Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئر رکن عارف حیدر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت


ایم کیوایم کے سینئر رکن عارف حیدر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت
 Posted on: 1/12/2017
ایم کیوایم کے سینئر رکن عارف حیدر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت
عارف حیدرپر کوئی مقدمہ نہیں ،انہیں صرف اور صرف ایم کیوایم سے وابستہ ہونے کی بناء پر حراست میں لیاگیاہے
اورنگی ٹاؤن سے دوکارکنوںآزاداورمحمدناصرکو گرفتار کرلیاگیا، فیڈرل بی ایریامیں کارکن فیصل خان کے گھرپربھی چھاپہ مارا گیا
تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں کی آزادی حاصل ہے،ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی عائدکردی گئی ہے
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کوئی بھی کالعدم تنظیم نام بدل کر کام نہیں کرسکتی لیکن کالعدم تنظیمیں آزادانہ طور پر جلسے جلوس کر رہی ہیں
وزیرداخلہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ، ان کی ہدایت پر ایم کیوایم کے خلاف مسلسل آپریشن کیاجارہاہے
کراچی میں 21جنوری کو ’’ استحکام پاکستان ریلی‘‘ نکا لنے کے اعلان کے بعدسے ایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے
ایم کیوایم کے سا تھ یہ سلوک انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے تمام محب وطن جمہوریت پسند لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے تحریک کے سینئر رکن عارف حیدر اورایم کیوایم کورنگی کے ٹاؤن انچارج وسیم شمع کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج صبح قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے سینئر رکن عارف حیدر کویونیورسٹی میں ان کے دفترسے حراست میں لے لیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، عارف حیدرپر کسی قسم کاکوئی مقدمہ نہیں ہے ،انہیں صرف اور صرف قائدتحریک الطاف حسین سے وابستہ ہونے کی بناء پر حراست میں لیاگیاہے۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن یوسی19کے دوکارکنوںآزاداورمحمدناصرکوبھی ان کے گھروں سے گرفتار کرلیاگیاجبکہ فیڈرل بی ایریامیں ایم کیوایم یونٹ 144 کے کارکن فیصل خان کے گھرپربھی چھاپہ مارا گیا۔ ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے ان گرفتاریوں اور چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں کی آزادی حاصل ہے ،نیشنل ایکشن پلان میں یہ چیز شامل ہے کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم نام بدل کر کام نہیں کرسکتی لیکن ملک کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ کالعدم تنظیمیں بھی نام بدل کرآزادانہ طور پر جلسے جلوس اور ہر طرح کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں اسلئے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ، دوسری جانب ان کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے خلاف مسلسل آپریشن کیاجارہاہے اوراس کے رہنماؤں، ذمہ داروں اور کارکنوں کو مسلسل گرفتار کیا جارہا ہے ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے اوران کا میڈیا ٹرائل کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سے اس بات کااعلان کیا گیاہے کہ کراچی میں 21جنوری کو ’’ استحکام پاکستان ریلی‘‘ نکالی جائے گی اس کے بعدسے ایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اوراسے اس کے آئینی، قانونی اورجمہوری حق سے بھی محروم کیاجارہاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ کیاجانے والایہ سلوک تمام جمہوریت پسندوں اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے تمام محب وطن لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ عارف حیدر ،آزاد، محمدناصراوردیگراسیرکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ، بلاجواز چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں اورتمام جمہوریت پسندحلقوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس صورتحال پر آواز احتجاج بلند کریں ۔
*****

4/24/2024 1:56:21 PM