Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے عوام نے اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے اور مصطفےٰ کمال کومسترد کردیاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی


کراچی کے عوام نے اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے اور مصطفےٰ کمال کومسترد کردیاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 5/18/2017
کراچی کے عوام نے اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے اور مصطفےٰ کمال کومسترد کردیاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
کراچی کے باشعور عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ مصطفےٰ کمال نے کس کے ہاتھوں اپنے آپ کوبیچاہے اورکون اسے لیکر آیاہے 
بڑے بڑے فرعونی اور خدائی دعوے کرنے والامصطفےٰ کمال اور اس کاٹولہ 14مئی کو چند سو لوگ ہی جمع کرسکا

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ کراچی کے عوام نے اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے کومسترد کردیاہے کیونکہ کراچی کے باشعور عوام بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ مصطفےٰ کمال نے کس کے ہاتھوں اپنے آپ کوبیچاہے ،کون اسے لے کرآیاہے،کون اس کے پیچھے ہے اورکس کی ایماء پر وہ مہاجروں کے حقوق چھوڑکرمہاجروں کو غلامی میں دھکیلنے کے منصوبے پر کام کررہاہے ۔ انہوں نے یہ بات آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پی ایس پی ٹولے کی جانب سے اتوار14 مئی کو کراچی میں ’’ ملین مارچ ‘‘ کے نام پر ایک ڈرامہ ہوا،اس ٹولے کے سرغنہ مصطفےٰ کمال نے اس مارچ کیلئے سرکاری سرپرستی میں کئی روزتک مہم چلائی اور بڑے بڑے فرعونی دعوے کئے اوریہ سمجھ لیاکہ میڈیاپر بڑی بڑی خبریں نشرہونے اورسرکاری ایجنسیوں کی سرپرستی کی وجہ سے عوام اس کے گردجمع ہوجائیں گے لیکن کراچی کے عوام نے پی ایس پی ٹولے کے نام نہاد ملین مارچ کوبری طرح مسترد کردیا ، 14مئی کو سب نے دیکھاکہ بڑے بڑے فرعونی اور خدائی دعوے کرنے والامصطفےٰ کمال اور اس کاٹولہ چند سو لوگ ہی جمع کرسکا۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ وتعزمن تشاء وتذل من تشاء۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی جانب سے نام نہاد ملین مارچ کومستردکئے جانے اورعوام کی عدم شرکت کی وجہ سے جب نام نہاد ملین مارچ بری طرح ناکام ہوگیاتواسٹیبلشمنٹ نے اپنے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے کی عزت بچانے کیلئے پولیس کے ذریعے اس نام نہاد مارچ کوروکااور گرفتاریوں کاڈرامہ رچایااورمخصوص ٹی وی چینلز پر اس ڈرامے کی بہت زیادہ شور شرابہ مچایاگیا تاکہ اس ڈرامے کے شورمیں اس نام نہاد ملین مارچ کی بری طرح ناکامی کوچھپالیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد ملین مارچ کی بری طرح ناکامی پر پی ایس پی ٹولے کے سرغنہ مصطفےٰ کمال کی اس وقت جو ذہنی حالت ہے وہ میڈیاپراس کے غصہ اورکاٹ کھانے والے لہجہ سے صاف ظاہر ہے۔ پی ایس پی ٹولے کاسرغنہ مصطفےٰ کمال جوانتہائی مغرورطبیعت کاپہلے ہی سے تھا لیکن اب جس طرح اسٹیبلشمنٹ نے اس کوکراچی پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے تواس کی ایسی ذہنی کیفیت ہوگئی ہے کہ وہ بڑے بڑے فرعونی دعوے کرنے لگاہے ،اوراس فرعونیت میں آج وہ خودکوکراچی ہی کانہیں بلکہ پاکستان کاسب سے بڑا لیڈر سمجھنے لگاہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ جوباضمیر، باوفااورسب سے بڑھ کراعلیٰ ظرف ہوتے ہیں وہ اپناماضی کبھی نہیں بھولتے ، وہ اپنے محسنوں اور ان کے احسانات کوفراموش نہیں کرتے ، مصطفےٰ کمال کو2002ء سے پہلے کوئی جانتانہیں تھا،یہ مصطفےٰ کمال نائن زیرو پر ٹیلیفون آپریٹرتھا،بعد میںیہ فشریزمیں کلرک کی حیثیت سے پرچیاں کاٹتاتھا، عزت اورذلت دینے والا اللہ تعالیٰ ہے لیکن انسان کوکسی مقام ومرتبہ پرپہنچانے کیلئے کوئی انسان ہی وسیلہ بنتاہے۔ 2002ء میں مصطفےٰ کمال کو قائدتحریک الطاف حسین کی توثیق سے ایم پی اے بنایاگیا،پھروزیربنایاگیا،جب اسے ایم پی اے اوروزیربنایا گیا تو کارکنوں اور عوام نے اسے جانناشروع کیا ،2005ء میں بلدیاتی انتخابات ہوئے توقائدتحریک الطاف حسین ہی نے مصطفےٰ کمال کو سٹی ناظم بنایا،اورکراچی کے عوام نے اسے جانا۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیامصطفےٰ کمال کی اتنی اوقات تھی کہ وہ اپنی ذات کی بنیادپر ایم پی اے بنتا؟کیاوہ اپنی ذات کے بل پر وزیراورپھرسٹی ناظم بن سکتاتھا؟کیامصطفےٰ کمال نے کبھی خواب میں بھی سوچاتھاکہ وہ سینیٹربن سکتاہے؟ انہوں نے کہاکہ مصطفےٰ کمال اوراس کاٹولہ چاہے جیسے ہی ڈرامے کیوں نہ کرلے ،انشاء اللہ مہاجرعوا م اورکارکنان اس کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ 

4/25/2024 3:26:00 PM