Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوجوانوں کے نام قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تاریخی ، فلسفیانہ اورتاریخی حقائق پر مبنی آڈیولیکچر۔۔۔ نمبر4


نوجوانوں کے نام قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تاریخی ، فلسفیانہ اورتاریخی حقائق پر مبنی  آڈیولیکچر۔۔۔ نمبر4
 Posted on: 2/18/2017
نوجوانوں کے نام
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا
تاریخی ، فلسفیانہ اورتاریخی حقائق پر مبنی 
آڈیولیکچر۔۔۔ نمبر4
18، فروری2017ء

اعوذباللہ من الشیطین الرجیم
بسم اللہ الرحمان الرحیم
واجب الاحترام بزرگوں، میری محترم ماؤں ، پیاری پیاری بہنوں، بہادر، نہ بکنے والے ، نہ جھکنے والے ، ظلم واذیتیں برداشت کرنے کے باوجود ثابت قدم اورڈٹے رہنے ، جمے رہنے اورکھڑے رہنے والے ساتھیوں۔۔۔خاص طورپر یوتھ ۔۔۔جنہوں نے مجھے دیکھا نہیں ، طلباوطالبات۔۔۔معصوم معصوم بچے اوربچیوں ۔۔۔جن کیلئے میں کہتا ہوں کہ۔۔۔پیارے بچے بچیو! ایک پپی آپ کے اس گال پر۔۔۔اور۔۔۔ایک پپی آپ کے اُس گال پر۔۔۔ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داروں ، پاکستان میں جتنے مظلوم ، باشعور، پڑھے لکھے ، عقل رکھنے والے ، سوچ وفکر رکھنے والے ، سچے عوام جو سچ کوسچ کہنے والے ہیں خواہ ان کی زبان پنجابی ہو، بلوچی ہو، سندھی ہو، پختون ہو، ہزاروال ہو، سرائیکی ہو، گلگتی ہو، کوئی بھی زبان بولنے والے ہوں ویسے تو اردو قومی زبان ہے لیکن ایک قوم ہے جسے مہاجرقوم کہاجاتا ہے اس کی مادری زبان اردو ہے ۔۔۔میرے مہاجربھائیوں، بہنوں، بزرگو۔۔۔! السلام علیکم
گزشتہ ہفتے اتنے پہ درپہ واقعات ہوئے جن پہ دل کٹ کے رہ گیا ، ایک طرف افسوس ،صدمہ اوردکھ ہے ۔۔۔دوسری طرف دس سال سے زیادہ عرصہ سے چیخ چیخ کر ۔۔۔پکارپکارکر۔۔۔پیارسے ، محبت سے اور جو میرے بس میں ہے اس انداز سے سمجھانے اوربتانے کی کوششیں کیں لیکن بہت سے لوگوں نے نہیں سمجھا۔۔۔اب تک نوجوانوں سے میرے آڈیولیکچرز کاسلسلہ جاری ہے ۔۔۔اب تک تین لیکچرز دیئے جاچکے ہیں ۔۔۔موجودہ حالات کے سبب لیکچرکا سلسلہ وقتی طورپر منقطع ہوا۔
آج 18، فروری 2017ء ۔۔۔ہفتہ کا دن۔۔۔پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے سوا پانچ اورلندن وقت کے مطابق رات ایک بجکر15 منٹ ہورہے ہیں۔ میں نے وقت کوغنیمت جانا اورسوچا کہ اگر آج کا دن بھی نکل گیا۔۔۔رات بھی نکل گئی تو یہ سلسلہ مزید طول نہ پکڑجائے ۔۔۔لیکچر کا سلسلہ جو منقطع ہوا ہے کہیں اس میں اور اضافہ نہ ہوجائے ۔۔۔توبہترجانا۔۔۔ساتھیوں سے مشورہ کیا۔۔۔ساتھی جو اس کو ریکارڈ کرتے ہیں۔۔۔آپ تک لیکچر پہنچاتے ہیں۔۔۔پہنچانے کا اہتمام کرتے ہیں۔۔۔آپ ان ساتھیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیجئے 
آیئے شروع کرتے ہیںHistorical, philosophical and factual teachings lecture part-4 
میری گزارش ہوگی کہ لیکچرانتہائی خاموشی سے بغور سنیں ۔۔۔آپ کی تمام توجہ لیکچرپرہونی چاہیے ۔۔۔میں بہت تحقیق کرکے یہ آپ کیلئے لیکچرتیارکرتا ہوں اورآپ تک پہنچارہا ہوں تاکہ پاکستان کی اصل اورسچی تاریخ آپ تک پہنچے ۔۔۔کیونکہ۔۔۔پاکستان میں جو تاریخ پڑھائی جاتی ہے اس میں اکثریت جھوٹ پر مبنی ہے ۔۔۔ہماری سچی تاریخ نہیں ہے ۔۔۔ہمیں قوم کو سچی تاریخ بتانی چاہیے۔۔۔دیکھئے ! میں نے ابھی ابتداء میں کہاکہ کچھ افسوسناک واقعات پے درپے سانحات ایسے ہوئے کہ لیکچرز میں وقفہ آگیا۔۔۔یوتھ سے گفتگو میں وقفہ آگیا۔۔۔دیکھئے ! شہر کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، دیہی سندھ، صوبہ پنجاب، صوبہ بلوچستان، صوبہ سرحد اور فاٹا کے ایریاز، گلگت ، بلتستان، ہزاروال کے ساتھیوں کیلئے میرے لیکچرز جاری ہیں۔۔۔اورمیں اپنی تقاریر میں باربار چلا چلاکرکہہ رہاہوں ۔۔۔اے میرے محب وطن پاکستانیو۔۔۔! پاکستان میں طالبانائزیشن تیزی سے پھیل رہی ہے اوروہ صرف فاٹا کے علاقوں میں نہیں بلکہ پورے ملک میں پھیل چکی ہے ۔۔۔ایک دفعہ آئی ایس آئی کے ایک سابق سربراہ close door بریفنگ دے رہے تھے ۔۔۔انہوں نے طالبانائزیشن کاذکرکرتے ہوئے بتایا کہ پنجابی طالبان ، فاٹا کے طالبان سے بھی زیادہ خطرناک ہیں ۔۔۔وہ جنوبی پنجاب میں زبردست ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔۔۔انہیں،حکومت پنجاب کی ظاہری اورخفیہ سپورٹ حاصل ہے ۔۔۔حتیٰ کہ اسٹیبلشمنٹ کی ، عسکری قوت کی ، ایک طاقتورایجنسی آئی ایس آئی کی سپورٹ ان Jihadi outfits کو ۔۔۔جہادی تنظیموں کوحاصل ہے جو ان تنظیموں کے لوگوں کو ٹریننگ دینے ، پیسہ دینے، انہیں جہاد پر دائیں بائیں بھیجنے میں بہت اہم کردارادا کرتی رہی ہے جس پر مجھ پرالزام لگائے گئے کہ یہ مقدس اداروں پر الزام لگارہاہے ۔۔۔