Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیرقانونی، غیرجمہوری اورآمرانہ پابندی ختم کی جائے، ندیم نصرت


قائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیرقانونی، غیرجمہوری اورآمرانہ پابندی ختم کی جائے، ندیم نصرت
 Posted on: 5/18/2017
ایم کیوایم کے خلاف آپریشن بند کیاجائے ،کنوینر رابطہ کمیٹی ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیرقانونی، غیرجمہوری اورآمرانہ پابندی ختم کی جائے، ندیم نصرت
مسائل کے حل کیلئے ریاستی طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت کاراستہ اختیارکیاجائے، ندیم نصرت
ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے سانحات جنم لیتے ہیں، ندیم نصرت
احسان اللہ احسان کومعاف کیاجاسکتاہے تو پھرقائدتحریک اوران کے لاکھوں بے گناہ کارکنان کے
بارے میں بھی فوج کواپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی، ندیم نصرت
اگر قائدتحریک الطاف حسین کاایک نعرہ غلط تھاتو ہزاروں مہاجروں کوماورائے عدالت قتل کرنابھی سراسرغلط ہے ،ندیم نصرت
ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے واقعہ میں بھی ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی شرمناک کوشش کی جارہی ہے، ندیم نصرت
رینجرز کے بڑے افسران کی رشوت خوری اورلوٹ مارکے اثرات نچلی سطح پر بھی پھیلنے لگے ہیں ،ندیم نصرت
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قاسم علی رضا اور مصطفی عزیزآبادی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے کنوینر ندیم نصرت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن بند کیاجائے ،قائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیرقانونی، غیرجمہوری اورآمرانہ پابندی ختم کی جائے اورمسائل کے حل کیلئے ریاستی طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت کاراستہ اختیارکیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے واقعہ میں بھی ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی شرمناک اورمضحکہ خیز کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا اور مصطفی عزیزآبادی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بارہا اس مؤقف کا اعادہ کیاہے کہ دنیا کا ہرمسئلہ افہام وتفہیم اور ڈائیلاگ کے ذریعہ حل کیاجاسکتا ہے، مسائل کے حل کیلئے ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے سانحات جنم لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فراخدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے ماضی کے غلط فیصلے کو تسلیم کرہی لیا ہے تو پھر انہیں یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ ایم کیوایم اورمہاجروں کے خلاف ریاستی آپریشن کاپہلا فیصلہ بھی غلط ہے اورانہیں دوسرافیصلہ کرتے ہوئے اس آپریشن کوبندکرنا چاہیے ، ایم کیوایم کے مینڈیٹ کااحترام کرناچاہیے، اس پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنی چاہیے، ایم کیوایم کا مرکزنائن زیرواوردیگر دفاتر کھولنے اورقائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیرقانونی، غیرجمہوری اورآمرانہ پابندی ختم کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اگرہزاروں شہریوں، فوج اورایف سی کے اہلکاروں ، صحافیوں، آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کے قتل عام اوردہشت گردی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کومعاف کیاجاسکتاہے تو پھرقائدتحریک الطاف حسین اوران کے لاکھوں بے گناہ کارکنان جنہوں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا، ان کے بارے میں بھی فوج کواپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر قائدتحریک الطاف حسین کاایک نعرہ غلط تھاتوفوج،رینجرزاورپولیس کی جانب سے ہزاروں بے گناہ مہاجروں کوماورائے عدالت قتل کرنابھی سراسرغلط ہے ،مردہ باد کانعرہ لگانے سے زیادہ بڑا جرم کسی بے گناہ انسان کی جان لینا ہے،حدیث نبویؐ ہے کہ ایک انسان کی جان کی حرمت خانہ کعبہ کی حرمت سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے،جس نے کبھی زندگی میں لندن نہیں دیکھا اس کا تعلق بھی لندن سے جوڑا جارہا ہے۔ ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے واقعہ میں بھی ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی شرمناک اورمضحکہ خیز کوشش کی جارہی ہے، مذکورہ سوسائٹی کے الاٹیز وفاقی وزیرداخلہ سے یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں رینجرزکے چھاپے کے پس پشت اصل کہانی کیاہے ؟ کیا یہ کارروائی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کے حکم پر کی گئی ہے ؟یہ رینجرز نے کب سے ذمہ داری سنبھال لی کہ کسی زمین ، پراپرٹی پرچھاپے مارکراس کے مالکان کو گرفتارکرلیاجائے اورپھر مذکورہ پراپرٹی پرمخالفین کا قبضہ کرادیاجائے ؟ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتارکرکے ان سے ایم کیوایم کے بارے میں تفتیش کرنے کے بجائے یہ معلوم کیاجاتا ہے کہ اس کے حلقہ احباب میں کون کروڑپتی افراد شامل ہیں تاکہ ان کے عزیزواقارت میں سے کسی کوگرفتارکرکے لاکھوں روپے رشوت وصول کی جاسکے ۔رینجرز کے بڑے افسران کی رشوت خوری اورلوٹ مارکے اثرات نچلی سطح پر بھی پھیلنے لگے ہیں ،رینجرز اہلکار کراچی میں جگہ جگہ ناکہ بند ی کرکے موٹرسائیکل سواروں روک رہی ہے اور انہیں ہراساں کرکے رشوت وصول کررہی ہے ۔
*****

4/18/2024 4:27:32 PM