Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ دس روز سے لاپتہ ہیں،بازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ دس روز سے لاپتہ ہیں،بازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/12/2017
اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ دس روز سے لاپتہ ہیں،بازیاب کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
احمد علی بیگ کو دس روزقبل گلشن اقبال سے گرفتارکیاگیاتھالیکن تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے،
احمدلی بیگ کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ احمدعلی بیگ کوکس الزام میں گرفتارکیاگیاہے اور کہاں رکھا گیا ہے
نوازشریف جب اپوزیشن میں تھے تو وہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آوازبلند کرتے تھے ، آج ان کے اپنے دورحکومت میں
سیاسی کارکنوں اورانسانی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے،
گرفتارشدگان کو عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے حبس بیجامیں رکھاجارہاہے، ان واقعات سے پوراملک پریشان ہے۔ رابطہ کمیٹی
احمدعلی بیگ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا بھی فوری نوٹس لیاجائے اورانہیں بازیاب کرایاجائے ،رابطہ کمیٹی
اگران پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے توقانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجائے اورانہیں بھی قانون کی مددلینے کاحق دیاجائے ۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ ’’ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کوبازیاب کرایاجائے جوگزشتہ دس روز پہلے گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ احمدعلی بیگ اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل ہیں اور وہ اردوسائنس یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں، انہیں دس روزقبل گلشن اقبال کے علاقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتارکیاتھالیکن دس روزگزرجانے کے باوجود تاحال ان کوکسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے۔ احمدعلی بیگ کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ابھی تک کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ احمدعلی بیگ کوکس الزام کے تحت گرفتارکیاگیاہے اورانہیں کہاں رکھا گیا ہے ۔ اس جبری گمشدگی کے باعث احمدعلی بیگ کے اہل خانہ شدیدذہنی کرب واذیت میں مبتلاہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں اسی طرح لوگوں کوگرفتارکرکے غائب کیاجارہاتھااور میاں نوازشریف جب اپوزیشن میں تھے تو وہ ان جبری گمشدگیوں کے اس عمل کے خلاف بھرپوراندازمیں آوازبلند کرتے تھے ، آج ان کے اپنے دورحکومت میں سیاسی کارکنوں اورانسانی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے،انہیں قانون کے تحت عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے غیرقانونی طورپرحبس بیجامیں رکھاجارہاہے، ان واقعات سے پوراملک پریشان ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ دیگرلاپتہ افراد کی طرح اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا بھی فوری نوٹس لیاجائے اورانہیں بازیاب کرایاجائے ، اگران پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے توقانون کے تحت عدالت میں پیش کیاجائے اورانہیں بھی قانون کی مددلینے کاحق دیاجائے ۔ 

*****

4/18/2024 6:18:18 AM