نعوذباللہ ، نعوذباللہ ، استغفراللہ ۔۔۔اس وقت ہمارے لئے سب سے مقدس کعبۃ اللہ ہے ۔۔۔قرآن مجید ہے ۔۔۔روضہ رسول ؐ ہے ۔۔۔صحابہ کرامؓ کے مزارات ہیں ۔۔۔اہل بیت کے مزارات ہیں۔۔۔بزرگان دین کے مزارات ہیں ۔۔۔ان کی درگاہیں ہیں۔۔۔اگرمیں کعبۃ اللہ شریف پر جوغلاف ہوتا ہے اگردیکھوں کہ اس غلاف پر گندگی لگی ہوئی ہے ۔۔۔کسی بھی وجہ سے کسی نے لگائی یا کسی طرح سے لگ گئی تو میں اسکی اگرنشاندہی کروں تو یہ کہاجائے گا کہ میں مقدس کعبہ کی بے حرمتی کررہاہوں۔۔۔؟میرے بتانے کامقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ یہ مقدس مقام اللہ کا گھر ہے ۔۔۔اس پرغلاف میں کچھ لگ گیا ہے ، لہٰذا اسے صاف کیجئے ، اس کا کپڑا بدل دیجئے تاکہ مقدس چیز میں گندگی ، غلاظت اس کے قریب نہ آسکے ۔۔۔میرا یہی ارادہ تھا کہ پاکستان کو سب سے مضبوط بناؤں بلکہ میں کہوں گاکہ دنیا کی سب سے مضبوط اورباصلاحیت آئی ایس آئی میں بدقسمتی سے گندلگ گیا ۔۔۔کچھ افراد بیرونی طاقتوں کے ایجنٹس بن گئے اورانہوں نے اپنے مفادات کے سودے کیے ، ملک کے مفاد کو بیچااور۔۔۔فوج کے دیگر لوگوں اورطالبان جیسی تنظیموں کواپنے ساتھ ملانے کیلئے پراکسی وار(Proxy War) کیلئے جہادی تنظیمیں بنارہے ہیں ۔۔۔کیا یہ تنظیمیں وقت پڑنے پر ہمارے کام آئیں گی۔۔۔؟ اگر کسی ملک سے ہماراجھگڑا ہوتا ہے تو کیایہ کام آئیں گی۔۔۔؟ جیساکہ سابقہ مشرقی پاکستان میں ہم نے جماعت اسلامی جس کے ناظم غلام اعظم تھے ، ان کی سربراہی میں عوامی لیگ کے خلاف ۔۔۔بنگالیوں کے خلاف جوکہ اپنا حق مانگ رہے تھے ان کے قتل عام کیلئے اسلامی جمعیت طلباء کی الشمس اورالبدر نامی تنظیمیں بنائیں ۔۔۔بنگالی دانشوروں اورپڑھے لکھے عالموں کے قتل عام کیلئے بنائیں۔۔۔ان تنظیموں کے دہشت گرد بنگالیوں کومارتے بھی رہے اورمرتے بھی رہے لیکن جب اصل لڑائی کاوقت آیا تو دیکھئے ہم نے پوری فوج کو بچالیا اور سرینڈر کرکے ہم تو بچ گئے۔۔۔فوج تو واپس آگئی لیکن البدراور الشمس کاساتھ دینے والے سابقہ مشرقی پاکستان کے لاکھوں مہاجر16، دسمبر1971ء سے آج کے دن تک بنگلہ دیش کے ریڈ کراس کے 66 کیمپوں میں بھکاریوں سے بدتر زندگی گزارنے کیلئے چھوڑ دیئے گئے ۔۔۔انکوپوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔۔۔پاکستان میں میرے علاوہ یہ کھری اورسچی باتیں کوئی نہیں کرتا ۔۔۔بدقسمتی سے قلم فروشوں کی اکثریت نے قلم کی حرمت کے سودے کرلئے ہیں اورجنہوں نے نہیں کیے وہ بلاگرز کی صورت میں ہوں ، رائٹر زکی صورت میں ہوںیا اینکرپرسنز کی صورت میں ہوں انہیں گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔۔۔کبھی ان کی گاڑی کو آگ لگائی گئی۔۔۔کبھی ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔۔۔کبھی ان کو اغواء کرکے شہیدکردیاگیا۔۔۔ابھی پانچ بلاگرز 21 دن تک غائب ہوئے انہیں اغواء کرنے والوں کو تو آج تک یہ پکڑنہیں سکے نہ یہ پتہ لگاسکے کہ ان بلاگرز کو کس نے اغواء کیاتھا اوریہ لعل شہباز قلندرؒ کے مزارپر بم دھماکہ کرنے والوں کو پکڑنے چلے ہیں۔۔۔لاہورمیں بم دھماکہ کرکے معصوم شہریوں ، پنجابیوں، ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں ، بچوں ، نوجوانوں اوربزرگوں کو شہید کرنے والوں کے قاتلوں کوپکڑنے چلے ہیں۔۔۔آئی ایس آئی موجود ہے ۔۔۔ایم آئی موجود ہے ۔۔۔پہلے پانچ بلاگرز کواغوا ء کرنے والوں کو توپکڑ کردکھادیجئے کہ انہیں اغواء کرکے 21 دن تک کس نے غائب کیا۔۔۔
آپ یقین کیجئے ۔۔۔لاالہ الااللہ محمد الرسول اللہ ۔۔۔خدا کی قسم آپ بھی گواہی دیں گے ۔۔۔جب میں نے کہاکہ طالبانائزیشن ہورہی ہے اورجب میں نے 
کہاکہ کراچی میں طالبانائزیشن بہت بڑھ گئی ہے ۔۔۔کراچی میں طالبانائزیشن ہورہی ہے ۔۔۔نئے نئے مدرسے بن رہے ہیں ،کراچی میں ہزاروں کی تعدادمیں جہادی مدرسے بن گئے ہیں۔۔۔توانہوں نے میرا مذاق اڑایا ۔۔۔غیرتوغیر تھے ہی ۔۔۔حتیٰ کہ سندھ کے چیف منسٹر قائم علی شاہ صاحب نے کہاکہ کوئی طالبانائزیشن نہیں ہورہی ہے ۔۔۔خدا کی قسم ۔۔۔سندھ کے وڈیرے اورجاگیردار وزراء نے کہا الطاف حسین قوم کودھوکہ دے رہاہے۔۔۔ڈرا دھمکارہا ہے ۔۔۔کراچی میں کوئی طالبانائزیشن نہیں ہورہی ہے ۔۔۔پیپلزپارٹی بظاہر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف رہی ہے لیکن شہیدبھٹو صاحب جنہیں پھانسی دی گئی انکے دورمیں بھی ایسے ایسے کام بھٹوسے کروائے جوبھٹو صاحب نہیں کرنا چاہتے تھے ۔۔۔اس کے باوجود بھی انہیں پھانسی دیدی گئی ۔۔۔اس کے بعدتوپوری پیپلزپارٹی ، اسٹیبلشمنٹ کے آگے سرجھکانے میں دومنٹ دیرنہیں کرتی ۔۔۔میری بہت مخالفت کی گئی۔۔۔مہاجروں نے مخالفت کی ۔۔۔