Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکی جریدے نیوز ویک میں انکشاف پر ایمن الظواہر ی کی کراچی میں آئی ایس آئی کی حفاظت میں موجود گی کی اطلاع پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


امریکی جریدے نیوز ویک میں انکشاف پر ایمن الظواہر ی کی کراچی میں آئی ایس آئی کی حفاظت میں موجود گی کی اطلاع پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 4/22/2017
امریکی جریدے نیوز ویک میں انکشاف پر ایمن الظواہر ی کی کراچی میں آئی ایس آئی کی حفاظت میں موجود گی
کی اطلاع پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
صدر پاکستان اور وزیر اعظم اس خبر کی تحقیقات اپنے سول سیکیورٹی اداروں سے کروائیں اور عوام کے سامنے حقائق لائیں،رابطہ کمیٹی
پہلے اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد سے امریکیوں نے مار کر اس کی لاش اپنے ساتھ لے گئے تھے،رابطہ کمیٹی 
اب ایمن الظواہری کے بارے میں امریکیوں کو پوری طرح کرا چی میں موجودگی کی اطلاع مل چکی ہے
کراچی کے عوام ایمن الظواہری کی کراچی میں موجودگی پر اپنے آپ کو اور اپنی آل اولادکو چوکنا رکھیں،رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں مشہور امریکی جریدے نیوز ویک میں شائع ہونے والے اس انکشاف پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایمن الظواہر ی Ayman al-Zawahirجو اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کا اہم ترین رہنما ہے، کراچی میں آئی ایس آئی کی حفاظت میں موجود ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس خبر کی تحقیقات اپنے سول سیکیورٹی اداروں سے کروائیں اور عوام کے سامنے حقائق لائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کراچی کے عوام سے کہا کہ وہ ایمن الظواہری کی کراچی میں موجودگی پر اپنے آپ کو اور اپنی آل اولادکو چوکنا رکھیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پہلے اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد سے امریکیوں نے مار کر اس کی لاش اپنے ساتھ لے گئے تھے اور اب ایمن الظواہری کے بارے میں امریکیوں کو پوری طرح کرا چی میں موجودگی کی اطلاع مل چکی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان ممنون حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئی ایس آئی سے کہہ کہ اگر ایمن الظواہری کو اپنی حفاظت میں رکھنا ہے تو کراچی کے بجائے اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے مرکز کے دائیں یا بائیں یا اریب قریب رکھیں او رکراچی سے اسے فی الفور نکالا جائے ۔
مزید برآں ایمن الظواہری کے بارے امریکہ کے مشہور جریدے نیوز ویک میں شائع ہونے والی خبر کا متن اس خبر کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔
http://www.newsweek.com/ayman-al-zawahiri-cia-donald-trump-drone-strike-
osama-bin-laden-pakistan-587732

4/19/2024 10:50:01 PM