Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے جلاوطن رہنماؤں کے رشتہ داروں ، کارکنوں کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اورمظالم کے خلاف لندن میں 10ڈاؤننگ کے سامنے ایم کیوایم یوکے کا احتجاجی مظاہرہ


ایم کیو ایم کے جلاوطن رہنماؤں کے رشتہ داروں ، کارکنوں کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اورمظالم کے خلاف لندن میں 10ڈاؤننگ کے سامنے ایم کیوایم یوکے کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 8/7/2017 1
ایم کیو ایم کے جلاوطن رہنماؤں کے رشتہ داروں ، کارکنوں کی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اورمظالم کے
خلاف لندن میں 10ڈاؤننگ کے سامنے ایم کیوایم یوکے کا احتجاجی مظاہرہ 
احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں،بزرگوں،خواتین اوربچوں کی شرکت
مظاہرے میں کنوینرندیم نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا، ڈاکٹرسلیم دانش اوردیگر ذمہ داران بھی شریک تھے
ڈاؤننگ اسٹریٹ " We want justice " " Stop killing Mohajirs" کے نعروں سے گونجتی رہی
ریاستی مظالم بند کرانے ، مہاجروں کوحقوق دینے کامطالبہ ،قائدتحریک الطاف حسین سے وابستگی اورمحبت کااظہار

ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، بانی و قائد جناب الطاف حسین اوردیگر جلاوطن رہنماؤں کے رشتہ داروں ، کارکنوں اورذمہ داروں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں ،جبری گمشدگیوں اورمظالم کے خلاف ایم کیوایم یوکے کی جانب سے آج بروزاتوار لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجیمظاہرے میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں ، بزرگوں ، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت ، رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا، ڈاکٹرسلیم دانش،محمداشفاق اورایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ار کان اور دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے ۔مظاہرے میں ایک سیاہ رنگ کا مرکزی بینر لگایاگیاتھاجس پرانگریزی میں تحریرتھاکہ’’ پاکستان میں پیراملٹری رینجرزمہاجروں کوپکڑرہی ہے، تشددکررہی ہے اورماورائے عدالت قتل کررہی ہے ‘‘۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اوربانی وقائدجناب الطاف حسین کے پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ ساتھ مختلف پلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جن پر مہاجروں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل ،گرفتاریوں، جبری گمشدگی،انسانی حقوق کی خلاف ورزی ،ریاستی مظالم بند کرانے اورلاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات تحریر تھے ۔ مظاہرین نے ایم کیوایم کے کئی لاپتہ ذمہ داروں فرحان ہاشمی ، غلام محی الدین ،قائدتحریک الطاف حسین کے رشتہ داروں خالد حسین ، عبدالعزیز انصاری عرف چاند،منیرعلی اور دیگر لاپتہ کارکنوں کی تصاویرکے ساتھ ریاستی آپریشن سے متعلق کئی تصاویربھی اٹھائی ہوئی تھیں ۔کافی دیرتک ڈاؤننگ اسٹریٹ " We want justice " " Stop killing Mohajirs" کے نعروں سے گونجتی رہی ۔اس کے ساتھ ساتھ مظاہرین کافی دیر تک زوردارنعرے لگاکرریاستی مظالم بند کرانے ، مہاجروں کوحقوق دینے کامطالبہ کرتے رہے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اپنی وابستگی اورمحبت کے جذبات کااظہارکرتے رہے ۔کنوینرندیم نصرت نے مظاہرے سے خطاب بھی کیااورمظاہرے کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ایم کیوایم کایہ احتجاجی مظاہرہ ملکی وغیرملکی سیاحوں کی دلچسپی اورتوجہ کامرکزبنارہا اوربرطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ اور اطراف کے علاقے میں سیاحت کی غرض سے آنے والے سیاحوں نے مظاہرے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کارکنوں سے مظاہرے کے مقاصدکے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ 
*****















4/25/2024 10:51:34 AM