Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یادگارشہدائے حق جانے والوں راستوں کی ناکہ بندی کا فوری نوٹس لیاجائے، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت


یادگارشہدائے حق جانے والوں راستوں کی ناکہ بندی کا فوری نوٹس لیاجائے، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
 Posted on: 12/8/2016
یادگارشہدائے حق جانے والوں راستوں کی ناکہ بندی کا فوری نوٹس لیاجائے، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
فاتحہ خوانی کیلئے یادگارشہدائے حق جانے والے شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرایاجائے، ندیم نصرت
وزیراعظم پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف، وفاقی وزیرداخلہ ،کورکمانڈر کراچی اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ
ہرسال 9 ، دسمبر کو یوم شہداء عقیدت واحترام سے منایاجاتا ہے اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، ندیم نصرت
8 ، دسمبرکی شام سے ہی یادگارشہداء پرسرکاری اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ،ندیم نصرت
عزیزآباد آنے والوں راستوں کی ناکہ بندی کرکے شہریوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور انہیں ہراساں کیاجارہا ہے، ندیم نصرت
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اس عمل سے عوام میں گہری تشویش کا پایاجاناقطعی فطری ہے، ندیم نصرت
آخرکس قانون کے تحت عوام کوحق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سے روکاجارہا ہے ؟ ندیم نصرت
عوام کو ایک مذہبی رسومات سے روکنے کا عمل نہ صرف غیرقانونی ، غیرآئینی ، غیراخلاقی اور غیراسلامی ہے بلکہ 
یہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ، ندیم نصرت


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے مطالبہ کیا ہے کہ یادگارشہدائے حق جانے والوں راستوں کی ناکہ بندی کا فوری نوٹس لیاجائے اور حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کیلئے جانے والے شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت ہرسال 9 ، دسمبر کو یوم شہداء عقیدت واحترام سے منایاجاتا ہے اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جاتے ہیں اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔ یہ قطعی پرامن اور غیرسیاسی پروگرام ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 8 ، دسمبرکی شام سے ہی یادگارشہداء پر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ، یادگارشہدائے حق عزیزآباد آنے والوں راستوں کی ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے شہریوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور انہیں ہراساں کیاجارہا ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اس عمل سے عوام میں گہری تشویش کا پایاجاناقطعی فطری ہے اور عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ آخرکس قانون کے تحت انہیں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سے روکاجارہا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ عوام کو ایک مذہبی رسومات سے روکنے کا عمل نہ صرف غیرقانونی ، غیرآئینی ، غیراخلاقی اور غیراسلامی ہے بلکہ یہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،کورکمانڈر کراچی مرزا شاہد بیگ اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ یادگارشہدائے حق جانے والوں راستوں کی ناکہ بندی کا فوری نوٹس لیاجائے ،فاتحہ خوانی کیلئے یادگارشہدائے حق جانے والے شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرایاجائے اورشہریوں میں پائی جانے والی تشویش کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مثبت اورعملی اقدامات کیے جائیں۔

*****

4/19/2024 9:28:38 PM