ڈیفنس کلفٹن ،کے ڈی اے اسکیم، بہادرآباد، سوسائٹی کے پڑھے لکھے لوگوں نے ۔۔۔نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال کے پڑھے لکھے لوگوں ۔۔۔امیرطبقہ ، ایلیٹ کلاس کے لوگوں نے میرا مذاق اڑایا کہ الطاف حسین ، طالبان کاچورن بیچ رہا ہے ۔۔۔الطاف حسین بلاوجہ کی باتیں کررہا ہے ۔۔۔کل جب لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ ہوا تو کل رات ہی رینجرزنے منگھوپیر سے دہشت گرد دریافت کرلیے ۔۔۔2013ء سے ضرب عضب جاری ہے اوردہشت گردوں کی تلاش کل ہورہی ہے۔۔۔سندھ میں ایک اورجگہ ہے کاٹھور۔۔۔وہاں رینجرزپرحملہ کیاگیااورآج سہراب گوٹھ پہ کارروائی کی گئی تو اس طرح دعویٰ کیاگیاکہ آج مختلف کالعدم جماعتوں کے امیر، کراچی میں مارے گئے ۔۔۔یہ اچانک رینجرز والوں کومل گئے ۔۔۔اتنے برسوں سے کیوں نہیں ملے ۔۔۔؟یہ اچانک کیسے مل گئے ۔۔۔؟اب مجھ پر تنقید کرنے والے ذرا اپنے گریبانوں میں جھانگیں اور اگر ان کا ضمیرزندہ ہے تو کھل کرکہیں کہ الطاف حسین سچ کہتا تھا۔۔۔ہم عقل کے اندھے تھے ، تعلیم رکھنے کے باوجود ہم نہیں سمجھ پاتے تھے ۔۔۔اس لئے کہ الطاف حسین ہماری ایلیٹ کلاس سے تعلق نہیں رکھتا تھا۔۔۔ہم عمران خان کی بات سمجھ لیتے ہیں کہ وہ ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھتا ہے لیکن الطاف حسین ، عمران خان کی طرح بنی گالہ میں کئی سو ایکڑ زمین نہیں رکھتا۔۔۔کوئی محل نہیں رکھتا۔۔۔ ساتھیو! ۔۔۔مجھے بہرحال بہت افسوس تھا ، ہے اور رہے گا اوریہ تو ایسا افسوس ہے کہ دل سے کبھی نہیں نکلے گا۔۔۔جنہوں نے میرا مذاق اڑایا وہ اور پوری دنیا دیکھ لے کہ کتنی طالبانائزیشن ہورہی ہے ۔۔۔اب بھی قوم کو بے وقوف بنایاجارہا ہے کہ افغانستان، افغانستان ۔۔۔میاں پہلے اپنے گھرکو صحیح کرو۔۔۔طالبان دہشت گرد آپ کے اپنے گھرمیں بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔اداروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔
میرے بھائیوں، بزرگوں، ماؤں ، بہنوں، نوجوانو۔۔۔!
میرا لہجہ بہت تلخ ہے کیونکہ مجھے افسوس ہے کہ بے گناہ مارے گئے ۔۔۔بچے مارے گئے ۔۔۔عورتیں ماری گئیں ۔۔۔معصوم لوگ مارے گئے ۔۔۔مزارات کی بے حرمتی ہوئی۔۔۔کراچی اورلاہورمیں بے گناہ لوگ مارے گئے ۔۔۔ میں نے کہاکہ القاعدہ پھیل رہی ہے ۔۔۔طالبان پھیل رہے ہیں۔۔۔لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ ، جیش محمد ، جماعت الدعوۃ اور داعش ISIS بھی کراچی میں پھیلنے لگی ہے تو کہاگیا کہ جھوٹ ہے ۔۔۔سب جھوٹ ہے۔۔۔کل داعش والوں نے بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ہے جناب۔۔۔جماعت الاحرار والوں نے ذمہ داری قبول کی ہے اوریہ سب شاخیں ہیں سپاہ صحابہ کی ، لشکر جھنگوی کی ، جوانقلاب ایران کے بعد پاکستان میں شیعوں کے خلاف بنائی گئی تھی۔۔۔شیعوں کی killings کیلئے بنائی تھی۔۔۔آیئے اب آگے چلتے ہیں۔۔۔اب تو عقل کے ناخن لے لیجئے ۔۔۔اب آپ کو پتہ لگاہوگا کہ میری آوازپر پابندی کیوں لگی ہے ۔۔۔؟میری تصویر دکھانے پرپابندی کیوں لگی ہے ۔۔۔؟میں 26 سال سے جلاوطن رہ کر آج بھی اللہ کا کرم ہے تحریک چلارہا ہوں۔۔۔ایم کیوایم میں کئی گروپ بنادیئے گئے ہیں ۔۔۔تین سال کے دوران یعنی2013ء سے 2017ء تک رینجرز کے بریگیڈئیرز، کیپٹن، میجر اورکرنل یہ ایم کیوایم کے کارکنان کے والدین کے پاس جاتے ہیں ، انہیں دھمکاتے ہیں ۔۔۔کارکنوں کوگرفتارکرکے انہیں زدوکوب کرکے کہتے ہیں کہ پی آئی بی ٹولہ میں شامل ہوجاؤ یاجوہم نے کریمنل کا گروپ بنایا ہے کمالوٹولہ ۔۔۔چوروں ، ڈاکوؤں ، لینڈگریبرزکاٹولہ ۔۔۔اس میں شامل ہوجاؤ۔۔۔اوردوسری طرف ڈاکٹرز، پروفیسرز، دانشوروں کو آئی ٹی کے بڑے بڑے ماہرین کو گرفتارکیاجارہا ہے ۔۔۔انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ۔۔۔کہاجاتاہے کہ ہم دہشت گردو ں کوپناہ نہیں دیتے ۔۔۔کس کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ۔۔۔؟اگرآپ پناہ نہیں دے رہے تو اسامہ بن لادن کیا میرے گھر عزیزآباد سے نکلاتھا۔۔۔؟عزیزآباد سے آپ نے اسلحہ نکال لیالیکن آپ اسامہ بن لادن کونہیں نکال سکے۔۔۔امریکہ کونکالنا پڑا ۔۔۔وہ آئے ۔۔۔ان کے خصوصی ہیلی کاپٹرز آئے ۔۔۔آپریشن کیا۔۔۔اوراسامہ بن لادن کوپاکستان سے نکال کرلے گئے ۔۔۔آپ کیسے انکار کریں گے ۔۔۔کہ آپ کے پاس ۔۔۔آپ کی پناہ میں طالبان، القاعدہ کے لوگ جن کوآپ گڈ طالبان کہتے ہیں ، وہ نہیں ہیں۔۔۔؟آپ قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنا بند کردیجئے۔۔۔آپ کے جو اس وقت وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ہیں ۔۔۔وہ 15، جنوری 2017ء کو کیا کہتے ہیں ۔۔۔
