگاہ کیااور ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کیے گئے ایم کیوایم کے کارکنان کی فہرست بھی پیش کی۔ جناب الطاف حسین نے امریکی کانگریس مین کو صوبہ بلوچستان میں پنجابی فورسز کی جانب سے بلوچ خواتین ، بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کے ساتھ جاری نارواسلوک، بلوچوں کی گرفتاری، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں سے بھی آگاہ کیا۔ کانگریس مین جناب رورا بیکر نے پاکستان میں پاکستانی سیکوریٹی فورسز کی جانب سے مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی پرگہرے دکھ کا اظہارکیا، ایم کیوایم اورمہاجر قوم کواپنے مکمل تعاون یقین بھی دلایا۔ انہوں نے وعدہ کیاکہ وہ ان ایشوز کو امریکی کانگریس سمیت تمام مناسب ایوانوں میں اٹھائیں گے۔ بعدازاں جلاوطن بلوچ رہنما جناب سلیمان داؤد المعروف خان آف قلات نے بھی ملاقات میں حصہ لیا۔ جناب الطا ف حسین اورخان آف قلات نے مہاجروں اوربلوچوں کے حقوق کیلئے ہرسطح پرایک ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا۔کانگریس مین جناب رورا بیکر نے دونوں رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ مہاجروں اوربلوچوں کے تحفظات کوامریکہ سمیت دنیا بھرمیں اجاگر کرنے کیلئے اپناکردارادا کریں گے۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیاگیا کہ پاکستان کی محکوم لسانی ومذہبی اقلیتوں کیلئے مستقبل قریب میں اس قسم کی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا اور آپس میں تعاون کو مزید بڑھایاجائے گااورتمام صوبوں پرپنجاب کی اجارہ داری کے خلاف ہم
خیال قوتیں جلد متحد ہوں گی ۔ ملاقات کے شرکاء نے دوپہر کا کھانا ساتھ کیا۔ 













4/24/2024 1:43:42 PM