Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کے بہنوئی غالب اقتدارکوکراچی میں حراست میں لیکرغائب کردیاگیا


ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کے بہنوئی غالب اقتدارکوکراچی میں حراست میں لیکرغائب کردیاگیا
 Posted on: 8/16/2017
ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کے بہنوئی غالب اقتدارکوکراچی میں حراست میں لیکرغائب کردیاگیا
غالب اقتدارگلستان جوہرمیں اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ سوارسادہ لباس اہلکاروں نے انکی گاڑی کوراستے میں
روکااور پنی گاڑی میں بٹھاکر لے گئے 
اس واقعہ کو 14روز گزرچکے ہیں لیکن ان کاکچھ پتہ نہیں ہے کہ انہیں کس الزام میں حراست میں لیاگیاہے ،انہیں کہاں رکھاگیا ہے
لندن میں بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داروں کوہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی
ن میں کنوینرندیم نصرت کی رہائش گاہ پر مشکوک افرادنے گھرکی تصویریں اوروڈیوبنائی ۔ رابطہ کمیٹی
ظلم وبربریت کے یہ ہتھکنڈے قائدتحریک الطاف حسین اورانکے وفاشعارساتھیوں کوحقوق کی جدوجہدسے باز نہیں رکھ سکتے ۔ رابطہ کمیٹی 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت کے بہنوئی غالب اقتدارکوحراست میں لئے جانے اورغائب کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ غالب اقتدارگلستان جوہرمیں اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ پانچ گاڑیوں میں سوار اہلکاروں نے انکی گاڑی کوراستے میں روکااوریہ کہا کہ ہمیں آپ سے کچھ پوچھ گچھ کرنی ہے اوراپنی گاڑی میں بٹھاکرنامعلوم مقام پرلے گئے ۔ اس واقعہ کو 14روز گزرچکے ہیں لیکن ان کاکچھ پتہ نہیں ہے کہ انہیں کس الزام میں حراست میں لیاگیاہے ،انہیں کہاں رکھاگیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے ندیم نصرت کے بہنوئی کوحراست میں لئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں موجود بے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کو اٹھاکرغائب کرنے کے ساتھ ساتھ اب بیرون ملک مقیم ایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داروں کے بے گناہ بھائیوں اوردیگررشتہ داروں کواٹھاکرغائب کیاجارہاہے۔ اس سے قبل قائدتحریک جناب الطاف حسین کے کزن خالد حسین، بھانجے عبد العزیزانصاری عرف چاند، رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی کوحراست میں لیکرغائب کیاجاچکاہے جن کاکئی روزگزرجانے کے باوجود تاحال کوئی پتہ نہیں ہے اوراب کنوینرندیم نصرت کے بہنوئی غالب اقتدارکوغائب کردیا گیاہے۔ یہی نہیں بلکہ لندن میں بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داروں کوہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ لندن میں کنوینرندیم نصرت کی رہائش گاہ پر مشکوک افرادنے گھرکی تصویریں اوروڈیوبنائی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کار کنوں کے ماورائے عدالت قتل اورانہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کے بعد اب ایم کیوایم کے رہنماؤں کے بھائیوں اوردیگررشتہ داروں کوغائب کرنااورانہیں ہراساں کرنے کاعمل انتہائی قابل مذمت ہے اورانسانی حقوق پر یقین رکھنے والاہرفرداچھی طرح سمجھ رہاہے کہ ایم کیوایم کوکچلنے اورمہاجروں کی جدوجہدکوصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے کس طرح ظلم وبربریت کابازار گرم کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ظلم وبربریت کے یہ ہتھکنڈے قائدتحریک الطاف حسین اوران کے وفاشعارساتھیوں کوحقوق کی جدوجہدسے باز نہیں رکھ سکتے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ غالب اقتدار، خالدحسین، عبدالعزیزانصاری عرف چاند، منیرعلی اورتمام لاپتہ افرادکوفی الفوررہاکیاجائے اوریہ ظلم بند کیاجائے ۔ 
*****

4/20/2024 4:16:57 AM