Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین جیسے رہنما کسی قوم میں صدیوں میں پیداہوتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


قائدتحریک الطاف حسین جیسے رہنما کسی قوم میں صدیوں میں پیداہوتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 5/16/2017
قائدتحریک الطاف حسین جیسے رہنما کسی قوم میں صدیوں میں پیداہوتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
قائدتحریک الطاف حسین جیسانہ کوئی دوسراہوتا ہے اور نہ ہی ان کا کوئی ’’ پارٹ ٹو ‘‘ ہوتاہے۔ رابطہ کمیٹی
مصطفےٰ کمال یاپی ایس پی ٹولے کو قائدتحریک الطاف حسین سے ملانا قائدتحریک الطاف حسین کی توہین ہے ،ایساکرتے ہوئے مرادعلی شاہ کوشرم آنی چاہیے۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین جیسے رہنما کسی قوم میں صدیوں میں پیداہوتے ہیں ، ان جیسااس قوم میں نہ تو کوئی دوسراہوتا ہے اور نہ ہی ان کا کوئی ’’ پارٹ ٹو ‘‘ ہوتاہے، وہ اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مرادعلی شاہ کواگرمصطفےٰ کمال یاپی ایس پی ٹولے پر تنقید کرناہوتوضرور کریں لیکن انہیں قائدتحریک الطاف حسین سے ملانا قائدتحریک الطاف حسین کی توہین ہے اورایساکرتے ہوئے مرادعلی شاہ کوشرم آنی چاہیے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مرادعلی شاہ آج بیٹھ کرپی ایس پی پرتنقیدکررہے ہیں مگرپی ایس پی کے بری طرح سے ناکام ہونے والے مارچ کوپولیس ایکشن اورنام نہادگرفتاریوں کے ذریعے سہارا بھی خود مرادعلی شاہ کی حکومت نے فراہم کیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی دشمنی میں کراچی کوجس تباہی سے دوچار کررکھاہے وہ ایک کھلی حقیقت ہے اورکراچی کے عوام اس متعصبانہ سلوک پر پیپلزپارٹی کوکبھی معاف نہیں کریں گے۔ 
*****

4/18/2024 5:15:27 PM