Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن محمدیوسف کاماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی کاتسلسل ہے۔ ندیم نصرت


ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن محمدیوسف کاماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی کاتسلسل ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 8/7/2017 1
ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن محمدیوسف کاماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی کاتسلسل ہے۔ ندیم نصرت محمدیوسف کو17جولائی 2017ء کو اورنگی ٹاؤن سے رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتارکیاتھا آپریشن کامقصد کراچی میں قیام امن نہیں بلکہ ایم کیوایم کا خاتمہ اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہدکو کچلناہے۔ ندیم نصرت وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ایم کیوایم کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل بند کرائیں۔ندیم نصرت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار محمدیوسف کے ماورائے عدالت قتل پرسوموٹولیں۔ندیم نصرت لندن ۔
۔۔ 7 اگست 2017ء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن محمدیوسف کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کی ہے اوراس قتل کومہاجروں کی نسل کشی کاتسلسل قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ محمدیوسف شہیدکو 17جولائی 2017ء کو اورنگی ٹاؤن کے سے ان کے ایک رشتہ دارکے گھرسے رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتارکیاتھا اورجس طرح ایم کیوایم کے دیگرکارکنوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیاگیااسی طرح محمدیوسف کوبھی لاپتہ کردیاگیااوردس روزتک انسانیت سوز تشددکانشانہ بنایاگیا،27جولائی کو محمدیوسف کی تشددزدہ اورمسخ شدہ لاش اورنگی ٹاؤن کے علاقے حواگوٹھ سے پائی گئی ۔ محمدیوسف کی لاش جس حالت میں پائی گئی اس کودیکھ کراندازہ لگایاجاسکتاہے کہ محمدیوسف شہید پرسرکاری حراست کے دوران کس قسم کا سفاکانہ تشددکیاگیاتھا، ان پورے جسم پر بے انتہاتشددکے نشانات تھے اورچہرہ بھی مکمل طورپر کالاہوچکاتھا۔ محمدیوسف شہید کو 30جولائی کوایدھی سینٹرنے لاوارث قراردیکرسپردخاک کردیا۔محمدیوسف کے اہل خانہ کواطلاع بعد میں ملی اوروہ محمدیوسف شہیدکادیدارتک نہ کرسکے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ محمدیوسف شہید کے اہل خانہ نے ان کی غیرقانونی حراست اورجبری گمشدگی کے خلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی لیکن عدالت سے بھی ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی اوربالآخرایم کیوایم کے ایک اورکارکن کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ندیم نصرت نے محمدیوسف کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کرگرفتارکیاجارہاہے ، انہیں لاپتہ کیاجارہاہے اور ان کاماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے ، اس طرح مہاجروں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔ اس ظلم وبربریت سے صاف ظاہرہے کہ اس آپریشن کامقصد کراچی میں قیام امن نہیں بلکہ ایم کیوایم کاصفحہ ہستی سے خاتمہ اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہدکو کچلناہے۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل بندکرایا جائے اوراس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ قائم کیاجائے ۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے بھی اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکن محمدیوسف کے ماورائے عدالت قتل پرسوموٹولیاجائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔ ندیم نصرت نے محمدیوسف شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدیوسف شہید کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورتمام لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے۔ ***** Back to Conversion Tool

4/20/2024 5:24:05 AM