Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے مزیدبے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں


کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے مزیدبے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں
 Posted on: 8/12/2017
کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے
مزیدبے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں 
گرفتارشدگان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ،لاپتہ کارکنوں کی تعدادمیں مزیداضافہ
کارکنوں کی اندھادھند گرفتاریاں ثابت کرتی ہیں کہ آپریشن کامقصد امن قائم کرنانہیں بلکہ ایم کیوایم کو کچلنا ہے ۔ رابطہ کمیٹی
گرفتارشدگان کوعدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے سرکاری عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشددکانشانہ بنایاجارہاہے
جبری گمشدگیوں کے ذریعے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کولاپتہ کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلند کریں۔ رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کر مسلسل گرفتار کیاجارہاہے۔ گزشتہ روز رینجرز نے یوسی 50یونٹ 185کے کارکن خالدپاپاکوحراست میں لے لیاجب وہ نمازجمعہ پڑھ کرگھرجارہے تھے۔ اسی طرح نارتھ کراچی سے یونٹ 133-A کے کارکنوں شاہد،عماداورمنظور کوحراست میں لے لیاگیا۔ رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے نارتھ ناظم آباد سے اے پی ایم ایس او سیکٹراے کے سابق ذمہ دار مزران علی کوان کے گھرپر چھاپہ مارکرگرفتارکرلیااورنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔رینجرز نے شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ 107 کے کارکنوں یامین اورچاند کوگرفتارکرلیاجبکہ اسی یونٹ کے ایک اورکارکن اسلم کے گھرپربھی چھاپہ ماراگیااوراہل خانہ سے بدتمیزی کی ۔ رینجرزنے آج نیوکراچی یونٹ 142کے کارکن محمدشعیب کوگھرکے قریب سے گرفتارکرلیا۔اسی طرح فیڈرل بی ایریایونٹ 153-B کے کارکن اسد اخلاق کوبھی گرفتارکرلیاگیاجبکہ دوروزقبل اسی یونٹ کے کارکن وحیدکوبھی گرفتارکیاگیاتھا۔ رینجرزنے آج سرجانی ٹاؤن سے اے پی ایم ایس او کے سابقہ ذمہ داروقاص احمدصدیقی کوبھی حراست میں لے لیا۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم سرکاری عقوبت خانوں میں منتقل حراست میں رکھ کرانسانیت سوز تشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔ گرفتارشدگان کئی کئی مہینوں، ہفتوں اوردنوں سے لاپتہ ہیں اورانہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاجارہاہے ، اس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساری توانائیاں اورساری کارروائیاں ایم کیوایم کوکچلنے اوراس کے امن پسند اوربے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں میں صرف ہورہی ہیں ۔ ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھادھند گرفتاریاں اس حقیقت کوثابت کرتی ہیں کہ اس آپریشن کامقصد شہرمیں امن واستحکام قائم کرنانہیں بلکہ ایم کیوایم کو کچلنا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں، انہیں لاپتہ کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلند کریں۔ 
*****

4/23/2024 2:16:20 PM