Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگر ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ختم نہیں کیاگیا اورقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم نہیں کی گئی توہم آئندہ الیکشن کابائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ندیم نصرت


اگر ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ختم نہیں کیاگیا اورقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم نہیں کی گئی توہم آئندہ الیکشن کابائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ندیم نصرت
 Posted on: 6/17/2017
اگر ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ختم نہیں کیاگیا اورقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم نہیں کی گئی توہم آئندہ الیکشن کابائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ندیم نصرت 
ہم اس وقت تک الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے جب تک ہمیں ایک بااختیاراورخودمختار صوبے کے حصول کی جدوجہدکرنے کی آزادی نہیں ملتی۔ندیم نصرت
ہم مہاجرعوام سے کہیں گے کہ وہ آنے والے الیکشن والے دن اپنے اپنے گھروں میں رہیں اورالیکشن کابائیکاٹ کریں
ہمارے بزرگوں نے پاکستان کیااسلئے بنایاتھا کہ ہمیں تیسرے درجے کاشہری بنادیاجائے؟
کراچی کامکمل مینڈیٹ حاصل کرنے کے باوجود کراچی کامیئربے اختیارہے ،کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں پر
دیہی سندھ کی نمائندہ پیپلزپارٹی مسلط ہے،ندیم نصرت
آج پیپلزپارٹی کے رہنما کھل کرکہہ رہے کہ کراچی ہماراہے ،کراچی کولوٹاجارہاہے اور مہاجروں کوانکے شہرمیں غلام بنایاجارہاہے
مہاجروں پر جوظلم ڈھایاجارہاہے ہم اس سے دنیابھرکے انسانی حقوق کے اداروں کوآگاہ کررہے ہیں،
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب 

