Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے خلاف آپریشن فی الفور بندکیاجائے ، فوج کی قیادت ریاستی مظالم پر مہاجروں سے معافی مانگیں۔الطاف حسین


ایم کیوایم کے خلاف آپریشن فی الفور بندکیاجائے ، فوج کی قیادت ریاستی مظالم پر مہاجروں سے معافی مانگیں۔الطاف حسین
 Posted on: 7/16/2017
ایم کیوایم کے خلاف آپریشن فی الفور بندکیاجائے ، فوج کی قیادت ریاستی مظالم پر مہاجروں سے معافی مانگیں۔الطاف حسین
ریاستی آپریشن پر مظلوم بلوچوں اورقبائلی علاقوں کے مظلوم پختونوں سے بھی معافی مانگی جائے
مہاجروں کے مسائل کوسمجھنے اورانہیں حقوق دینے کے بجائے ان کے حقوق کی آواز کوریاستی آپریشن کے ذریعے دبایاجارہاہے
اگر ظلم بندنہیں کیاگیااورہماری آوازپر کان نہیں دھرا تومہاجروں میں پائی جانے والی شدیدبے چینی اوربڑھے گی ،
ایسا نہ ہوکہ مہاجرنوجوان نتائج کی پرواہ کئے بغیر اس ظلم کے خلاف باہرنکل آئیں۔الطاف حسین
مہاجروں پر ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں پر آوازاٹھانے پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کوسیلوٹ کرتاہوں
پاکستان میں ہماری دادفریادسننے والااورہمیں انصاف دینے والاکوئی نہیں ہے۔الطاف حسین
تمام جمہوری ممالک کے سربراہان،انسانی حقوق کی این جی اوز اورانٹرنیشنل کمیونٹی سے پر اپیل کرتاہوں کہ وہ پاکستان میں
مہاجروں کو ریاستی مظالم سے بچانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں
اسی طرح انٹرنیشنل کمیونٹی پاکستان کے مظلوم بلوچوں اورمظلوم قبائلی پختونوں کو بھی ظلم سے بچائیں 
کرپشن کے جرم میں نواشریف اوران کے خاندان کوبالکل سزادو لیکن پھراس جرم میں آصف زرداری، عمران خان، جہانگیرترین اورچوہدری شجاعت کوبھی سزا دی جائے ۔الطاف حسین
عمران خان کے بارے میں لاس اینجلس کورٹ کافیصلہ موجود ہے کہ وہ ایک ناجائز بچی کے باپ ہیں، انکے بارے میں فیصلہ کیوں نہیں ہوتا ؟
وہ لوگ جنہوں نے اپنے عہدکو توڑ دیا، شہیدوں کے لہوکوبیچااورتحریک کی امانت میں خیانت کی آج وہ لو گ نوازشریف سے
اخلاقی بنیادپر استعفیٰ دینے کامطالبہ کررہے ہیں۔الطاف حسین
میں تین مرتبہ گرفتارہوالیکن میں بکانہیں، میں نے قوم کے حقوق کاسودانہیں کیااورمرتے دم تک قوم کے حقوق اوراپنے شہیدوں کے 
لہوکاسودانہیں کروں ۔ قائدتحریک الطاف حسین کااپنے خصوصی آڈیوپیغام میں اظہارخیال

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ اورفوج کی قیادت کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن فی الفور بندکیاجائے ، ریاستی مظالم پر مہاجروں سے معافی مانگیں، اسی طرح ریاستی آپریشن پر مظلوم بلوچوں اورقبائلی علاقوں کے مظلوم پختونوں سے بھی معافی مانگی جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارآج بروزاتوار اپنے خصوصی آڈیوپیغام میں کیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ مہاجروں کے مسائل کوسمجھنے اورانہیں انکے حقوق دینے کے بجائے ان کے حقوق کی آواز کوریاستی آپریشن کے ذریعے دبایاجارہاہے، اس آپریشن میں اب تک ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوبیدردی سے شہید کیاجاچکاہے ، ہزاروں اب بھی مختلف جیلوں میں قیدہیں اورسینکڑوں لاپتہ ہیں۔ ایم کیوایم کا مرکز نائن زیرواوراس کے تمام دفاترسیل ہیں ، یہ سراسرظلم ہے ، یہ ظلم بندکیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے شمارکارکنوں کورینجرزنے گرفتار کرکے اپنی حراست میں تشددکرکے شہیدکردیالیکن ان کے اہل خانہ کوانصاف فراہم نہیں کیاگیا، ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدکوگزشتہ سال رینجرز کی حراست میں بہیمانہ تشددکرکے شہیدکردیاگیا،اس وقت کے ڈی جی رینجرزبلال اکبرنے اس کااعتراف کیاتھا اور اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرانے کااعلان کیاتھالیکن آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرزکے اہلکاروں کو سزا نہیں دی گئی بلکہ جنرل بلال اکبرکوترقی دیدی گئی اورجنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے فوری بعد عرب فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے سعودی عرب چلے گئے مگرآفتاب احمدشہیدکے اہل خانہ آج تک انصاف کے منتظرہیں۔ آج بھی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہاہے،عدالتیں بھی انصاف نہیں دے رہی ہیں اورملک میں مہاجروں کی فریاد سننے والاکوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ظلم وجبر کی وجہ سے مہاجروں میں تیزی سے بے چینی پھیل رہی ہے ، اب بھی وقت ہے کہ ارباب اختیارخصوصاً ملک کی عسکری قیادت یہ آپریشن بندکرائے، مہاجروں کے زخموں پر مرہم رکھاجائے ، ایم کیوایم کے گرفتارکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ،لاپتہ افرادکوبازیاب کرایاجائے اوراگرلاپتہ کارکنوں کوماردیاگیاہے تواس بارے میں بھی بتایاجائے، نائن زیرو کو فی الفورکھولاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر یہ ظلم بندنہیں کیاگیااورہماری آوازپر کان نہیں دھرا تومہاجروں میں پائی جانے والی یہ شدیدبے چینی اوربڑھے گی اور ایسا نہ ہوکہ مہاجرنوجوان نتائج کی پرواہ کئے بغیر اس ظلم کے خلاف باہرنکل آئیں۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کوسیلوٹ کرتاہوں جوایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجروں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں ،سرکار ی ٹارچرسیلوں میں کئے جانے والے تشدداوران پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں اورجنہوں نے آفتاب احمدشہید اور ایم کیوایم کے دیگر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورجبری گمشدگیوں کے واقعات پر پاکستان سے جواب طلب کیا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ چونکہ پاکستان میں ہماری دادفریادسننے والااورہمیں انصاف دینے والاکوئی نہیں ہے لہٰذامیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، تمام جمہوری ممالک کے سربراہان،انسانی حقوق کی تمام این جی اوز اورانٹرنیشنل کمیونٹی سے انسانیت کے نام پر اپیل کرتاہوں کہ وہ پاکستان میں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کے اہل خانہ کوانصاف دلانے ، ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی اور مہاجروں کو ریاستی مظالم سے بچانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں۔ اسی طرح انٹرنیشنل کمیونٹی پاکستان کے مظلوم بلوچوں اورمظلوم قبائلی پختونوں کو بھی ظلم سے بچائیں۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج بعض اینکرز کے پروگراموں اوربعض مخصوص تاجروں اورصنعتکاروں کے ذریعے ٹی وی پربیانات دلوائے جاتے ہیں کہ کراچی میں رینجرزنے بہت امن قائم کردیاہے اورپہلے سے حالات بہت بہترہوگئے ہیں جبکہ کراچی کے شہری اچھی طرح جانتے ہیں کہ رینجر1989ء سے کراچی میں ہے لیکن یہاں امن قائم نہیں ہوسکا، دہشت گردی اورجرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے ٹھکانے آج بھی قائم ہیں جہاں رینجرزنہیں جاتی، گزشتہ دنوں کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے دوخطرناک قیدی فرارہوئے لیکن وہ پکڑے نہیں جاسکے کیونکہ انہیں سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج مسلح افواج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی کامیابیوں اورآپریشنز کاذکرکیاہے ، انہوں نے کہاکہ اگرجنرل راحیل شریف کا شروع کیاگیاآپریشن ضرب عضب کامیاب ہوگیاتھا اور سارے علاقے کلیئرہوگئے تھے توپھرجنرل قمرجاویدباجوہ کے آنے کے بعد آپریشن ردالفسادکیوں شر وع کیاگیا؟اور اگرآپریشن ردالفساد کامیاب ہوگیا ہے توپھرآج’’ آپریشن خیبر فور ‘‘ شروع کرنے کاجوازکیاہے؟ انہوں نے کہاکہ دراصل ان آپریشنوں کی بات کرکے قوم سے جھوٹ بولاجارہاہے ، اگر فوج واقعی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن کررہی ہوتی توپھروفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آئی ایس �آئی کے ہیڈکوارٹرکے قریب واقع لال مسجد سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم ہوگئے ہوتے جہاں سے مسلح دہشت گردوں نے فوج اورپولیس کے افسران اوراہلکاروں کوگولیاں چلاکرشہید کیا اورجہاں کی طالبات نے داعش کے سربراہ کی بیعت اوروفاداری کاحلف اٹھایاجس کی وڈیوبھی موجود ہے، فوج وہاں کارروائی کیوں نہیں کرتی اورلال مسجد کے مولانا عبدالعزیزکھلے عام اپنی سرگرمیاں کس طرح جاری رکھے ہوئے ہیں؟انہوں نے کہاکہ جی ایچ کیو، نیول بیس مہران، کامرہ ایئربیس اورمسلح افواج کے دیگر ہیڈکوارٹرز، پولیس ٹریننگ سینٹرز، آرمی پبلک اسکول ، مساجد، امام بارگاہوں، گرجاگھروں اوردیگرعوامی مقامات پر خودکش حملے اوردہشت گردی کراکے فوج کے افسروں اورجوانوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کوشہیدکرنے کی ذمہ داری قبول کرنے والے طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کوفوج نے معاف کردیا اور اسے ٹی وی پر ایک ہیرواورفرشتہ کے طورپرپیش کیااسلئے کہ وہ انہی کاآدمی تھا۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیاکہہ رہی ہے کہ دنیابھرمیں جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہے اس کے تانے بانے پاکستان سے ملتے ہیں، پاکستان میں ہی دہشت گردی کی منصوبہ بندی ہوتی ہے ،آج دنیاپاکستان کودہشت گردی کامرکز قراردے رہی ہے ،اب دنیاکوبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ فوج کوچاہیے کہ وہ کشمیرمیں اپنی پروکسیز بھیجنے کے بجائے فوج کو وہاں بھیجے اورکشمیرکوآزادکرالے ۔ جناب الطا ف حسین نے ملک میں جاری سیاسی صورتحال کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ بے ایمانی، کرپشن ،چوری چکاری 
اورلوٹ مارکے جرم میں نواشریف اوران کے خاندان کوبالکل سزادو لیکن پھراس جرم میں آصف زرداری، عمران خان، جہانگیرترین اورچوہدری شجاعت کو بھی سزا دی جائے ، عمران خان کے بارے میں تولاس اینجلس کورٹ کافیصلہ موجود ہے کہ وہ ایک ناجائز بچی کے باپ ہیں،پھر ان کے بارے میں کوئی فیصلہ کیوں نہیں کیا جاتا ؟
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ بھی انتہائی حیرت کی بات ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے باربارقرآن مجیدپراپنے قائد سے وفاداری نبھانے کاعہدکرکے توڑ دیا، جنہوں نے اپنے شہیدوں کے لہوکوبیچااورتحریک کی امانت میں خیانت کی آج وہ لوگ وزیراعظم نوازشریف سے اخلاقی بنیادپر استعفیٰ دینے کامطالبہ کررہے ہیں اوردوسروں کوامانت میں خیانت نہ کرنے کادرس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کے نام پر بڑے بڑے نام،مقام، عہدے اورعیش وعشرت حاصل کرنے والے آج مہاجردشمن قوتوں کے آلہ کاربن کرجوکردارکررہے ہیں وہ تمام کارکنوں اورعوام کے سامنے ہے ۔ عوام یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ وہ لوگ جو کرائے کے چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے تھے وہ اسٹیبلشمنٹ کی ڈرائی مشین سے دھل کرآج ڈیفنس اورکلفٹن کے عالیشان بنگلوں میں جابسے ہیں اورقوم کو نقصان پہنچانے کاعمل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں تین مرتبہ گرفتارہوالیکن میں بکانہیں، میں نے قوم کے حقوق کاسودانہیں کیااورمرتے دم تک قوم کے حقوق اوراپنے شہیدوں کے لہوکاسودانہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ جب تک الطاف حسین کے وفادارزندہ ہیں ہم اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اور انشاء اللہ منزل پرپہنچ کردم لیں گے۔ 

*****

4/23/2024 6:37:45 AM