Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جنگ ظالمانہ اورمتعصبانہ جاگیردارانہ ذہنیت کے خلاف ہے، ندیم نصرت


ایم کیوایم کی جنگ ظالمانہ اورمتعصبانہ جاگیردارانہ ذہنیت کے خلاف ہے، ندیم نصرت
 Posted on: 3/20/2017
ایم کیوایم کی جنگ ظالمانہ اورمتعصبانہ جاگیردارانہ ذہنیت کے خلاف ہے، ندیم نصرت
مہاجروں نے تہیہ کررکھا ہے کہ وہ غلامی کی زندگی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے، ندیم نصرت
حقوق کی آواز کو ریاستی طاقت سے کچلنے کا عمل سراسر غیردانشمندانہ ہے، ندیم نصرت
مہاجروں کو چوہدری نثارعلی خان سے حب الوطنی کے سرٹیفیکٹ کی قطعی ضرورت نہیں ہے ، ندیم نصرت
سنگم ہال لندن میں ایم کیوایم کے33 ویں یوم تاسیس کی تقریب 
تقریب سے مصطفی عزیزآبادی،ڈ اکٹرندیم احسان ، قاسم علی رضا، صفیہ اکبر، ہاشم اعظم ، سہیل زیدی،شبنم طارق اور سہیل خانزادہ 