Interior Minister Choudhry Nisar Ali Khan lashed out at his critics on Saturday saying "it is unfair to link everything to Molana Ahmed Ludhianvi, chief of the proscribed Ahle Sunnat wal Jamaat ۔۔۔یہ کس نے کہا۔۔۔؟ چوہدری نثارنے کہا۔۔۔آج بھی چوہدری نثار ان طالبان اورجہادیوں کے سربراہ ہیں ۔۔۔ابھی میں نے لدھیانوی کا نام لیا تو ذرا سن لیجئے کہ جوسپاہ صحابہ کاگروپ ہے ناں۔۔۔آگے چل کراس میں کیا ہوا۔۔۔؟
Basra, along with Akram Lahori and Malik Ishaque, separated from Sipha-e-Sahaba and formed Lashkar-e-Jhangvi in 1996. The newly formed group took its name from sunni cleric Haq Nawaz Jhangvi, who led anti Shia violence in the 1980s, one of the founders of Sipha-e-Sahaba, Pakistan. 
جس کا نام آج اہلسنت والجماعت وغیرہ وغیررکھا گیا ہے ۔۔۔اوراب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کہ یہ اہلسنت والجماعت کیاکارروائیاں کرتی رہی ہے ۔۔۔
21, November 2014, Jamat-ul-Ahrar claims responsibility for attack on MQM camps. According to AFP, "We accept the responsibility of the attack on MQM camps in Orangi Twon, Karachi", TTP-JA- Ehsanullah Ehsan
یہ انکی پریس ریلیز ہے جی۔۔۔آپ کس کس کو جھٹلائیں گے ۔۔۔؟ اورایک بات غورسے سن لیں
Thursday, 5th March 2000, the aims of Pakistan's premier spy agency, Inter Services Intelligence, are the big question. Does it still support outfits of some of the extremists groups?
اس کو میں دوبارہ پڑھوں گا ۔۔۔میرے تیسرے لیکچرمیں یہ بات ادھوری رہ گئی تھی کہ میں 26 سال سے جلاوطن ہوکر بھی اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہوں۔۔۔تین تین ۔۔۔چارچار ٹکڑے کردیئے لیکن کراچی ہو، حیدرآبادہو، میرپورخاص ہو، سکھر ہو، نواب شاہ ہو، ٹنڈوالہیار ہو، ٹنڈوجام ہوکس کس شہر کا نام لیں گے۔۔۔میں کہتا ہوں کہ اندرون سندھ کے شہر شکارپور، خیرپور، دادو، گھوٹکی جتنے دوردراز کے گاؤں اوراندرون سندھ کے علاقے ہیں وہاں ایم کیوایم کے چاہنے والے ۔۔۔میرے نظریے کے چاہنے اورماننے والے ہیں۔۔۔وہ آج بھی میرے ساتھ ہیں۔۔۔اس کے علاوہ پنجاب میں ، صوبہ سرحدمیں ، صوبہ بلوچستان میں ، ہزاروال،گلگت، بلتستان میں بھی غریب عوام میرے ساتھ ہیں۔۔۔اگروہ سامنے آئے تو گرفتارکیے جاسکتے ہیں۔۔۔جب ڈاکٹرپروفیسرحسن ظفرعارف کورینجرز والے نہیں چھوڑتے ۔۔۔ڈاکٹرظفرعارف کالیفٹننٹ جنرل کے برابر رینک ہے ۔۔۔انہیں میجرجنرل بلال اکبرگرفتارکرتا ہے ۔۔۔جنرل 
قمرباجوہ صاحب ۔۔۔! اس کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔۔۔؟ دنیامیں نہیں تواللہ کے ہاں کارروائی ضرورہوگی ۔۔۔اگراللہ تعالیٰ نے مجھے یہ صلاحیت دی ہے کہ میں واحدآدمی ہوں جس نے 26 سال جلاوطنی اور ۔۔۔اپنے ملک سے دور رہ کربھی اپنی تنظیم مضبوط رکھی ۔۔۔آج تک موجود رکھی ہوئی ہے ۔۔۔پاکستان میں ایم کیوایم اورالطاف حسین کے چاہنے والے۔۔۔جو غریب مظلوم ،ہاری ،کسان، مزدور، محنت کش چاہے ان کی قومیت کوئی بھی ہو، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔۔۔ آج بھی کروڑوں کی تعداد میں میرے ساتھ ہیں۔۔۔کیونکہ میں سب سے محبت کرتا ہوں، سب کے حقوق کی بات کرتا ہوں۔۔۔اگریہ فوج ایم کیوایم کومارنے ۔۔۔ایم کیوایم کے ٹکڑے کرنے ۔۔۔گروپ بندی کرنے کے بجائے الطاف حسین کوسینے سے لگاتی ۔۔۔ایم کیوایم کے ساتھ تعاون کرتی توآج خدا کی قسم ۔۔۔اللہ تعالیٰ نے مجھے جو صلاحیتیں دی ہیں۔۔۔میں پاکستان کے استحکام کیلئے وزیراعظم اورصدربنے بغیروہ مشورے اورتجاویز دیتا جس سے پاکستان آج دنیا کامضبوط ترین ملک بن جاتا۔۔۔مجھے افسوس ہے کہ فوج نے میری قدر کرنے کے بجائے ۔۔۔میری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بجائے مجھے را کا ایجنٹ قراردے رہے ہیں۔۔۔کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کنفرم ثبوت ہیں کہ میں را کا ایجنٹ ہوں۔۔۔جبکہ میں کسی کاایجنٹ نہیں ہوں۔۔۔میں مظلوموں کاایجنٹ ہوں۔۔۔غریبوں کا ایجنٹ ہوں۔۔۔محروموں کاایجنٹ ہوں۔۔۔اگرمجھے کسی ملک کاایجنٹ بننا ہوتا تو جب مرحوم لیفٹننٹ جنرل(حمیدگل) جن کا انتقال ہوگیا ہے ۔۔۔انہوں نے خداکی قسم بریگیڈئیر امتیاز احمدجوزندہ ہیں ان کے ذریعہ نوٹوں سے بھرے بریف کیس بھیجے تھے ۔۔۔میں نے لات مارکرواپس کردیئے۔۔۔بریگیڈئیرامتیاز نے خود ٹیلی ویژن پرآکر یہ کہاہے لیکن ٹی وی والے یہ چیزیں نہیں دکھاتے اس کے بجائے باربار وہی دکھاتے ہیں:
"The division of the sub-continent was the bigest mistake in the history of mankind". This is my phylosophy.
