Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکی جانب سے جناح گراؤنڈ اور اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی قابل مذمت ہے ۔ندیم نصرت کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ


اگر پیپلزپارٹی کے کارکنان وعوام کو بے نظیربھٹو کی برسی منانے سے روکاجائے تو ان کے دل پرکیاگزرے گی ؟ندیم نصرت
 Posted on: 12/9/2016
رینجرزکی جانب سے جناح گراؤنڈ اور اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی قابل مذمت ہے ۔ندیم نصرت کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
شہداء کے لواحقین اوردیگرہمدرد عوام جناح گراؤنڈمیں یادگار شہدا جاکروہاں پھول چڑھاناچاہتے ہیں اور فاتحہ خوانی کرناچاہتے ہیں
رینجرزنے جناح گراؤنڈ اور اطراف کی تمام سڑکوں اورگلیوں کوسیل کردیاہے اور عوام کووہاں جانے سے روکاجارہاہے،
عزیزآبادکے مکینوں تک کوان کے گھروں پر جانے نہیں دیاجارہاہے ۔ ندیم نصرت 
اپنے شہیدوں کی یادگارپر پھول چڑھانااور فاتحہ خوانی کرنا کوئی سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ مکمل طورپرایک مذہبی معاملہ ہے ۔ ندیم نصرت
شہیدوں کے لواحقین اورہمدردوں کوفاتحہ خوانی تک سے روکناقابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت
ایساظلم تومارشل لاحکومتوں کے دورمیں نہیں ہواجیساظلم پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کے دورمیں ہورہاہے۔ ندیم نصرت
پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں سندھ کی جیلوں میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی پابند سلاسل ہیں، ندیم نصرت
صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی نام نہاد جمہوری حکومت ، بدترین آمریت کی شکل اختیارکرچکی ہے، ندیم نصرت
بلاول بھٹو زرداری کو صوبہ پنجاب فتح کرنے سے قبل صوبہ سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے، ندیم نصرت
اگر پیپلزپارٹی کے کارکنان وعوام کو بے نظیربھٹو کی برسی منانے سے روکاجائے تو ان کے دل پرکیاگزرے گی ؟ندیم نصرت
پیپلزپارٹی کی قیادت کو چاہیے کہ وہ شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے، ندیم نصرت
جناح گراؤنڈکے اطراف کی ناکہ بندی ختم کی جائے، شہداکے لواحقین اورہمدردوں کوشہداء کی یادگارپر جانے دیاجائے۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے یوم شہداء کے موقع پر رینجرزکی جانب سے جناح گراؤنڈ اورعزیزآباد کے اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی اورعوام کو حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سے روکنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج یوم شہداء کے سلسلے میں شہداء کے لواحقین اوردیگرہمدرد عوام جناح گراؤنڈمیں یادگار شہدا جاکروہاں پھول چڑھاناچاہتے ہیں اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرناچاہتے ہیں لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ رینجرزنے یادگارشہدائے حق، جناح گراؤنڈ جانے والی تمام سڑکوں اورگلیوں کوسیل کردیاہے ،فاتحہ خوانی کیلئے جناح گراؤنڈ جانے والے عوام کو روکاجارہاہے، ان کے شناختی کارڈز چیک کیے جارہے ہیں حتیٰ کہ عزیزآبادکے مکینوں تک کوان کے گھروں پر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یوم شہداء پراپنے شہیدوں کی یادگارپر پھول چڑھانااورشہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرنا کوئی سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ مکمل طورپرایک مذہبی معاملہ ہے اورشہیدوں کے لواحقین اورہمدردوں کوان کے پیاروں کی یادگارپرجانے اورفاتحہ خوانی تک سے روکنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ عوام کو اپنے شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سے روکنا نہ صرف غیرقانونی اور غیراسلامی عمل ہے بلکہ یہ کھلی حکومتی دہشت گردی ہے ، ایساظلم تومارشل لاحکومتوں کے دورمیں نہیں ہواجیساظلم پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کے دورمیں ہورہاہے، پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں سندھ کی جیلوں میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی پابند سلاسل ہیں اورصوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی نام نہاد جمہوری حکومت ، بدترین آمریت کی شکل اختیارکرچکی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبہ پنجاب فتح کرنے سے قبل صوبہ سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور شہریوں کو سیاسی ، سماجی اورمذہبی سرگرمیوں آزادی دینی چاہیے ، انہیں سوچنا چاہیے کہ دسمبرمیں ہی محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی منائی جائے گی اگر پیپلزپارٹی کے کارکنان وعوام کو بے نظیربھٹو کی برسی منانے سے روکاجائے تو ان کے دل پرکیاگزرے گی ؟پیپلزپارٹی کی قیادت کو چاہیے کہ وہ شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرے اور شہریوں کو اپنے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سے روکنے کے عمل کی بھرپورمذمت کرنی چاہیے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ جناح گراؤنڈکے اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی ختم کی جائے اورشہیدوں کے لواحقین اورہمدردوں کوشہداء کی یادگارپر جانے دیاجائے ۔
*****

4/24/2024 7:39:28 AM