Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرنا اوران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کامطالبہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔ کنوینرندیم نصرت


ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرنا اوران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کامطالبہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔ کنوینرندیم نصرت
 Posted on: 9/21/2016
ساری صورتحال کاتفصیلی جائزہ لینے اوررابطہ کمیٹی کے باوفا اراکین سے تفصیلی مشاورت کے بعدرابطہ کمیٹی اور
ایم کیوایم کا تنظیمی ڈھانچہ اورتمام شعبہ جات کوتحلیل کر دیاگیا ہے۔ندیم نصرت
رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات نئے سرے سے تشکیل دیے جائیں گے۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین نے فیصلوں کی توثیق کردی ہے اورنئی رابطہ کمیٹی اور تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے تمام اختیارات
کنوینر ندیم نصرت کوتفویض کردیئے 
کارکنوں اورہمدرد ان فیصلوں کی پاسداری کریں اوراپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ہوں یاسینیٹرز، سب قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر اوران کی توثیق سے ہی ایوان کے رکن بنے 
اخلاقی جرات اور شرافت کا تقاضہ ہے کہ وہ ایوانوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیں ، اپنی ذاتی حیثیت میں دوبارہ الیکشن لڑیں۔ندیم نصرت
جو منتخب ارکان تحریک کی ہدایت پر استعفیٰ نہیں دیتے کارکنان اورہمدرد ان سے اپناہرقسم کاتعلق ختم کردیں۔ندیم نصرت
گزشتہ روزکنوینراوررابطہ کمیٹی کے ارکان کوانکی رکنیت سے خارج کردیاگیا اورآج سندھ اسمبلی میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف قراردادپیش کرکے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کامطالبہ کیاگیا
چند ارکان کی جانب سے تحریک کوبچانے کے نام پر ایسے فیصلے اوراقدامات کئے جارہے ہیں جوکسی بھی طرح تحریک اورمہاجرقوم
کے مفادمیں نہیں ہیں۔ندیم نصرت
ایم کیوایم ایک ہی تھی، ایک ہی ہے ایک ہی رہے گی اوراسے ختم کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ندیم نصرت
جیلوں میں اسیراور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرسکتے ہیں ۔ندیم نصرت
لیگل ایڈ کمیٹی کے تمام اراکین اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کریں اور ان کی بھرپورقانونی معاونت کریں ۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے آج سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف قراردادمذمت پیش کرنے اوران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کے مطالبہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے انتہائی شرمناک عمل قرار دیاہے۔اپنے بیان میں کنوینرندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی ہوں، ارکان قومی اسمبلی ہوں یاسینیٹرزہوں، یہ سب قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر اوران کی توثیق سے ہی ایوان کے رکن بنے اورقائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پرہی کارکنوں اورعوام نے انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنایا ہے لیکن یہ انتہائی افسوسناک بلکہ انتہائی شرمناک امرہے کہ آج وہ قائدتحریک الطاف حسین سے ہی نہ صرف اظہارلاتعلقی کررہے ہیں بلکہ ان کے خلاف ہی ایوانوں میں قراردادیں پیش کررہے ہیں اورایوانوں میں ان کے خلاف تقاریرکررہے ہیں ۔ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر منتخب ہونے والے ایم کیوایم کے تمام منتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرز کی اخلاقی جرات اور شرافت کا تقاضہ ہے کہ وہ اب اپنے اپنے ایوانوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیں ، اپنی ذاتی حیثیت میں دوبارہ الیکشن لڑیں اورپھراسمبلی میں جاکرجوکہناہے وہ کہیں۔ندیم نصرت نے تمام کارکنوں اورہمدردوں سے جو قائد تحریک سے سچے ہیں اوراپنے حلف وفاداری کے پاسدارہیں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسے تمام منتخب ارکان جوتحریک کی ہدایت پر استعفیٰ نہیں دیتے ان سے اپناہرقسم کاتعلق ختم کردیں۔