یہ میری فلاسفی ہے ۔۔۔اس کا یہ مطلب یہ نہیں کہ میں پاکستان کے خلاف ہوں۔۔۔میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور ہندوستان اگر تقسیم نہ ہوتے تو آج مسلمان برصغیرمیں بہت بڑی طاقت ہوتے ۔۔۔برصغیرکی تقسیم سے مسلمانوں کی طاقت تین ملکوں میں تقسیم ہوگئی۔۔۔ورنہ آج ملت اسلامیہ کے خلاف جو سازشیں کی جارہی ہیں وہ نہیں کی جاتیں کیونکہ ہندوستان میں مسلمان طاقتور ہوتے۔۔۔آئیے ۔۔۔! میں اسے دوبارہ پڑھتا ہوں
The aims of Pakistan's supreme spy agency, Inter Services Intelligence (ISI), are being questioned: does it still support atleast some of the extremist groups? The ISI, once heavily backed by the Washington, master mainded the Mujahideen resistance in Afghanistan to the Soviet invasion in the 1980s, training and financing the insurgency. The ISI then decided to use the same tactics against India, funding a series of militant groups that started a violent resistance to Indian rule in the disputed region of Kashmir. The agency also nurtured a number of sectarian outfits, such as Sipah-e-Sahaba.
کس نے بنائی سپاہ صحابہ۔۔۔کس نے بنائی۔۔۔؟ آئی ایس آئی نے بنائی۔۔۔
Tehreek-e-Taliban, Taliban movement of Pakistan, alternative referred to as the Pakistani Taliban is a terrorist group, which is an umbrella organistaion of various Sunni Islamist militant groups, based in the North Waziristan Federally Administered Tribla Areas, along the Afghan border in Pakistan. Most, but not all, Pakistani Taliban groups 
are under the TTP in December 2007, ...... about 13 groups decided to unite under the leadership of Baitullah Mehsud to form Tehreek-e-Taliban Pakistan. TTP's stated objectives are resistance against the Pakistani state enforcing the imposition of Shariah and a plan to unite against NATO-led forces in Afghanistan. 
اب پوری تاریخ میرے پاس ہے ۔۔۔اگرمیں نے آپ کے سامنے رکھنا شروع کردی تو اس کیلئے بہت سارے دن چاہیے ہوں گے ۔۔۔ایک میں نے ذکر کیاتھا پنجابی طالبان کا ۔۔۔جس پرکلوز ڈور اجلاس میں پنجاب کے وزراء چیخ اٹھے تھے اورآئی ایس آئی کے سربراہ پر چڑھ دوڑے تھے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں ۔۔۔پنجاب کو بدنام کررہے ہیں ۔۔۔پنجاب میں کوئی طالبان نہیں ہے۔۔۔شہباز شریف نے کہاتھاکہ ۔۔۔اے طالبان ۔۔۔! آپ کوجوکارروائی کرنی ہے ، آپ کریں۔۔۔آپ توہمارے اپنے ہیں۔۔۔ہمارے ہاں کوئی کارروائی نہ کریں ۔۔۔کیاآپ کو شہباز شریف کا یہ بیان یاد نہیں ہے۔۔۔؟نہیں یاد
اگرنہیں یاد ہے توپھراللہ آپ کی خیرکرے۔۔۔میں دعا ہی کرسکتا ہوں اورکیاکرسکتا ہوں۔۔۔کیاآپ کو نہیں معلوم کہ پنجاب گورنمنٹ ان دہشت گردوں کو ۔۔۔ان کے مدرسوں کو فنانس کرتی ہے۔۔۔؟ کیاآپ کو نہیں معلوم۔۔۔؟جب آپ پنجابی طالبان کہتے ہیں تو یہ چڑ جاتے ہیں ۔۔۔تحریک طالبان پنجاب میں اردواسپیکنگ بھی ہیں ۔۔۔پنجابی اسپیکنگ بھی ہیں۔۔۔سرائیکی اسپیکنگ بھی ہیں۔۔۔اوریہ سب زیادہ تر جنوبی پنجاب میں ہیں۔
Alternatively called the Punjabi Taliban was a network of number of banned militant groups, based in South Punjab, the southern most region of Pakistan's most populated Punjab province. The groups was disbaneded in September 2014 and is no longer active. Major factions of the Punjabi Taliban include operatives of Lashkar-e-Jhangvi, Sipah-e-Sahaba Pakistan, Jaish-e-Mohammad who has previously supported the Kashmir freedom movement, a disputed territory, administered by India. The Punjabi Taliban have reportedly developed strong connections with Tehreek-e-Taliban Pakistan, the Afghan Taliban, Tehreek-e-Niafaz-e-Shariat-e-Mohammad and other various groups, based in North-West Frontier Province, NWFP, presently known as Khyber Pakhtoonkhwa, KPK, and the Federally Administrated Tribal Areas FATA. It has increasingly provided the foot soldiers for violent acts and played an important role in attacking Ahmadis, Shias, Sufis and other civilian targets in Punjab. The term Punjabi Taliban is politically sensitive among Pakistanis, given that the Punjabis, the largest ethnic group in the country have historically been disasociated with the Talban, an organisation that has Afghan and Pashtun roots.
