21 جنوری کوہونے والی ’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ کاانعقاد پاکستان قومی موومنٹ کی جانب سے کیاجارہاہے،ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
ریلی میں متحدہ قومی موومنٹ کوشرکت جبکہ قائدتحریک الطاف حسین کوخطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان
اس ریلی کو پروگرام کے مطابق منعقدکرنے ، ملتوی کرنے یامؤخر کرنے کا اختیاربھی صرف پی کیو ایم ہی کوہے ۔ترجمان
متحدہ قومی موومنٹ صرف اس بات پر غورکرسکتی ہے کہ آیا رہنماؤں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں کے
باعث ریلی میں شرکت کی جائے یانہیں ۔ترجمان
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ 21 جنوری کوہونے والی ’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ کاانعقاد پاکستان قومی موومنٹ کی جانب سے کیاجارہاہے اور اس میں متحدہ قومی موومنٹ کوشرکت جبکہ قائدتحریک الطاف حسین کوخطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ چونکہ یہ ریلی پی کیوایم کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے لہٰذا اس ریلی کو پروگرام کے مطابق منعقدکرنے ، ملتوی کرنے یامؤخر کرنے کا اختیاربھی صرف پی کیو ایم ہی کوہے ۔ترجمان نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی صرف اس بات پر غورکرسکتی ہے کہ آیا رہنماؤں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں کے باعث ریلی میں شرکت کی جائے یانہیں ۔
*****