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینر ندیم نصرت نے اعلان کیاہے کہ اگر ایم کیوایم جس کے بانی و قائدجناب الطاف حسین ہیں، اس کے خلاف آپریشن ختم نہیں کیاگیا اورقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم نہیں کی گئی توہم مجبور ہوں گے کہ ہم مہاجرعوام سے کہیں کہ وہ آنے والے کابائیکاٹ کریں اوراس الیکشن والے دن تمام مہاجرمائیں، بہنیں، بزرگ، نوجوان اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے یہ اعلان آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضابھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایسے الیکشن کی سیاست سے کیافائدہ کہ کارکن محنت کریں،کام کریں ، جدوجہد کریں ، قربانیاں دیں ، مار کھائیں ، گرفتارہوں ، شہید ہوں ،جیتنے والوں کیلئے رات دن محنت کریں اوروہ جیتنے کے بعد لاتعلقی کااعلان کرکے حکومت کی بنائی ہوئی کھولیوں میں جاگھسیں،ایسے جعلی الیکشن سے ،مہاجروں کااب الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے کہاکہ مہاجر نوجوان ، ماں ، بہن ،بیٹی ،بزرگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ مہاجروں اوران کی جماعت پر عائد غیراعلانیہ پابندیاں ختم نہیں کردی جاتیں،مہاجراسیروں کورہانہیں کردیاجاتا،ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو، خورشیدبیگم سیکریٹریٹ کوکھول کر ایم کیوایم جس کے بانی وقائد الطا ف حسین ہیں،اس کی رابطہ کمیٹی کے حوالے نہیں کردیاجاتا،ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن ، نذیر حسین میڈیکل سینٹر،اس کاایمبولینس سینٹرنہیں کھول دیاجاتا، اس کے چیریٹی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول اور نذیرحسین یونیورسٹی کے حقوق ایم کیوایم کے حوالے نہیں کئے جاتے ،اس وقت تک ہم الیکشن کی سیاست میں حصہ نہیں لیں گے جب تک ہمیں مہاجروں کے حقوق کے حصول ،ایک بااختیاراورخودمختار صوبے کے حصول ،کے لئے جدوجہدکرنے کی آزادی نہیں ملتی اورجب تک ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی ختم کرکے اسے قومی سیاست میں آزادانہ حصہ لینے کی اجازت نہیں ملتی اس وقت تک کوئی الیکشن میں حصہ نہیں لیاجائے گا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ 1947ء سے لیکر آج 2017ء تک 70برسوں میں پاکستان کی فوجی حکومتوں اورنام نہادجمہوری حکومتوں نے مہاجروں کا معاشی ،سماجی ،جسمانی قتل عام کیا، مہاجروں کو سرکاری ملازمتوں اوراعلیٰ ملازمتوں کے عہدوں سے محروم رکھا،ملازمتوں سے مہاجروں کو جبری نکالنے کاجوسلسلہ 1947ء سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کیااسلئے بنایاتھا کہ ہمیں ملازمتوں ،حکومتوں اورانتظام حکومت سے نکال کر تیسرے درجے کاشہری بنادیاجائے ۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنانے کیلئے 22لاکھ جانوں کانذرانہ پیش کیا لیکن آج ان مہاجروں کی اولادوں کو،ان کی بیٹیوں جوانوں کوبے حرمت کیاجارہاہے ،ظلم وستم کانشانہ بنایاجارہاہے، نوجوانوں کوغائب کیاجارہاہے ،شہید کیاجارہاہے ،22ہزارکو قتل کردیاگیا لیکن کہیں سے کوئی انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ انگریزوں کے جو غلام تھے جنہوں نے ایک جان کی قربان نہیں دی ،جنہوں نے ایک دھیلے کی قربانی نہیں دی وہ انگریزوں کے جوتے صاف کرنے والے انگریزی حاصل کرتے ہی پاکستان پر قابض ہوگئے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ کشمیر میں صبح شام گولیاں بھی چلتی ہیں،شیلنگ ہوتی ہے لیکن وہاں کشمیری رہنماؤں کوجلسے جلوس کرنے ،سیاست کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور ہزاروں کی تعدادمیں وہاں کشمیری عوام سڑکوں پرآتے ہیں،ان کے لیڈروں کی گرفتارریاں بھی اگر ہوتی ہیں توا نہیں دوسرے یاتیسرے دن انہیں جیل سے رہاکردیاجاتا ہے لیکن پاکستان میں 70سالہ مہاجرپروفیسرحسن ظفر عارف کو ہتھکڑیاں لگا کر مہینوں تک کے لئے قید کردیاجاتاہے ۔پاکستان میں ایم کیوایم اورمہاجروں کی نمائندہ جماعت پر غیراعلانیہ پابندی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 
عدلیہ نے کبھی ہمارے لاپتہ ساتھیوں کی دادرسی نہیں کی ،مہاجر شہیدوں کی دادرسی نہیں کی ،بلوچوں کی دادرسی نہیں کی ،1986ء سے لیکر 1992ء تک بے پناہ قتل عام کرایاگیا ۔70برسوں میں آج تک کوئی طاقتورسول حکومت آئی ہی نہیں، عدالتیں سرے سے آزادنہیں ہیں،ہم انصاف کے لئے کہاں جائیں ؟ہم عزت سے جینے کاسامان کہاں سے حاصل کریں؟، ہم کس الیکشن میں حصہ لیں ؟ انہوں نے کہاکہ کوٹہ سسٹم دس سال کے لئے نافذ کیاگیاتھالیکن 70سال ہونے کے بعد آج تک جاری ہے۔ آخر کس بات کاکوٹہ سسٹم۔ کوٹہ سسٹم مہاجروں کے خلاف سندھ میں نافذ کیاگیا، پورے پاکستان کسی سیاسی جماعت نے کوٹہ سسٹم کے خلاف آوازاٹھائی؟انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی کامکمل مینڈیٹ حاصل کرنے کے باوجود کراچی کامیئربے اختیارہے ،کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں پر دیہی سندھ کی نمائندہ پیپلزپارٹی مسلط ہے،آج پیپلزپارٹی کے رہنما کھل کھل کرکہہ رہے کہ کراچی ہماراہے ،کراچی کولوٹاجارہاہے،کراچی کی اربوں روپے کی زمین کوڑیوں کے مول لوٹی جارہی ہے اور مہاجروں کوخود ان کے شہرمیں غلام بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اس متعصبانہ اورنفرت انگیز طرزعمل اورپالیسیوں کی وجہ سے مہاجروں میں احساس محرومی ہرگزرتے دن کے ساتھ شدت اختیاکرتاجارہاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایک طرف یہ ظلم کیاجارہاہے اوردوسری طرف ایم کیوایم کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے، کراچی میں اسلحہ برآمدکرنے کے ڈرامے کئے جارہے ہیں اور اسے ایم کیوایم سے منسوب کیاجارہاہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ مہاجروں پر جوظلم ڈھایاجارہاہے ہم اس سے دنیابھرکے انسانی حقوق کے اداروں کوآگاہ کررہے ہیں اوراقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے ادارے بھی خوداپنی رپورٹس میں اس بات کااعتراف کررہے ہیں مہاجروں پر ظلم ہورہاہے ۔ انہوں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تحریک کے تمام ثابت قدم وفادار ساتھیوں،اسیرکارکنوں اور روپوش ساتھیوں کوسلام تحسین پیش کیا اور شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود تحریک کے شہیدوں،اسیروں اورلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کی مددکرنے والے والے کارکنوں کوشاباش پیش کی ۔ 

*****

4/18/2024 4:03:35 AM