Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنوں کی گرفتاریوں، لاپتہ کرنے اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


کارکنوں کی گرفتاریوں، لاپتہ کرنے اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف  ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 1/21/2017
کارکنوں کی گرفتاریوں، لاپتہ کرنے اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف 
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 
احتجاجی مظاہرے میں یوکے یونٹ کے نوجوان کارکنوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی شرکت 
مظاہرین کے ہاتھوں میں ایم کیوایم اورپاکستان کے پرچم ، قائدتحریک الطاف حسین کی بڑی بڑی تصاویر،پینافلیکس اور پلے کارڈز
سخت سردی اور مائنس ٹمپریچر کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں شریک نوجوانوں، خواتین، بزرگوں اوربچوں کاجوش وخروش قابل دید تھا
’’ بند کرو ، بندکرو۔۔۔گرفتاریاں بند کرو ‘‘ ’’ رہا کرو ، رہاکرو۔۔۔ کارکنوں کورہا کرو ‘‘ ’’ ہم نہیں مانتے ۔۔۔ ظلم کے ضابطے ‘‘
We want ... justice ’’ خون رنگ لائے گا۔۔۔ انقلاب آئے گا ‘‘ کے نعرے
وزیراعظم نوازشریف کے نام ایک پٹیشن بھی ہائی کمیشن کے حکام کوپیش کی گئی،پٹیشن میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن پر اظہارتشویش
شہریوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کردینا سراسر خلاف قانون اورانسانی حقوق کی خلاف ورذی ہے ۔پٹیشن میں مؤقف
ایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے ان ظالمانہ اقدامات کوفی الفور بندکرایاجائے، پٹیشن میں وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ

لندن ۔۔۔ 21 جنوری 2016ء
ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں، بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں، گرفتارشدگان کولاپتہ کرنے ، سرکاری حراست میں ماورائے عدالت قتل اورریاستی مظالم کے واقعات کے خلاف آج ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے میں یوکے یونٹ کے نوجوان کارکنوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی، رابطہ کمیٹی کے معاون منظور احمد، رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف ، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزرسہیل زیدی اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے ۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم اورپاکستان کے پرچموں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی بڑی بڑی تصاویر،پینافلیکس اور پلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جن پر ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف انگریزی میں مذمتی کلمات درج تھے ۔ بعض پلے کارڈزپر ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کئے گئے کارکنوں اوران کے اہل خانہ کی متاثرکن تصاویر بھی موجود تھیں۔ سخت سردی اور مائنس ٹمپریچر کے باوجود احتجاجی مظاہرہ منعقد کیاگیااورمظاہرے میں شریک نوجوانوں، خواتین، بزرگوں اوربچوں کاجوش وخروش قابل دید تھا۔ کارکنان وفقہ وفقہ سے ’’ بند کرو، بندکرو۔۔۔گرفتاریاں بند کرو ‘‘ ’’ رہا کرو، رہاکرو۔۔۔ کارکنوں کورہا کرو ‘‘ ’’ ہم نہیں مانتے ۔۔۔ ظلم کے ضابطے ‘‘ ، We want ... justice ’’ خون رنگ لائے گا۔۔۔ انقلاب آئے گا ‘‘ ’’ ہے نقیب انقلاب ۔۔۔ الطاف ، الطاف ‘‘ اوردیگر نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم میاں نوازشریف کے نام ایک پٹیشن بھی ہائی کمیشن کے حکام کوپیش کی گئی۔ پٹیشن میں پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں، بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں، گرفتارشدگان کولاپتہ کرنے ، سرکاری حراست میں کارکنوں پر کئے جانے والے تشدد، ماورائے عدالت قتل اورریاستی مظالم کے واقعات کے خلاف پر سخت تشویش کااظہارکیاگیا اورکہاگیاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹرکاپابند ہے جس کے مطابق شہریوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کردینا سراسر خلاف قانون اورانسانی حقوق کی خلاف ورذی ہے ۔پٹیشن میں ایم کیوایم کے رہنماؤں پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف، امجداللہ خان، مومن خان مومن اوردیگرذمہ داروں کی گرفتاریوں اورانہیں مختلف مقدمات میں ملوث کرنے کی شدیدمذمت کی گئی اوران کی رہائی کامطالبہ کیاگیا۔ پٹیشن میں رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحق ایڈوکیٹ کی گرفتاری اورسرکاری حراست میں ان پر کئے جانیو الے تشددپر بھی تشویش کااظہار کیا گیا۔ پٹیشن میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوسرکاری حراست میں تشددکانشانہ بناکرایم کیوایم چھوڑنے اور ’’ پی ایس پی ‘‘ نامی ٹولے میں شامل ہونے پر دباؤ ڈالنے پر بھی سخت تشویش کااظہارکیاگیا اوروزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاگیاکہ ایم کیوایم کے خلاف کئے جانے والے ان ظالمانہ اقدامات کوفی الفور بندکرایاجائے اورایم کیوایم کے گرفتاررہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ 

4/19/2024 3:14:28 AM