Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام تراختلافات کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان اور مہاجر عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج ، اسٹیبلشمنٹ اورحکومت کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہیں۔الطاف حسین


تمام تراختلافات کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان اور مہاجر عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج ، اسٹیبلشمنٹ اورحکومت کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 2/16/2017
تمام تراختلافات کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان اور مہاجر عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج ،
اسٹیبلشمنٹ اورحکومت کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہیں۔الطاف حسین
ضرب عضب کامیڈیاپربڑاچرچہ کیاگیا کہ ملک سے دہشت گردوں کاصفایا کردیاگیاہے لیکن صورتحال قوم کے سامنے ہے
حکمراں چاہے سویلین ہوں یافوجی ہوں،وہ عوام کودھوکہ دینے کیلئے بیانات تودیتے ہیں لیکن ان کاعمل نداردہے
پوراملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن افسوس کہ پوری فوج ایم کیوایم کوکچلنے اور کمالوگروپ کومضبوط کرنے میں لگی ہوئی ہے
خداکی قسم ہم بھارت کے ایجنٹ نہیں ہیں، خدارا ہم پر ملک دشمنی کے الزامات لگانا بندکردیں، ہم پاکستانی ہیں
اگرہمیں بھارت کاایجنٹ بننا ہوتاتوہمارے آباؤاجداد20لاکھ جانیں قربان کرکے پاکستان نہ بناتے ،
تین سال میں جتنے ایم کیوایم کے کارکنان پکڑے گئے ہیں کیا اتنے جہادی پکڑے گئے ہیں؟
پنجاب میں بعض ایسے نوگوایریا ہیں جہاں جہادیوں کاکنٹرول ہے لیکن ان کے خلاف رینجرزکی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی
فوج نے جوپروکسیز بنائی ہیں انہیں ختم کیاجائے ، یہ جہادی تنظیمیں ملک کااثاثہ نہیں بلکہ ملک پر بوجھ ہیں
فوج میں جولوگ سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے اقدامات غلط ہیں انہیں آگے آناچاہیے اور اس عمل کوبندکراناچاہیے

