ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین کی بڑی ہمشیرہ اور سینئر کارکن محترمہ شمیم بیگم کے انتقال پر
قائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
محترمہ شمیم بیگم دو ماہ قبل ٹریفک حادثہ میں شدیدزخمی ہوگئی تھیں اوراسپتال میں زیرعلاج تھیں
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین کی بڑی ہمشیرہ اور سینئر کارکن محترمہ شمیم بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔محترمہ شمیم بیگم دو ماہ قبل ٹریفک حادثہ میں شدیدزخمی ہوگئی تھیں اوراسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے ریحانہ نسرین سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار ان سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ شمیم بیگم کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوا ر اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔ آمین
*****