کنوینرندیم نصرت نے کہاکہ تمام کارکنان اورہمدردعوام اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ 22 اگست سے قبل کارکنوں کی گرفتاریوں میں بہت شدت آئی ، ان گرفتاریوں،چھاپوں، ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی کے خلاف پریس کلب پربھوک ہڑتال جاری تھی اوراس دوران بھی ریاستی مظالم کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی،جبکہ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کودھمکیاں دیکروفاداری تبدیل کرانے کاعمل بھی جاری تھا لہٰذا قائدتحریک الطاف حسین نے ان ریاستی مظالم اوربھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے کارکنوں کی بگڑتی ہوئی حالت دیکھ کر شدت جذبات سے مغلوب ہوکرجو جملے اداکئے تھے اس پر قائدتحریک الطاف حسین دومرتبہ اپنے بیانات میں قوم سے معافی مانگ چکے ہیں لیکن اس کے باوجودتمام چیزوں کوبالائے طاق رکھ کرقائدتحریک الطاف حسین کی ذات کومسلسل نشانہ بنایاجارہاہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ آج ایوان میں کھڑے ہوکر قائدتحریک الطاف حسین کوبرابھلاکہنے والوں کوذرہ برابربھی شرم نہیں آئی؟ انہیں اپنے شہیدوں کے لہوکاکوئی پاس نہیں رہا ، قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف آج زہراگلتے ہوئے انہیں تحریک کے شہیدبھی نظرنہیں آئے ،آخر حالیہ آپریشن میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے 65کارکنوں کے قتل کاحساب کون دے گا؟ 135لاپتہ کارکنان کہاں ہیں؟ان کی بازیابی کے مطالبات کہاں گئے ؟
کنوینرندیم نصرت نے کہاکہ 22 اگست کے بعدقائدتحریک الطاف حسین نے تحریک کے وسیع ترمفادمیں تمام تراختیارات رابطہ کمیٹی پاکستان کے حوالے کردیئے تھے لیکن جوکچھ اس کے بعد ہوا ، حتیٰ کہ تحریک کے آئین سے قائدتحریک الطاف حسین کانام اورصوابدیدی اختیارات غیرقانونی اورآمرانہ طریقے سے چھین لئے گئے اوراب تحریک کے آئین میں ہی تبدیلی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک کویہ صوابدیدی اختیارچند افرادنے نہیں بلکہ لاکھوں کارکنان نے دیاہے جسے چندافرادواپس نہیں لے سکتے،اسی طرح تحریک کے آئین میں تبدیلی کنوینراوررابطہ کمیٹی کے پورے کورم اورکارکنان کی موجودگی میں ہی کی جاسکتی ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ روزکنوینراوررابطہ کمیٹی کے ارکان کوان کی رکنیت سے خارج کردیاگیا اورآج سندھ اسمبلی میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرکے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کامطالبہ کیاگیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اس ساری صورتحال سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چند ارکان کی جانب سے تحریک کوبچانے کے نام پر ایسے فیصلے اوراقدامات کئے جارہے ہیں جوکسی بھی طرح تحریک اورمہاجرقوم کے مفادمیں نہیں ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اوردنیا بھر میں موجود کارکنوں اورہمدردوں میں شدیدکنفیوژن ،مایوسی اوربے چینی پھیل رہی ہے جوہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اس ساری صورتحال کاتفصیلی جائزہ لینے اوررابطہ کمیٹی کے باوفا اراکین سے تفصیلی مشاورت کے بعدیہ فیصلہ کیاگیا ہے جس کے تحت موجودہ رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کا تنظیمی ڈھانچہ اورتمام شعبہ جات کوتحلیل کر دیاگیا ہے۔اب رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات نئے سرے سے تشکیل دیے جائیں گے۔قائدتحریک الطاف حسین نے ان تمام فیصلوں کی توثیق کردی ہے اورنئی رابطہ کمیٹی اور تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے تمام اختیارات کنوینر ندیم نصرت کوتفویض کردیئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورہمدردوں سے کہاہے کہ وہ ان فیصلوں کی پاسداری کریں اور اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں۔
کنوینرندیم نصرت نے صاف اورواضح الفاظ میں کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد میں ہزاروں شہیدوں کالہوشامل ہے، شہیدوں کے لہواورکارکنان وعوام کی ان قربانیوں کورائیگاں جانے نہیں دیاجائے گا، ایم کیوایم ایک ہی تھی، ایک ہی ہے ایک ہی رہے گی اوراسے ختم کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد رہیں ،ان پریقین رکھیں اور یہ ہرگز نہ بھولیں کہ ہرآدمی جھک سکتا ہے ،بک سکتا ہے اوربدل سکتاہے لیکن نظریہ کا خالق وہ واحد شخص ہوتا ہے جو نہ جھک سکتا ہے ،نہ بک سکتا ہے اورنہ بدل سکتاہے ۔ 
دریں اثناء ندیم نصرت نے جیلوں میں اسیراور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ سے کہاہے کہ وہ ایم کیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرسکتے ہیں ۔انہوں نے لیگل ایڈ کمیٹی کے تمام اراکین سے درخواست کی کہ وہ اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کریں اور ان کی بھرپورقانونی معاونت کریں ۔ندیم نصرت نے دیگروکلاء سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کڑے وقت میں انسانیت کے نام پر ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کاہرممکن ساتھ دیں اوراسیرولاپتہ کارکنان کی قانونی معاونت کے لئے رضاکارانہ طورپر اپنی خدمات پیش کریں۔ 

*****

4/25/2024 9:48:48 AM