Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی حراست میں لے کر لاپتہ کردیئے گئے


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی حراست میں لے کر لاپتہ کردیئے گئے
 Posted on: 7/27/2017
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی حراست میں لے کر لاپتہ کردیئے گئے 
سید منیرعلی کو 21 جولائی کو فیڈرل بی ایریا میں جمعہ کی نمازکی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھرجاتے ہوئے حراست میں لیاگیا 
منیرعلی چھ روز سے لاپتہ ہیں، ان کا ایم کیوایم یاکسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،کنوینر ایم کیوایم ندیم نصرت
منیرعلی کاشمار بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اچھی شہرت کے حامل افسران میں ہوتاہے ،وہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر اسٹیٹ کی حیثیت سے برسوں سے شہرکی خدمت کررہے ہیں،سیدمنیر علی کی بلاجواز گرفتاری اورجبری گمشدگی قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت
اوورسیز یونٹوں کے متحرک کارکنوں کے بھائیوں اوردیگررشتہ داروں کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے، ندیم نصرت
سپریم کورٹ اورسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان، کارکنوں کے بے گناہ رشتہ داروں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے رکن ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ اطلاعات کے نگراں، ایم کیوایم کے سینئر رہنما، معروف شاعر وادیب سید مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی سید منیرعلی کی بلاجواز گرفتاری اور انہیں لاپتہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ سید منیر علی کو 21 جولائی2017ء کوفیڈرل بی ایریا بلاک 13میں اپنی رہائش گاہ سے نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے مقامی مسجد گئے تھے،وہ مسجد سے نماز جمعہ پڑھ کر گھر واپس آرہے تھے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوارسادہ لباس اہلکارانہیں اپنے ساتھ لے گئے،سرکاری اہلکار منیرعلی کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ53سالہ سید منیرعلی کا ایم کیوایم یاکسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،منیرعلی کاشمار بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اچھی شہرت والے افسران میں ہوتاہے اوروہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر اسٹیٹ کی حیثیت سے برسوں سے شہرکی خدمت کررہے ہیں اور گھریلو زندگی گزاررہے ہیں اورانہوں نے صوفی ازم کے سلسلے سے بیعت بھی کررکھی ہے ۔کنوینرندیم نصرت نے منیرعلی کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسی طرح قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سگے خالہ زاد بھائی خالدحسین اور خالہ زاد بہن کے بیٹے عبدالعزیز انصاری عرف چاند اور ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کے اہم ومتحرک ذمہ داروں اورکارکنوں کے بھائیوں اوردیگررشتہ داروں کو بھی گرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکاہے ۔ چونکہ مصطفےٰ عزیزآبادی بھی دیگر متحریک ذمہ داروں اورکارکنوں کی طرح فعالیت کے ساتھ تنظیمی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں لہٰذا انہیں ذہنی اذیت دینے کیلئے ان کے بڑے بھائی سید منیرعلی کو گرفتارکیاگیا ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں اورکارکنوں کے بے گناہ اورغیرسیاسی بھائیوں اوردیگر رشتہ داروں کی گرفتاریاں اورانہیں لاپتہ کرنے کا عمل نہ صرف غیرقانونی اورغیرآئینی ہے بلکہ مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غیرقانونی، غیرآئینی اورغیرانسانی ہتھکنڈے استعمال کرکے نہ تو ایم کیوایم کو پرامن جمہوری جدوجہد سے بازرکھاجاسکتا ہے اورنہ ہی تحریک کے پرعزم رہنماؤں اورکارکنوں کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں۔ندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس ثاقب نثار اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس سجاد علی شاہ سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے جلاوطن رہنماؤں، اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے بے گناہ رشتہ داروں کی غیرقانونی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کا فوری نوٹس لیاجائے ،سید منیر علی ، خالدحسین اور عبدالعزیزانصاری سمیت ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنان وہمدردوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے ٹھوس اورمثبت اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔انہوں نے انسانی حقوق کی انجمنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بے گناہ افرادکی گرفتاریوں،جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****

4/19/2024 3:37:28 PM