Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس


متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس
 Posted on: 1/14/2017
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس
ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن ، ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں، بلدیاتی نمائندوں اورکارکنوں کی 
اندھادھند گرفتاریوں اوربڑے پیمانے پر چھاپوں کی شدید مذمت
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ایماء پرایم کیوایم کے خلاف آپریشن کوتیزکردیاگیاہے اور مہاجروں کے بنیادی 
انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں،طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوکچلاجارہاہے
ایم کیوایم ، قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان کے استحکام اور بقاو سلامتی کیلئے اپنا ہرممکن کردارادا کرناچاہتی ہے
ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمہاجرکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے ذریعے اسے21جنوری کی’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ 
میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے
ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ’’ پی ایس پی ‘‘ نامی ٹولے کے جلسہ کی کامیابی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے 
21 جنوری کو استحکام پاکستان ریلی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذ مہ داروں اورمہاجرکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ فی الفوربند کیاجائے،
ساتھی اسحق ایڈوکیٹ سمیت تمام اسیررہنماؤں اورکارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہوا ۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن خصوصاً گزشتہ چندروز کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں، بلدیاتی نمائندوں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں اوربڑے پیمانے پر چھاپوں کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے متعصبانہ اورجانبدارانہ طرزعمل کا بغورجائزہ لیاگیااورکہاگیا کہ وفاقی وزیرداخلہ کی ایماء پرایم کیوایم کے خلاف آپریشن کوتیزکردیاگیاہے اور مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ریاستی سطح پرایم کیوایم، خصوصاً قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ان کے کارکنان کے حوالہ سے پالیسی میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے، طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوکچلاجارہاہے ،قائدتحریک الطاف حسین سے وابستگی کی پاداش میں پروفیسرڈاکٹر حسن ظفرعارف، سینئر سیاستداں مومن خان مومن،کنورخالد یونس ، معروف کاروباری شخصیت امجداللہ خان سمیت متعددکارکنان کو گرفتارکیاگیاجبکہ حالیہ دنوں میں رابطہ کمیٹی کے نگراں ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ اوررکن رابطہ کمیٹی اشرف نورسمیت 27 سے زائد کارکنان کو گرفتارکیاجاچکا ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ 22 اگست کے بعد قائد تحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے مہاجر کارکنان کوبھی گرفتار کیاجارہا ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایم کیوایم ، قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان کے استحکام اور بقاو سلامتی کیلئے اپنا ہرممکن کردارادا کرناچاہتی ہے اوراسی سلسلے میں وہ 21 جنوری کوہونے والی استحکام پاکستان ریلی میں شرکت کر نا چاہتی ہے کہ لیکن ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب
بلدیاتی نمائندوں، ذمہ داروں اورمہاجرکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے ذریعے ایک طرف توایم کیوایم کو21جنوری کی’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب شہرمیں ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ’’ پی ایس پی ‘‘ نامی ٹولے کے ہونے والے جلسہ کی کامیابی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی کااجلاس جاری ہے اور اجلاس میں 21 جنوری کو استحکام پاکستان ریلی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذ مہ داروں اورمہاجرکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ فی الفوربند کیاجائے اور رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹر حسن ظفرعارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان ،ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ،کنورنوید،قمرمنصور،شاہدپاشا اوراشرف نورسمیت تمام گرفتارشدگان کو فی الفوررہاکیاجائے۔
*****

4/19/2024 12:55:53 PM