Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سے وفاق کو حاصل ہونے والے ٹیکسز کے بارے میں گورنرسندھ زبیرعمر کا بیان انکی کراچی دشمن سوچ کامنہ بولتاثبوت ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


کراچی سے وفاق کو حاصل ہونے والے ٹیکسز کے بارے میں گورنرسندھ زبیرعمر کا بیان انکی کراچی دشمن سوچ کامنہ بولتاثبوت ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 4/17/2017

کراچی سے وفاق کو حاصل ہونے والے ٹیکسز کے بارے میں گورنرسندھ زبیرعمر کا بیان انکی کراچی دشمن سوچ
کامنہ بولتاثبوت ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی شروع ہی سے پاکستان کی صنعت وتجارت اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز اورملک کامعاشی دارالحکومت ہے 
قیام پاکستان کے بعد سے کراچی ہی پاکستان کوپال رہاہے اور پاکستان کے خزانے کوبھررہاہے
کراچی کے ریونیوکے ایندھن سے ہی پاکستان کی گاڑی چل رہی ہے لیکن کراچی کو اس کا جائز حق نہیں ملتا۔ڈاکٹرندیم
زبیرعمرکاکراچی کے بارے میں معتصبانہ خیالات کااظہاران کی کھلی کراچی دشمن سوچ کاعکاس ہے۔ ندیم احسان
اگرگورنرسندھ زبیرعمرکراچی کااحسان نہیں مان سکتے توکراچی کی توہین بھی نہ کریں۔ ڈاکٹرندیم احسان

لندن ۔۔۔ 17 اپریل 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ کراچی سے وفاق کو حاصل ہونے والے ٹیکسز کے بارے میں گورنرسندھ زبیرعمر کا بیان انکی کراچی دشمن سوچ کا منہ بولتاثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ کراچی شروع ہی سے پاکستان کی صنعت وتجارت اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز رہاہے، اسی وجہ سے کراچی کوپاکستان کامعاشی دارالحکومت بھی کہاجاتاہے ۔ کراچی ہی پاکستان کو70فیصدریونیودیتاہے، خود گورنر سندھ بھی اس بات کومان رہے ہیں کہ 90فیصد ملٹی نیشنل کمپنیاں اورتجارتی ادارے کراچی میں ہیں اس کے باوجود گورنرسندھ زبیرعمرکایہ کہناکہ کراچی سے وفاق کوملنے والے ریونیو کے بارے میں دعوے غلط ہیں ،حقائق سے صریحاًانکارہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ زبیرعمرکاکراچی کے بارے میں ان معتصبانہ خیالات کااظہاران کی کھلی کراچی دشمن سوچ کاعکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد سے کراچی ہی پاکستان کوپال رہاہے ، پاکستان کے خزانے کوبھررہاہے، کراچی کے ریونیوکے ایندھن سے ہی پاکستان کی گاڑی چل رہی ہے لیکن اس کے جواب میں کراچی کووفاق پاکستان سے اس کا جائز حق نہیں ملتا۔ڈاکٹرندیم احسان نے مزیدکہاکہ اگرگورنرسندھ زبیرعمرکراچی کااحسان نہیں مان سکتے توکراچی سے حاصل ہونے والے ٹیکسز سے انکارکرکے اس کی توہین بھی نہ کریں۔ 

4/16/2024 9:39:47 AM