Although the Punjabi Taliban are claimed and believe to be and establishment-back militant group, the government of Punjab has denied and rejected their existence. 
Shahbaz Sharif, the Punjab's Chief Minister, has claimed that the term Punjabi Taliban is an insult to the Punjabis.
آپ غورسے سن رہے ہیں ناں۔۔۔؟ 
who said this....? Chief Minister of Punjab. He accuses that the term was coined by Former Interior Minister Rehman Malik, purposely on ethnic grounds. 
During 17th March, 2010 cabinet meeting, Mr. Rehman Malik confirmed that Punjabi militants had joined Waziristan-based Taliban to strats attacks inside Punjab. Georgetown University's Christine Fair says that the movement is composed of Pushtoons and Punjabis, among other Pakistanis and even foriegn elements like Saudis, Yemanis, Uzbiks, Jordanians and UAE nationals. After the 3rd March 2009 attack on the Sri Lanka cricket team in Lahore, the group also claimed 2009 Lahore bombing shortly after the attacks, although, attack was also claimed by TTP. In May 2010 an Ahmadi mosque in Lahore, was attacked which was aimed at the Ahmedi minority sect. 
میں آپ کو اورکتنا بتاؤں کہ انہوں نے کتنے بم دھماکے کیے ہیں۔۔۔بہت لمبی داستان ہے 
میرے بھائیوں،میرے ساتھیو۔۔۔!
اب میں تھوڑا سا تذکرہ اور کردوں تاکہ بات اورآپ کی سمجھ میں آجائے۔۔۔ ٹائم ہے آپ کے پاس۔۔۔؟ یقیناًنہیں ہوگا کیونکہ ایک گھنٹہ ہونے والا ہے ۔
القاعدہ ،1988ء میں اسامہ بن لادن نے قائم کی۔۔۔
سپاہ محمدؐ ۔۔۔Army of Mohammad (PBUH) 
Is a Shia militant organisation. It was founded by Mureed Abbas Yazdani in 1993. 
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ:Tehreek-e-Niafaz Fiqha Jafaria: 
This party was founded in 1979 following the Islamic Revolution in Shia Iran and its aim is to introduce Fiqah Jaffaria Shia, legal system for Pakistani Shias to prevent imposition of the Sunni school of thought.
سپاہ صحابہ:Sipah-e-Sahab: 
A Sunni sectarian group responsible for carrying out terrorist activities against Shias in Pakistan. SSP, also operates as a political party and its leaders have been elected into National Assembly of Pakistan. It is one of the most powerful sectarian militant organisations and was responsible for the attack on Shia worshippers in Karachi in May 2004 which killed atleast 50 people. The organistaion was banned by President Pervez Musharraf in January 2002. Since then, the SSP has changed its name to Millat-e-Islamia Pakistan. But was banned again on September 2003. 
جماعت الدعوۃ:Jamaat-ud-Dawa: 
The Jihadi leader known as the architect of suicidal attacks in Kashmir, Hafiz Saeed, is the founder of Jamaat-ud-Dawa and leads its armed brigade Lashkar-e-Taiba. It is known to be one of the most organised and well equiped militant groups operating on far flung areas of Muzaffarabad and Bagh area. In November 2008, Jamaat-ud-Dawa was accused by India and the U.S. for training the 10 gunmen involved in the Bombay Attack. Subsequently, the Pakistan Army launched an operation against Lashkar-e-Taiba (LeT) and raided their centre in Muzaffarabad; arrestted more than 20 members. The center was later sealed off according to the government.
یہ گورنمنٹ نے بتایا ہے لیکن وہ سیل صرف دکھانے کیلئے کیاگیا ہے ۔۔۔جس طرح نائن زیرو سیل کیا ہوا ہے اوردو رینجرز اہلکار وہاں تعینات کیے گئے ہیں اس طرح سیل نہیں کیاگیا ہے ۔
Karachi based Al-Akhtar Trust was formed in November 2000 to provide financial assistance for Islamic extremists including the Taliban and to feed, clothe and educate children of religious martyrs. The group, reportedly linked to Al Qaeeda, is acused by the U.S. of being terrorist financer, and for mantaining links with an individual involved in the abduction and murder of Wall Street Journal reporter Daniel Pearl. 
الرشید ٹریسٹ:Al Rasheed Trust: 
It is one of the 27 groups listed by the U.S. being involvemed in financing and support of network of international terrorist groups. It was founded by Mufti Mohammad Rashid in February 1996. 
جیش محمد:Jaish-e-Mohammad: 
It is a prominent Jihadi organisation formed on 2000 after supporters of jihadi leader Molana Masood Azhar split from Harkat-ul-Mujahideen. The group's primary motive is to separate Kashmir from India. It has carried out a series of attacks in the Indian-administrated Kashmir. It is regarded as a principle terrorist organisation in Jammu and Kashmir. In January 2002, Jaish-e-Mohammad was banned. However it continued to operate under the alternative name Jamat-ul-Furqan.
لشکرجھنگوی:Lashkar-e-Jhangvi: 
An off shoot of Sipah-e-Sahaba, the group was formed on anti Shia attacks and was banned by President Pervaz Musharraf in August 2001, leading its militants to take refuge with the Taliban in Afghanistan. After collapse of Taliban, LeJ members became active aiding other terrorist activities in Karachi, Peshawar and Rawalpindi. The group attempted to assassinate the then Prime Minister Nawaz Sharif. 
تحریک طالبان:Tehreek-e-Taliban: 
A militant group primarily in confilict with central government. The TTP's resistance has been against the Pakistan Army. 
