Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن محمدجاوید کا ماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی کاحصہ ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم


ایم کیوایم کے کارکن محمدجاوید کا ماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی کاحصہ ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 8/14/2017
ایم کیوایم کے کارکن محمدجاوید کا ماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی کاحصہ ہے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
محمدجاویدکو2 اگست کورینجرزاورسی ٹی ڈی نے گرفتار کیااور 11 اگست کورنگی میں جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا
27جولائی کوقصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکن محمدیوسف کو ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاش پھینکی گئی تھی ، 6 اگست کو
بلدیہ ٹاؤن کے محمدعمران کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا، 15روزمیں ایم کیوایم کے تین کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے
آپریشن کامقصدقیام امن نہیں بلکہ مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کوکچلنااور ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹاناہے
چاہے کتناہی ظلم کرلیاجائے لیکن اب مہاجروں کوان کے حقوق کی جدوجہد سے بازنہیں رکھاجاسکتا۔ندیم نصرت
ہم اقوام متحدہ سمیت دنیاکے تمام بین الاقوامی فورمزپر مہاجروں کامقدمہ پیش کررہے ہیں،دنیاسمجھ رہی ہے کہ پاکستان میں
مہاجروں کے ساتھ کیاہورہاہے ۔ندیم نصرت
محمدجاویدشہیدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم کے کارکن محمدجاوید کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس ماورائے عدالت قتل کو مہاجروں کی نسل کشی کاحصہ قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ محمدجاویدکو2 اگست کورینجرزاورسی ٹی ڈی نے گرفتار کیااورکئی روزتک سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشددکانشانہ بنانے کے بعد 11 اگست کورنگی میں جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا۔ ندیم نصرت نے محمد جاوید کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 27جولائی کوایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکن محمدیوسف کو ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاش حواگوٹھ کے علاقے میں پھینکی گئی تھی ، جنہیں 17جولائی کوالطاف نگر سے گرفتارکیاگیاتھا۔ اسی طرح 6 اگست کو سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن کے محمدعمران کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیااوراب محمدجاویدکوماورائے عدالت قتل کیاگیا، اس طرح گزشتہ صرف 15روزمیں ایم کیوایم کے تین کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے جبکہ سوسے زائدکارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے یہ واقعات مہاجروں کی نسل کشی کاحصہ ہے ، اب اس حقیقت میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں جاری آپریشن کا مقصدامن کاقیام نہیں بلکہ مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کوکچلنااورمہاجروں کی واحدترجمان ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹاناہے ۔ انہوں نے کہاکہ چاہے کتنا ہی ظلم کرلیاجائے لیکن اب مہاجروں کوان کے حقوق کی جدوجہد سے بازنہیں رکھاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان میں ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کی آوازکودبایاجارہاہے لیکن ہم اقوام متحدہ سمیت دنیاکے تمام بین الاقوامی فورمزپر مہاجروں کامقدمہ پیش کررہے ہیں اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سمیت پوری دنیاکومہاجروں پرہونے والے ان مظالم سے آگاہ کررہے ہیں ،دنیاسمجھ رہی ہے کہ پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ کیاہورہاہے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ محمدجاویدشہیدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پرآوازاحتجاج بلندکریں۔ ندیم نصرت نے محمد جاوید شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ محمدجاویدشہیدکی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔
*****

4/25/2024 10:00:52 AM