Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’تشدد بندے کو خوفزدہ کر سکتا ہے مگر اسے بدل نہیں سکتا‘، بی بی سی اردو


’تشدد بندے کو خوفزدہ کر سکتا ہے مگر اسے بدل نہیں سکتا‘، بی بی سی اردو
 Posted on: 4/19/2017
 : غور سے پڑھیئے اورخود سوچیئے
بی بی سی کی رپورٹ میں جن مظالم کاذکر کیاگیا ہے یہی مظالم ایم کیوایم کے ہزاروں ذمہ داروں اورکارکنوں پر ہوتے رہے ہیں اورآج تک ہورہے ہیں مگربدقسمتی سے وہ فرزند زمین نہیں ہیں اس لئے ان پر ہونے والے مظالم کی کہیں کوئی شنوائی یاتذکرہ تک نہیں کیاجاتا ۔ مہاجروں کو ستر سال گزرجانے کے باوجود فرزند زمین نہیں سمجھا جاتا۔ ایک تفصیل ان بہادر قلم کاروں ، بلاگرز کی ہے جو اپنی سوچ وفکر کے مطابق اظہار خیال فرماتے ہیں ۔۔۔ ذرابی بی سی اردو کی اس رپورٹ کو غور سے پڑھیئے  اور خود اندازہ کریں کہ ان بلاگرز پر کیاگزری اورگرفتاری کے بعد قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کس طرح انہیں ظلم وتشدد کانشانہ بنایا۔ ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان پر حراست کے دوران اس سے زیادہ بھیانک تشدد کیاجاتا ہے اور ماورائے عدالت قتل کردیاجاتا ہے مگر اس ظلم کے خلاف کوئی
آواز نہیں اٹھتی کونکہ مہاجروں کو فرزند زمین نہیں سمجھا جاتا۔

منجانب شعبہ اطلاعات
متحدہ قومی موومنٹ 

تشدد بندے کو خوفزدہ کر سکتا ہے مگر اسے بدل نہیں سکتا‘ بی بی سی اردو
انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں تشدد کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی کسی ایک شق پر بھی پوری طرح عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ بعض ماہرین اس کی وجہ پاکستان میں زیرحراست تشدد کو روکنے میں حکومتی ناکامی کو قرار دیتے ہیں جہاں ریاستی اداروں کی تحویل میں تشدد معمول کی بات سمجھی جاتی ہے۔ اس تشدد کے لیے کیا طریقے استعمال کیے جاتے ہیں اس کی ایک جھلک ان تین افراد کی کہانیوں میں ملتی ہے جو حال ہی میں اس تشدد کا نشانہ بنے اور انھوں نے اپنے تجربات بی بی سی اردو سے شیئر  کیے۔  


4/24/2024 7:49:55 AM