لشکر طیبہ:Lashkar-e-Taiba: 
Lashkar-e-Taiba is one of the largest and most acive militant organisations in South Asia, founded by Hafiz Mohammad Saeed and Zafar Iqbal in Afghanistan and currently based near Lahore. 
لشکراسلام:Lashkar-e-Islam: 
A militant organisation active in and around Khayber Agency and Bajour Agency, FATA.
جماعت الانصار: Jamaat-ul-Ansar: 
A Sunni extremist organisation, also known as Harkat-ul-Mujahideen, operating in Indian- administered Kashmir.
خدام اسلام:Khudaam-e-Islam: 
This group was founded by the leader of the Jaish-e-Mohammad group Molana Masood Azhar as a new outfit to fight in Jammu and Kashmir. The organisation was formed after Azhar was released in June 2001 from Indian jail whee he was detained for hijacking in 1999. The intelligence agencies are reported to have said that this group was formed after JeM had split over whether or not to attack the U.S. interests in Pakistan. 
ایک پاکستان کا روزنامہ نیشن اخبار ہے جو لاہور سے نکلتا ہے ۔۔۔یہ اخبار لکھتا ہے کہ 
"Sleeping with sectarianism": How militants are becoming a political force in Pakistan. 
Lets see if any political party will appear to have clarity of thought and equal conviction in taking back political space back from these militants. 
8، نومبر2016ء ۔۔۔پہ پکچر ہے جس میں مولانا سمیع الحق صاحب بیٹھے ہیں اوراحمدلدھیانوی صاحب بیٹھے ہیں اورچوہدری نثارعلی صاحب بیٹھے ہیں ۔۔۔ذرا دیکھیں۔۔۔کیسے ہاتھ باندھ کے بیٹھے ہیں جیسے مریدین بیٹھتے ہیں۔
As per study by "Never Forget Pakistan", atleast 47,007 Pakistanis have been killed in sectarian violence between January 2001 and 2016. The killing of Shias has been systematic in terms of targeting place of worship, religious gatherings and community leaders, such as doctors, lawyers and clerics. A case of Shia genocide in Pakistan is indeed undeniable.
یہ تصویردیکھئے ساتھیو!۔۔۔ یہ ایک بینر کی تصویر ہے جس پر لکھا ہے کہ احمد لدھیانوی امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 78 اوربرابر میں لکھا ہے ، پاکستان زندہ باد۔۔۔تو یہ کیوں نہیں کہیں گے ۔۔۔پاکستان زندہ باد۔۔۔ہرقسم کی سپورٹ ہے ، پیسے کی ، گھرکی ، مال کی ، اسلحہ کی ، ہرچیز کی سپورٹ ہے ۔۔۔انکو اجازت ملی ہوئی ہے کہ یہ اپنا جلسہ وغیرہ کریں۔۔۔اور ساتھیو۔۔۔!یہ تصویر بھی دیکھیں ۔۔۔آپ نے سنا ہوگا کہ اسلام آباد میں ایک جگہ ہے ۔۔۔آبپارہ جہاں دنیا کی سب سے طاقتور انٹیلی جنس ایجنسی کاہیڈکوارٹر ہے ۔۔۔آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر ہے وہاں پر احمدلدھیانوی صاحب کاجلسہ ہورہا ہے ۔۔۔تصویر کاکیپشن ہے کہ
Ahmed Ludhianvi addressing ASWJ rally in Abpara, Islamabad on 28th October 2016, announcing his bid to become MPA from PP-78, Jhang
اورہزاروں چیزیں ہیں ۔۔۔کیا کیا بتاؤں۔۔۔یہ ایک اور تصویردیکھئے ۔۔۔ایک زمانے میں وزیراعظم ظفرجمالی ہوا کرتے تھے ۔۔۔یہ اسمبلی ہال ہے اور میراخیال ہے ووٹنگ ہورہی ہے۔۔۔اس تصویر کا کیپشن ہے
Former head of SSP, MNA Azam Tariq with the former Prime Minister Mir Zafarullah Khan Jamali in the National Assembly.
لیجئے ایک اور تصویر آگئی ۔۔۔یہ بھی دیکھیں ۔۔۔اس میں عمران خان کی تصویر ہے ۔۔۔مولانا فضل الرحمان صاحب کی تصویر ہے ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی تصویر ہے ۔۔۔یہ سب آئی ایس آئی کے تھیلوں سے نکلے ہیں ۔۔۔ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔۔۔اس تصویر میں انتخابی نشان ’’ترازو ‘‘ بھی ہے ۔۔۔اس تصویر کے نیچے لکھا ہے کہ 
A hoarding for UC-25 elections in Karachi showing the alliance between ASWJ, PTI, PPP. Now you can say that Peopls Party has become half and half. Half is jihadi, half is so-called progressive.
کیونکہ جب بھٹو کو پھانسی دی گئی تھی تو ایک ایک آدمی ۔۔۔جووڈیرے، جاگیردار تھے ۔۔۔ایک ایک لیڈر پارٹی چھوڑ کربھاگ گیا تھا۔۔۔شادیاں کررہا تھا۔۔۔دعوتیں اڑارہا تھا۔۔۔شراب کی محفلیں سجارہا تھا۔۔۔مجرے دیکھ رہا تھا۔۔۔
اے پیپلزپارٹی کے غریبوں۔۔۔پیپلزپارٹی کے پرانے کارکنو۔۔۔!
آؤ۔۔۔الطاف حسین کے ساتھ شامل ہوجاؤ۔۔۔الطاف حسین ملک کاواحد خیرخواہ ہے ۔۔۔ اللہ کے فضل سے ۔۔۔اور اللہ کی ذات سے امید ہے کہ ملک کو اگرکوئی بچاسکے گا تو وہ الطاف حسین ہی اللہ کی مدد سے اوراس کی تائیدسے بچائے گا۔۔۔آؤ۔۔۔میرا ساتھ دو۔۔۔
بس جی آخری تصویر اوردیکھ لیجئے کہ انکو پیسہ کہاں سے ملتا ہے ۔۔۔آئی ایس آئی کے ذریعہ ملتا ہے ۔۔۔آئی ایس آئی کے پاس کہاں سے آتا ہے۔۔۔اللہ اکبر، اللہ اکبر۔۔۔لاالہ الااللہ محمد الرسول اللہ، اللہ معاف کرے ۔۔۔کہتے ہیں کہ ان جہادی قاتل آرگنائزشن کو مشرقی وسطیٰ کے ایک ملک سے پیسہ ملتا ہے ۔۔۔یہ تصویر دیکھ رہے ہیں آپ۔۔۔؟ اس تصویر کے پیچھے کعبۃ اللہ کی تصویر ہے۔۔۔سامنے چارافراد بیٹھے ہیں ۔۔۔کیاآپ کو تصویر صاف دکھائی دے رہی ہے۔۔۔؟اس تصویر کا کیپشن ہے کہ
Ahmed Ludhianvi (extrem right) speaking at a Muslim World League Conference in Saudi Arabia. 
