Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین اوردیگرذمہ داروں پر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم


رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین اوردیگرذمہ داروں پر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 7/26/2017
رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین اوردیگرذمہ داروں پر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے
تردید کرتے ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
یہ الزامات ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کاتسلسل اورمیڈیاٹرائل کاحصہ ہیں۔ ندیم نصرت
رینجرزکے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں قائدتحریک الطاف حسین کی جوآڈیوریکارڈنگ سنائی ہے وہ ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے اے پی ایم ایس او کے شانداریوم تاسیس کے اجتماع کے انعقادپر کارکنوں کو دی جانے والی شاباشی کی ہے جسے توڑ مروڑ کرپیش کیاگیاہے
یوم تاسیس کایہ اجتماع 16جولائی کوساؤتھ افریقہ کے شہرپیٹرمیرزبرگ میں ہواتھا ،اجتماع میں افریقن نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ یوسف بام جی، افریقن نیشنل کانگریس کی کونسلرمحترمہ نجمہ احمد اورمقامی کمیونٹی کی دیگرشخصیات اورلوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی تھی
اس اجتماع کی خبر تصاویر کے ساتھ 16جولائی کوسوشل میڈیاپر تصاویر کے ساتھ جاری کی گئی تھی اور 17جولائی کومیڈیاکوجاری کی گئی،اسی روزایم کیوایم کی ویب سائٹ پراس اجتماع کی خبر اپ لوڈ کی گئی
قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اسی شاندار پروگرام کی مبارکباداورشاباش ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ساتھیوں کو فون پر دی تھی
رینجرزکایہ الزام سراسرجھوٹ ہے ، یہ الزام بھی اس سے پہلے لگائے گئے من گھڑت الزامات جیساہے جس کا مقصد پاکستان اور
بین الاقوامی سطح پر ایم کیوایم کو بدنام کرنااورا س کاامیج خراب کرناہے
اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کاواقعہ دراصل ایک گہری سازش کے تحت کرایاگیاتاکہ یہ سارے ڈرامے رچائے جائیں۔ ندیم نصرت
آج ہی ایم کیوایم کے کارکنان کوکراچی یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرشکیل عوج کے قتل کے مقدمے سے باعزت بری کیاگیاہے
خداراالزامات اورسازشوں کایہ کھیل اب بند کیا جائے اورہرواقعہ میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی پالیسی ترک کی جائے ۔ ندیم نصرت 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے رینجرزکی جانب سے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں ایم کیوایم کوملوث کرنے اوراس حوالے سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین اوردیگرذمہ داروں پر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کاتسلسل اورمیڈیاٹرائل کاحصہ قراردیاہے۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ رینجرزکے ترجمان نے آج اپنی پریس کانفرنس میں قائدتحریک الطاف حسین کی جوآڈیوریکارڈنگ سنائی ہے وہ ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے اے پی ایم ایس او کے شانداریوم تاسیس کے اجتماع کے انعقادپروہاں کارکنوں کو دی جانے والی شاباشی کی ہے جسے توڑ مروڑ کرپیش کیاگیاہے۔ یوم تاسیس کایہ اجتماع 16جولائی کوساؤتھ افریقہ کے شہرپیٹرمیرزبرگ میں ہواتھا جس میں پیٹرمیرزبرگ کے سابقہ میئراور افریقن نیشنل کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ یوسف بام جی، افریقن نیشنل کانگریس کی کونسلرمحترمہ نجمہ احمد اورمقامی کمیونٹی کی دیگرشخصیات اورلوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی تھی۔ اس اجتماع کی خبربھی تصاویر کے ساتھ 16جولائی کوسوشل میڈیاپر تصاویر کے ساتھ جاری کی گئی تھی اور 17جولائی کومیڈیاکوجاری کی گئی،اسی روزایم کیوایم کی ویب سائٹ پراس اجتماع کی خبر اپ لوڈ کی گئی جوآج بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔آج ہم اس اجتماع کی خبرمیڈیاکودوبارہ جاری کررہے ہیں۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اسی شاندار پروگرام 