لندن ۔۔۔ 16 فروری 2017ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سیہون شریف میں حضرت لال شہبازقلندر ؒ کی درگاہ پر بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اور کہاہے کہ ہم نے کل بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج کاغیرمشروط ساتھ دیاتھا،آج بھی تمام تراختلافات کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان اور مہاجر عوام پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج ، اسٹیبلشمنٹ اورحکومت کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کے لئے تیارہیں ۔اپنے ایک آڈیوبیان میں جناب الطاف حسین نے حضرت لال شہبازقلندر ؒ کی درگاہ پر دھماکہ میں سوسے زائد زائرین کے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ منظر اتنادردناک ہے کہ اس کابیان کرنا میرے لئے ناممکن ہے اورجو معصوم بچے ، خواتین، نوجوان اوربزرگ اس دھماکے میں شہیدہوئے ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے لواحقین کوصبرعطاکرے اورزخمیوں کوصحت دے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ان واقعات پر حکمرانوں سے مطالبہ کرنا بے کار ہے کیونکہ حکمراں چاہے سویلین ہوں یافوجی ہوں،انہوں نے کانوں میں سیسہ ڈالا ہواہے،وہ عوام کودھوکہ دینے کیلئے بیانات تودیتے ہیں لیکن ان کا عمل نداردہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورمیں ضرب عضب آپریشن شروع کیاگیا اوراس کا میڈیا پر بڑاچرچہ کیاگیا،سابق آرمی چیف کے بڑے بڑے پینافلیکس لگوائے گئے کہ انہوں نے پورے ملک سے دہشت گردوں کاصفایا کردیالیکن صورتحال قوم کے سامنے ہے ۔ قوم سے ہر معاملے میں جھوٹ بولاگیا، شمالی اورجنوبی وزیرستان میں ضرب عضب شر وع ہوتے وقت جن لوگوں سے علاقے خالی کرائے گئے ، ان کے گھروں کولوٹ لیا گیا، وہ آئی ڈی پیز کی شکل میں آج بھی کیمپوں میں پڑے ہوئے ہیں جبکہ ان کے خالی مکانوں پرحملے کرکے میڈیاپر یہ دعویٰ کیا گیا کہ ہم نے اتنے دہشت گرد ماردیئے جبکہ دہشت گردوں سے ان کی جب بھی مدبھیڑہوئی تووہاں فوجی مارے گئے ۔ اس پرایم کیوایم کے سواتمام سیاسی ومذہبی جماعتیں خاموش رہیں ۔جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن تک رینجرز کے بریگیڈیئر، کرنل، میجر،کیپٹن رینک کے افسرمہاجربستیوں میں چھاپے مارتے رہے اور بے گناہوں کوگرفتارکرتے رہے۔2013ء سے آج تک دس ہزار سے زائد چھاپے مارے جاچکے ہیں اورایم کیوایم کے ہزار وں بے گناہ کارکنوں عہدیداروں کوگرفتارکیاجاچکاہے۔ گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرندیم نصرت نے اپنی میڈیا بریفنگ میں تفصیل سے تصاویرکے ساتھ بتایاکہ کس طرح ایم کیوایم کے 75سالہ بزرگ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف ، ممتازدانشور مومن خان مومن اور امجداللہ خان کو ہتھکڑیاں ڈال کرعدالت میں لایاگیا، کس طرح سابق جج ساتھی اسحق ایڈوکیٹ کوگرفتارکرکے تشددکانشانہ بنایا گیا، چھاپے کے دوران ان کی اہلیہ جوخودبھی وکیل ہیں ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، ان کے بچوں کوماراپیٹاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پوراملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن افسوس کہ پوری فوج ایم کیوایم کوکچلنے اور کراچی میں کمالوگروپ کومضبوط کرنے میں لگی ہوئی ہے ،ایم کیوایم کے عہدیداروں، کارکنوں کوپکڑ پکڑ کران پر دباؤڈالاجارہاہے کہ کمالوگروپ میں شامل ہو جاؤ، پی آئی بی گروپ میں شامل ہوجاؤ ۔ انہوں نے کہاکہ خداکیلئے کمالو گروپ کی سرپرستی بند کی جائے اورلوگوں کوکمالوگروپ میں شمولیت کیلئے دھمکیاں دینابند کی جائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے ہم پر بھارت کاایجنٹ ہونے کے الزامات لگائے جارہے ہیں، ہمارے خلاف ناجائزایکشن کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاخداکی قسم ہم بھارت کے ایجنٹ نہیں ہیں، اگرہمیں بھارت کاایجنٹ بننا ہوتاتوہمارے آباؤاجداد20لاکھ جانیں قربان کرکے پاکستان نہ بناتے ، خدارا ہم پر ملک دشمنی کے الزامات لگانا بند کردیں، ہم پاکستانی ہیں، آج بھی دبئی میں کرکٹ میچ ہوتاہے توہمارے لوگ کراچی سے دبئی جاتے ہیں، ایم کیوایم اورپاکستان کے نعرے لگاتے ہیں اور اپنی حب الوطنی کااظہارکرتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے کل بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج کاغیرمشروط ساتھ دیا تھا ، آج بھی تمام تراختلافات کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان اور مہاجر عوام پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج ، اسٹیبلشمنٹ اورحکومت کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہیں ۔جناب الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے کہاکہ آپ رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دیجئے کہ ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں اورجواصل دہشت گرد ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں رینجرز آج تک جہادیوں کے کسی مدرسے میں داخل نہیں ہوئی اوراگر کبھی گئی تو وہ لاشیں لیکر واپس آئی۔انہوں نے کہاکہ تین سال میں جتنے ایم کیوایم کے کارکنان پکڑے گئے ہیں کیا اتنے جہادی پکڑے گئے ہیں؟انہوں نے سوال کیاکہ آخرداعش کس نے بنائی؟سب جانتے ہیں کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں امریکہ کے کہنے پر ایرانی انقلاب کوپاکستان میں پہنچنے سے روکنے کیلئے آئی ایس آئی نے سپاہ صحابہ بنائی ،جس کے دوٹکڑے ہوئے اور لشکرجھنگوی بنائی گئی، اب اسی لشکرجھنگوی سے پاکستان میں داعش بن گئی ہے ۔ انہوں نے سوال کیاکہ آخرفوج کب تک دوسروں کے مفادکیلئے کام کرتی رہے گی؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعض لوگ جھوٹ کہتے ہیں کہ پنجاب میں نوگوایریانہیں ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں بعض علاقوں میں تو ایسے نوگوایریا ہیں کہ جہاں جہادیوں کاکنٹرول ہے اوروہاں خواتین توخواتین، مرد بھی نہیں جاسکتے لیکن ان کے خلاف رینجرزکی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کی جتنی بڑی تعدادکو ایم کیوایم کوکچلنے پر لگایاگیاہے اگر اس فوج کومقبوضہ کشمیربھیج دیاجاتاتوشائد آج مقبوضہ کشمیر آزاد ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ فوج میں بھی جولوگ سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے اقدامات غلط ہیں انہیں آگے آناچاہیے اورجس طرح بے گناہ مہاجروں کومارا جارہاہے اس عمل کوبندکراناچاہیے۔جناب الطا ف حسین نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بند کی جائیں اور فوج نے جوپروکسیز بنائی ہیں انہیں ختم کیاجائے ، یہ جہادی تنظیمیں ملک کااثاثہ نہیں بلکہ ملک پر بوجھ ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ملک پر اپنا رحم وکرم فرمائے اورمہاجروں کی غیب سے مددفرمائے ۔ 

4/24/2024 5:03:42 PM