میرے بھائیوں، میرے ساتھیو!
بہت کچھ بتانا ہے لیکن اس کیلئے وقت کی تنگی ہے ۔۔۔آپ کی مصروفیات ہیں۔۔۔ملک کے حالات ہیں۔۔۔گھرگھر چھاپے ہیں ۔۔۔آپ کو چوکس بھی رہنا ہے کیونکہ آج بھی رینجرز کی نظریں ایم کیوایم کے کارکنان پرلگی ہوئی ہیں ۔۔۔وہ اپنے دل میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوپکڑنے کی حسرت رکھتے ہیں کہ بس چن چن کرایک ایک کارکن کو ماردیں کہ نہ رہے ایم کیوایم اورنہ اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کرنے والا رہے ۔۔۔یہ ہے اسٹیبلشمنٹ کانعرہ۔۔۔
میرے ساتھیو!
اب میں بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے بارے میں آپ کوآگاہ کروں گاکہ قائداعظم کو ن تھے اورکیاچاہتے تھے۔۔۔انہوں نے پاکستان کیوں بنایا۔۔۔کس لئے بنایا۔۔۔کس نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔۔۔اور۔۔۔کس نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا۔۔۔اگرمیں دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی نہ کردوں توپھرآپ میرا ساتھ دینا چھوڑدینا۔۔۔ایک ایک حقیقت آپ کے سامنے بیان کروں گا۔۔۔اس میں ایک بھی جھوٹ نہیں ہوگا۔۔۔جو کچھ میں نے بتایا ہے میں اس کو own کرتا ہوں اور جو مجھ پہ مقدمہ کرنا چاہے ، مقدمہ کردے ۔۔۔میں سامنا کرنے کیلئے تیارہوں۔۔۔میں نے Quotations بیان کیے ہیں ۔۔۔میں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا۔۔۔توبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے بارے میں پوری تفصیل آپ کو ابتداء سے بتانا چاہتا ہوں تاکہ جو طلباوطالبات ہیں ان کے علم میں آئے کہ قائداعظم کون تھے ۔۔۔قائد اعظم محمدعلی جناح کیاکرتے تھے۔۔۔ان کی شادی کب ہوئی۔۔۔کس مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔۔۔کیانظریات رکھتے تھے۔۔۔انشاء اللہ پانچویں لیکچر میںیہ سب آپ کو ثبوت وشواہد کے ساتھ بتاؤں گا۔ 
اللہ تعالیٰ ہماری مددفرمائے۔۔۔اللہ تعالیٰ مہاجروں کی غیب سے مددفرمائے ۔۔۔مہاجروں کورینجرز کے مظالم سے نجات دلائے۔۔۔میرے ساتھیوں کورینجرز کی قیدسے آزاد کرائے ۔۔۔جولاپتہ ساتھی ہیں انہیں بازیاب کرائے۔۔۔جو والدین۔۔۔بہن بھائی۔۔۔بیوی بچے ، اپنے پیاروں کیلئے تڑپ رہے ہیں ان کی مشکلات آسان کرے۔۔۔عوام نے شہیدوں کے نام پر فاروق ستار اوردیگر ایم این ایز اورایم پی ایز کو ووٹ دیئے تھے کہ یہ ہمارے شہیدوں جنہیں اغواء کرکے ان کی مسخ شدہ لاشوں کو سڑکوں پر پھینکاگیا ہے تو ارکان اسمبلی ،منتخب نمائندگان اپنی اپنی اسمبلیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔۔۔اسمبلیوں میں احتجاج کریں گے ۔۔۔اپنے ساتھیوں کیلئے اپنی جان کی بازی لگادیں گے لیکن یہ سب کے سب بھاگ گئے۔۔۔شہیدوں کو بھول گئے۔۔۔لاپتہ ساتھیوں کو بھول گئے ۔۔۔اللہ ان سے ضرورحساب لے گا۔۔۔اللہ تعالیٰ تمام حق پرست شہداء کو اعلیٰ مقام عطا کرے گا ۔۔۔لاپتہ ساتھیوں کے ساتھ بہتر کرے گا۔۔۔اللہ تعالیٰ ان گھروالوں کوبھی سکون دے جو ہرروز اپنے پیاروں کاانتظارکرتے رہتے ہیں ۔۔۔میں ان کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔۔۔بیٹے ، بیٹیاں ، بھائی ، بہنیں ، مائیں ، بیویاں کس طرح انتظارکرتی ہیں۔۔۔گھائل کی گت گھائل جانے اور نہ جانے کوئی ۔۔۔جس کو گھاؤ لگتا ہے ، زخم لگتا ہے ، چوٹ لگتی ہے اس چوٹ کی تکلیف اسی کو ہوتی ہے کسی اورکو نہیں ہوتی۔
مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا ۔۔۔اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں ہے ۔۔۔اللہ ضرورانصاف کرے گا۔۔۔میری زندگی رہی تو میں اسی طرح آپ کو حقائق سے آگاہ کرتارہوں گا۔بہت بہت شکریہ۔۔۔اللہ آپ سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔۔۔خوش رکھے۔۔۔مشکلات دورکرے۔۔۔ایم کیوایم کی مشکلات دورکرے۔۔۔نائن زیرو کو دوبارہ آباد کرے۔۔۔میرے دل کی آواز اللہ ضرور سنے گا ۔۔۔

اب اجازت چاہتا ہوں۔۔۔اللہ حافظ
جاتے جاتے چھوٹے چھوٹے ، معصوم ، پیارے پیارے بچوں اوربچیوں کیلئے ۔۔۔ایک پپی ایک گال پر اور دوسری پپی دوسرے گال پر، بہت بہت پیار
I love you, I love you, I love you

اللہ حافظ
والسلام
*****

4/24/2024 12:02:09 AM