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ ایم کیوایم نہ تو ریاست کے خلاف ہے اورنہ ہی مظلوم پنجابی، سندھی، بلوچی ، پختون اور کشمیری کے خلاف ہے ، ایم کیوایم کی جنگ ظالمانہ اورمتعصبانہ جاگیردارانہ ذہنیت کے خلاف ہے جس نے پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی وخوشحالی پرقدغن لگارکھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کے 33 ویں یوم تاسیس کے موقع پر لندن کے علاقے ایجوئیرمیں واقع سنگم ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں لندن ، مانچسٹر، برمنگھم اوربرطانیہ کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردپاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خواتین بھی نمایاں تعداد میں موجود تھیں ۔تقریب سے رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی عزیزآبادی، ڈاکٹرندیم احسان ، قاسم علی رضا،شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی، اراکین محترمہ شبنم طارق اور سہیل خانزادہ نے بھی خطاب کیا۔ 
اپنے خطاب میں ندیم نصرت نے شرکاء کو یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ،بانیان پاکستان کی اولادوں کی نمائندہ جماعت ہے اور مہاجروں نے تہیہ کررکھا ہے کہ وہ غلامی کی زندگی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ نے صرف کراچی سے 400 افراد کی گمشدگی پر تشویش کااظہارکیا لیکن اس ظلم کے خلاف کوئی آواز اٹھانے کو تیارنہیں ہے ۔ بدقسمتی سے پاکستان میں سچائی کا اظہارکرنے والوں کو یا جلاوطن ہونا پڑتا ہے یا انہیں غائب کردیا جاتا ہے اورحقوق کامطالبہ کرنے والوں پر جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ کردی جاتی ہے ۔قائداعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کو جنرل ایوب خان کے خلاف الیکشن لڑنے کی پاداش میں نہ صرف تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنایاگیابلکہ انڈین ایجنٹ بھی قراردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ محب وطن بنگالیوں نے اپنے جائز حقوق کی بات کی تو ان پر فوج کشی کردی گئی ، محب وطن بلوچوں ، سندھیوں ، پختونوں اورمہاجروں کو بھی حقوق کامطالبہ کرنے کی پاداش میں ریاستی مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے ،حقوق کی آواز کو ریاستی طاقت سے کچلنے کا عمل سراسر غیردانشمندانہ ہے کیونکہ طاقت کے ناجائز استعمال سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ تاریخی حقائق ہیں کہ پنجاب کے چوہدریوں، وڈیروں اورجاگیرداروں نے برٹش آرمی کو رضاکارانہ اپنی خدمات پیش کیں اوربرصغیرپاک وہند میں انگریزوں کی غلامی سے نجات کیلئے 1857ء کی جنگ آزادی کو ناکام بنانے میں گھناؤنا کرداراداکیا، مہاجروں کی حب الوطنی پر شک کرنے والے چوہدری نثارعلی خان کے آباواجداد نے انگریزوں کے ایجنٹ بن کر اور حریت پسندوں کی مخبریاں کرکے ’’سر‘‘ کے خطاب اوربڑی بڑی جاگیریں حاصل کیں اور قیام پاکستان کے بعد حریت پسندوں کی مخبریاں کرنے والے راتوں رات پاکستان کے مالک ومختاربن بیٹھے ہیں ۔ آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ ایم کیوایم لندن کو سیاست کرنے کاحق نہیں دیاجائے گا، انہیں یہ حق کس نے دیا؟یہ فیصلہ صرف عدالت اور عوام ہی کرسکتے ہیں کہ کس جماعت کو سیاست کرنے کا حق ملنا چاہیے اور کس جماعت کو نہیں ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کو چوہدری نثارعلی خان سے حب الوطنی کے سرٹیفیکٹ کی قطعی ضرورت نہیں ہے ، مہاجر ، حریت پسندوں کی اولادیں ہیں جو اپنی جان توقربان کرسکتے ہیں لیکن کسی کی غلامی ہرگز قبول نہیں کرسکتے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ بابائے مہاجر قوم، قائدتحریک جناب الطاف حسین آنے والی نسلوں کے بہتراورباعزت مستقبل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور حق پرست کارکنان وعوام الطاف حسین بھائی کی قیادت میں اپنے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ماضی میں مردم شماری میں سندھ کے شہری عوام کی تعداد کم ظاہر کی جاتی رہی ہے ، سندھ کے سابق سیکریٹری داخلہ محمد خان جونیجو عدالت میں یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے حکم پر مردم شماری میں کراچی کی آبادی 60 لاکھ کے بجائے 30لاکھ ظاہر کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ 12 مئی کاڈھول پیٹنے والے سانحہ قصبہ علیگڑھ، سانحہ 30 ستمبرحیدرآباد ، سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد اورایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث عناصر کی گرفتاری کامطالبہ کرنے سے گریز کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کو غیرجانبدار ہونا چاہیے ، اگر ریاست متعصبانہ عمل کرکے قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگے تو پھر آئین اورقانون کا احترام کرنا شہریوں کیلئے واجب نہیں ہوتا، اگر ریاست اپنا رویہ نہیں بدلے گی تو پھر مظلوم عوام اپنا رویہ بدلنے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیاکہ ایم کیوایم صرف ایک ہی ہے جس کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ہیں ،بانی وقائد سے لاتعلقی اختیارکرنے والے اگر قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے سے خوف زدہ تھے تو بہتر تھا کہ وہ مستعفی ہوکر جماعت اسلامی جوائن کرلیتے لیکن ایم کیوایم پر قبضہ کرنے کا ناپاک خواب نہ دیکھتے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم رہیں یا نہ رہیں حق پرستی کی جدوجہد اپنی منزل تک ضرورپہنچے گی ۔ انہوں نے تمام ترمظالم ، بربریت اورمنفی پروپیگنڈوں کے باوجود بابائے مہاجرقوم الطاف حسین کی قیادت میں ثابت قدمی کامظاہرہ کرنے والے کارکنان وعوام کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم حقوق کی تحریک ہے اور حقوق کیلئے چلنے والی تحریکوں کوریاستی ظلم وتشدد سے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ چاہے کتنی ہی آندھیاں چلیں اورکتنے ہی سازشی جال بنے جائیں انشاء اللہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے وفادار کارکنان وعوام ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے اورایم کیوایم کوختم کرنے والے عناصر خود مٹ جائیں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ندیم احسان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے مظلوم مہاجروں کو شناخت اورباعزت مقام دیاہے اورالطاف حسین بھائی کی قیادت مظلوم عوام کیلئے بہت بڑی نعمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو لو گ آج خود کومہاجروں کا رہنما ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان مصنوعی لیڈروں کا حشر اورنشر پوری دنیادیکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ قیادت کسی فیکٹری میں نہیں بنتی بلکہ قدرت بناتی ہے اورقدرت نے مظلوم عوام کی قیادت کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کو چنا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے لاتعلقی اختیاروالوں نے اپنے لئے خود ذلت ورسوائی کا سامان پیدا کیا ہے ، جولو گ ماضی میں قائد تحریک الطاف حسین سے وفاداری کے بڑے بڑے دعوے کیا کرتے تھے وہ ایک تھپڑ کھائے بغیراسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں لیٹ گئے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں نے عزت سے جینے مرنے کا تہیہ کرلیاہے اورانشاء اللہ حقوق کی یہ جدوجہد کامیابی سے ضرور ہمکنارہوگی۔ ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز محمد ہاشم اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بکھرے ہوئے مہاجروں کو متحد کرکے ایک طاقت بنایاہے اورمہاجروں کو شناخت دی ہے ، حق پرستوں نے تہیہ کرلیا ہے کہ منزل کے حصول تک حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی نے کہاکہ مہاجرقوم کے غداروں نے اپنے مفادات کی خاطر حق پرست شہداء کے لہو کا سودا کرلیا ہے ، انہوں نے کہاکہ حق پرست کارکنان کو طاقت کے ذریعہ قتل کیاجاسکتاہے لیکن ان کے دلوں سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی ۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر نے کہاکہ محب وطن بہاریوں کو غیرملکی قراردیکر بانیان پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ محترمہ شبنم طارق نے کہاکہ برطانیہ میں بھی حق پرست مائیں اوربہنیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورثابت قدمی سے حق پرستی کی جدوجہد کررہی ہیں۔
*****













4/24/2024 11:30:55 PM