کی مبارکباداورشاباش ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ساتھیوں کو فون پر دی تھی،کارکنان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہرشانداراجتماع کے انعقادپر کارکنوں اورذمہ داروں کوشاباش اورخراج تحسین پیش کرناقائدتحریک الطاف حسین کی شروع ہی سے روایت ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آج رینجرز کے ترجمان نے قائدتحریک الطاف حسین کی گفتگو کا جو حصہ پیش کیاہے اس میں خودیہ الفاظ شامل ہیں کہ ’’ پوری یونٹ کمیٹی کو، ایک ایک فردکوسب کولاکھوں مبارکباد کہ اتنا خوبصورت پروگرام کیا ،بہت اچھے لوگ آئے ‘‘ اورجواب میں ساتھی بھی قائدتحریک الطاف حسین کوپروگرام کے بارے میں بتارہے ہیں کہ بہت شاندار پروگرام تھااوربہت اچھے لوگ آئے تھے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ امر انتہائی حیرت انگیز بلکہ قابل مذمت ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی اس گفتگو کوسیاق وسباق سے ہٹاکر رینجرزکی جانب سے یہ نہایت مضحکہ خیز دعویٰ کیاجارہاہے کہ الطاف حسین اس گفتگومیں کارکنوں کو اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ ندیم نصرت نے رینجرزکے اس الزام کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ رینجرزکایہ الزام سراسرجھوٹ ہے ، یہ الزام بھی اس سے پہلے لگائے گئے من گھڑت الزامات جیساہے جس کا مقصد پاکستان اوربین الاقوامی سطح پر ایم کیوایم کو بدنام کرنااورا س کاامیج خراب کرناہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ چند روزسے قصبہ کالونی اوراس سے ملحقہ علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی جس بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور آج جس طرح سے قائدتحریک الطاف حسین کی اس گفتگوکوکچھ کاکچھ بناکرقوم کے سامنے پیش کیاگیااس سے ثابت ہوگیاہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونے والا فائرنگ کاواقعہ دراصل ایک گہری سازش کے تحت کرایاگیاتاکہ یہ سارے ڈرامے رچائے جائیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اسی طرح ہرواقعہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرکے اس کامیڈیاٹرائل کیاجاتاہے لیکن جب کھلی عدالتوں میں مقدمہ چلتاہے تویہ الزمات اورمقدمات جھوٹ ثابت ہوتے ہیں۔ آج ہی ایم کیوایم کے کارکنان کوکراچی یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرشکیل عوج کے قتل کے مقدمے سے باعزت بری کیاگیاہے جنہیں 18ستمبر2014ء کوکراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں شہیدکردیاگیاتھا، اس وقت بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کواس میں ملوث کیاگیاتھا،کئی روز تک ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاگیاتھالیکن آج ہی یہ الزام بھی جھوٹ ثابت ہواہے لیکن ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی پالیسی کے تحت آج ایک اورمقدمہ میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورقیادت کو ملوث کردیاگیاہے تاکہ میڈیاٹرائل کے ذریعے ایم کیوایم کومزید بدنام کیا جائے اورایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کومزیدتیز کیاجائے ۔ جناح پورکے خودساختہ نقشے سے لیکرحکیم سعیدکے قتل تک اورحکیم سعید سے لیکر ڈاکٹرشکیل عوج کے قتل تک ایم کیوایم کے خلاف یہی کچھ کیاگیاہے اورآج بھی کیاجارہاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ خداراالزامات اورسازشوں کایہ کھیل اب بند کیا جائے اورہرواقعہ میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی پالیسی ترک کی جائے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم رینجرزکی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی ایک بارپھرصاف اوردوٹوک الفاظ میں سختی سے تردیدکرتے ہیں ۔


4/20/2024 4:41:36 AM