Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب بھرمیں سخت آپریشن کرنے اورپنجابی طالبان کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی اشد ضرورت ہے، الطاف حسین


پنجاب بھرمیں سخت آپریشن کرنے اورپنجابی طالبان کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی اشد ضرورت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/23/2017
پنجاب بھرمیں سخت آپریشن کرنے اورپنجابی طالبان کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی اشد ضرورت ہے، الطاف حسین
دہشت گردی کے خاتمہ کی آڑ میں ’’ردالفساد ‘‘ نامی آپریشن شروع کرکے معصوم پختونوں ،بلوچوں اور
سندھیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں پھینکنے کا عمل سراسر ظلم ہے ، الطاف حسین
اگر اسٹیبلشمنٹ واقعی ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز
کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سرعام عبرتناک سزا دے، الطاف حسین
پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب مذہبی انتہاء پسندوں اورفرقہ پرست تنظیموں کے گڑھ بن چکے ہیں، الطاف حسین
میری باتوں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ایم کیوایم کوتقسیم درتقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، الطاف حسین
دہشت گردی صوبہ پنجاب میں ہورہی ہے لیکن آپریشن کراچی میں صرف مہاجروں کے خلاف کیاجاتا ہے، الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ اورحکمرانوں نے جتنا سرمایہ اوروقت ایم کیوایم کوتوڑنے کی سازشوں میں ضائع کیا ہے اگر
اتنا وقت ہی پاکستان سے مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ اورعوام کی جان ومال کے تحفظ پر صرف کیاجاتا تو آج
پاکستان سے دہشت گردی اورفرقہ واریت کاخاتمہ ہوچکا ہوتا، الطاف حسین
لاہورکے علاقے ڈیفنس میں ہولناک دھماکہ میں بے گناہ شہریوں کے شہیدوزخمی ہونے پرقائد تحریک الطاف حسین کااظہارافسوس

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہورکے علاقے ڈیفنس میں ہولناک دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں متعدد بے گناہ افراد کے شہید وزخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کو مذہبی انتہاء پسندی اوردہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے پنجاب بھرمیں سخت آپریشن کرنے اورپنجابی طالبان کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ کئی برسوں سے قوم کو آگاہ کرتا رہاہوں کہ صوبہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب مذہبی انتہاء پسندوں اورفرقہ پرست تنظیموں کے گڑھ بن چکے ہیں اوریہاں ہزاروں کی تعدادمیں جہادی مدارس قائم کیے جاچکے ہیں جوکہ خودکش بمبار اور دہشت گردوں کی فیکٹریاں بن چکے ہیں لیکن افسوس کہ میری باتوں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ایم کیوایم کوتقسیم درتقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اورحکمرانوں نے جتنا سرمایہ اوروقت ایم کیوایم کوتوڑنے کی سازشوں میں ضائع کیا ہے اگر اتنا وقت ہی پاکستان سے مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ اورعوام کی جان ومال کے تحفظ پر صرف کیاجاتا تو آج پاکستان سے دہشت گردی اورفرقہ واریت کاخاتمہ ہوچکا ہوتا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جی ایچ کیو، آئی ایس آئی کامرکزی دفتر، کامراہ بیس، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ اوردیگر اہم سرکاری تنصیبات صوبہ پنجاب میں واقع ہے اس کے باوجود سب سے زیادہ دہشت گردی اوربم دھماکہ صوبہ پنجاب میں ہورہے ہیں لیکن افسوس آپریشن کراچی میں صرف ایک طبقہ آبادی مہاجروں کے خلاف کیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کی آڑ میں ’’ردالفساد ‘‘ نامی آپریشن شروع کرکے معصوم پختونوں ،بلوچوں اورسندھیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں پھینکنے کا عمل سراسر ظلم ہے ، دنیا جن دہشت گردوں کی نشاندہی کررہی ہے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ، اگر اسٹیبلشمنٹ واقعی ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو لال مسجد کے خطیب اور انتہاء پسند دہشت گردوں کے سب سے بڑے حمایتی اوروکیل نام نہاد مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سرعام عبرتناک سزا دے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ایک مرتبہ پھرواضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک صوبہ پنجاب میں قائم دہشت گردی کے مراکز کا خاتمہ نہیں کیاجاتا ، القاعدہ، طالبان ، داعش اور کالعدم جہادی تنظیموں کے سرپرستوں کے خلاف عملی کارروائی نہیں کی جاتی ملک سے مذہبی منافرت اورفرقہ وارانہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا۔ جناب الطاف حسین ارباب اختیار اوراقتدار سے پرزورمطالبہ کیاکہ لاہور میں دھماکہ کا 
نوٹس لیاجائے ،دھماکہ کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز عملی کارروائی کی جائے اورصوبہ پنجاب سمیت ملک بھرکے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھو س ، مثبت اورعملی اقدامات کیے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے لاہورڈیفنس میں دھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔
*****

4/23/2024 9:48:09 AM