Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کا نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی رنج اور افسوس کا اظہار


جناب الطاف حسین کا نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی رنج اور افسوس کا اظہار
 Posted on: 12/5/2016
جناب الطاف حسین کا نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی رنج اور افسوس کا اظہار
دنیا کے بڑے شہروں میں آگ بجھانے کے جدید آلات ،کیمیکل اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ذریعے آگ پر جلد قابو پاکر جانی نقصان سے بچا جاتا ہے۔
آگ بجھانے کے ناکافی آلات اور نامناسب حفاظتی اقدامات کی وجہ سے ہوٹل میں قیام پذیر افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔ الطاف حسین
وفاقی اور صوبائی حکومتیں فائر اینڈ ریسکو ڈیپارٹمنٹ کو ہنگامی طو ر پر فنڈز جاری کریں تاکہ فائر فائٹنگ کے جدید آلات اور گاڑیوں کی مدد سے کراچی کے شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔الطاف حسین
جناب الطاف حسین کا سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا 


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دنیا کے بڑے شہروں میں آگ بجھانے کے جدید آلات ،کیمیکل اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ذریعے آگ پر جلد قابو پاکر جانی نقصان سے بچا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی گزشتہ کئی سالوں سے عدم توجہی کے باعث بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔آگ بجھانے کے ناکافی آلات اور نامناسب حفاظتی اقدامات کی وجہ سے ہوٹل میں قیام پذیر افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ فائر اینڈ ریسکو ڈیپارٹمنٹ کو ہنگامی طو ر پر فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ فائر فائٹنگ کے جدید آلات اور گاڑیوں کی مدد سے کراچی کے شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔ 

4/24/2024 8:42:24 PM