Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو غیرمشروط طورپر رہا کیاجائے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
Posted on: 1/17/2017
سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو غیرمشروط طورپر رہا کیاجائے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
معروف قانون داں سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کی بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت
شدیدتشدد اورذہنی اذیت کے باعث اقبال کاظمی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ندیم نصرت
اقبال کاظمی نے 21 جنوری کو عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کا اعلان کیاتھا، ندیم نصرت
ریلی کے اختتام پرقائد تحریک الطاف حسین کو عوام سے تاریخی خطاب اور اہم اعلانات کرنے تھے، ندیم نصرت
ملک دشمن عناصر کے کہنے پر استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کی تمام تر نیک کوششوں کو ناکام بنایاجارہا ہے ، ندیم نصرت
انسانی حقوق کی تنظیمیں اور وکلاء انجمنیں اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کی ناجائز گرفتاری کے خلاف آواز بلندکریں، ندیم نصرت
وزیراعظم پاکستان،سندھ حکومت کی ایماء پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکرائیں ، ندیم نصرت
رینجرز ، پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کو بھی آئین پاکستان
کے تحت کام کرنے کے سخت احکامات دیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے معروف قانون داں سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ نہ صرف ایک معروف وکیل ہیں بلکہ ایک تنظیم پاکستان قومی موومنٹ کے سربراہ بھی ہیں ۔اقبال کاظمی ایڈوکیٹ نے 21 جنوری کو پاکستان قومی موومنٹ کے زیراہتمام عائشہ منزل سے قائد اعظم کے مزار تک عظیم الشان ’’استحکام پاکستان ریلی ‘‘کے انعقاد کا اعلان کیاتھا۔پاکستان قومی موومنٹ کے رہنماؤں کے مطابق اس ریلی کے اختتام پر لندن سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو مواصلاتی نظام کے ذریعہ عوام سے تاریخی خطاب اور اہم اعلانات کرنے تھے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ 21 جنوری سے قبل ہی سندھ حکومت کی ایماء پرایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ ر ابطہ کمیٹی کے نگراں ، معروف قانون داں اور سابق جج ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کو رینجرز نے گرفتارکرکے شدید تشددکانشانہ بنایاتھا اور آج رینجرز اورپولیس نے حکومت سندھ کی ایماء پر سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کوبھی گرفتارکرلیاتاکہ 21 جنوری کو استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد نہ کیاجاسکے اورملک دشمن عناصر کے کہنے پر استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کی تمام تر نیک کوششوں کو ناکام بنایاجاسکے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ خدشہ ہے کہ حراست کے دوران سیداقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو شدیدجسمانی تشدد اورذہنی اذیت کا نشانہ بنایاجارہاہے جس ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تمام تنظیموں اور وکلاء برادری کی انجمنوں سے اپیل کی کہ وہ حراست کے دوران سیداقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنانے اور ان کی ناجائز گرفتاری کے خلاف آواز بلند کریں۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف سے مطالبہ کیا کہ خدارا !!سندھ میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کانہ ختم ہونے والا سلسلہ بندکرایاجائے ، رینجرز ، پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کو بھی آئین پاکستان کے تحت کام کرنے کے سخت احکامات دیے جائیں اور سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو غیرمشروط طورپر رہا کیاجائے ۔
*****
3/28/2024 9:38:46 PM
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بلوچ مزاحمت کاروں کوپیشکش کرنے سے پہلے
...
26 Mar 2024
صرف مردہ باد کہنے والا غدار ہے یاپاکستان کوعملاً توڑ دینے والے بڑے غد
...
25 Mar 2024
کراچی میں شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ، قائد تحریک الطا
...
25 Mar 2024
لندن میں ایم کیوایم کے 40 ویں یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع اجتماع میں ایم
...
25 Mar 2024
یوٹیوبر حیدرمہدی مجھ پر بہتان تراشی کی وضاحت کریں، بصورت دیگر میں ان ک
...
25 Mar 2024
الطاف بھائی کے نظریے کوختم کرنے کی کوششیں کرنے والی طاقتیں شکست کھاگ
...
24 Mar 2024
ایم کیوایم کے 40ویں یوم تاسیس کا اجتماع کل بروز ہفتہ لندن میں ہوگا اجت
...
22 Mar 2024
افغانستان کے ساتھ لڑائی فوری بندکی جائے ،سفارتی راستہ اختیار کرکے صو
...
20 Mar 2024
متحدہ قومی موومنٹ کا 40 واں یوم تاسیس18 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر
...
19 Mar 2024
کرپٹ جرنیلوںنے 8فروری کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کاخون کرکے ملک کی ب
...
19 Mar 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us