Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب احمد کے رینجرز کی حراست میں بدترین اورانسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں شہادت کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی کے 100سے زائد مقامات پر پرامن احتجاجی مظاہرے


آفتاب احمد کے رینجرز کی حراست میں بدترین اورانسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں شہادت کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی کے 100سے زائد مقامات پر پرامن احتجاجی مظاہرے
 Posted on: 5/4/2016 1
آفتاب احمد کے رینجرز کی حراست میں بدترین اورانسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں شہادت کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی کے 100سے زائد مقامات پر پرامن احتجاجی مظاہرے 
بیک وقت شہر کے 100سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے انتہائی پرامن اور منظم تھے ، د ٹریفک کی روانی جاری رہی 
احتجاجی مظاہرین پرامن طریقے سے اسیر کارکنان کی رہائی ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعرے لگاتے رہے 
فیڈرل بی ایریا کے احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ کی شرکت
ناظم آبادگلبہار فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاجی مظاہرے میں رکن رابطہ کمیٹی آمین الحق ،قمر منصور ، لیاقت آباد 10نمبر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان ، گلشن اقبال حسن اسکوائرپر ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی، 
کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر 5، ملیر کے علاقے آر سی ڈی گراؤنڈ ، گلستان جوہر کے علاقے جوہڑ موڑ ، اسکیم 33میں مسکن چورنگی ، لائینز ایریا میں نمائش چورنگی ، ڈیفنس میں دو تلوار ، برنس روڈ کے علاقے ریگل چوک میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے 
کراچی ۔۔۔4، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر و قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد کے رینجرز کی حراست میں بدترین اورانسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں شہادت کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام آج کراچی کے 100سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں حق پرست نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، بچے اوربچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل کئے گئے ذمہ داران و کارکنان کے لواحقین ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ بھی شریک تھے ۔ ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر شہر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں انتہائی نظم وضبط دیکھنے میں آیا،بیک وقت شہر کے 100سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہروں کے باوجود ٹریفک کی روانی جاری رہی اور احتجاجی مظاہرین پرامن طریقے سے اسیر کارکنان کی رہائی ، لاپتہ کارکنان کیبازیابی اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعرے لگاتے رہے ۔احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسیر کارکنان کی رہائی ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ پلے کار ڈ ز اور بینروں پر ’’ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آفتاب احمد کے قاتلوں کو بے نقاب کریں،قانون نافز کرنے والے اداروں کی تحویل میں کارکنوں پر تشدد بند کرو،بانیان پاکستان کی اولادوں پر ظلم بند کرو،ظالموں جواب دو خون کا حساب دو،مہاجر قوم کے نو جوانوں کو نسلی تعصب کیبھینٹ چڑھایا جارہا ہے،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، بانیان پاکستان کی اولادوں کا ماورائے عدالت قتل بند کرو،‘‘کلمات درج تھے جبکہ مظاہرین نے اپنے بازوؤں اور ماتھوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھیں تھیں۔ایم کیوایم کے تحت فیڈڑل بی ایریا کے علاقے یوسف پلاز واٹر پمپ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ، ناظم آباد گلبہار کے علاقے فائیو چورنگی پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے رکن آمین الحق ،قمر منصور ،سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، لیاقت آباد کے علاقے لیاقت آباد 10نمبر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان ، ، گلشن اقبال میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،ایم این اے مزمل قرشی،کشور زہرا،سمن جعفری، لانڈھی کے علاقے بابر مارکیٹ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ ، اسماعیل قریشی ، نمائش چورنگی پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر ، تلوار چورنگی پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت ، علی رضا عابدی اور علی راشد ، ریگل چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشد حسن اور گلفراز خان خٹک جبکہ اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے شرکت کی اور احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیا ۔ اس کے علاوہ ایم کیوایم کے تحت کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر 5، ملیر کے علاقے آر سی ڈی گراؤنڈ ، گلستان جوہر کے علاقے جوہڑ موڑ ، اسکیم 33میں مسکن چورنگی ، لائینز ایریا میں نمائش چورنگی ، ڈیفنس میں دو تلوار ، برنس روڈ کے علاقے ریگل چوک ، پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ ، قصبہ علی گڑھ میں اورنگی ٹاؤن نمبر 5چورنگی ، سرجانی میں کے ڈی اے چورنگی ، نیو کراچی میں ناگن چورنگی اور دیگر مقامات پر زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، نومنتخب حق پرست بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلروں، کارکنان و عوام ، دکانداروں ، اہل محلہ اور مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھر پور تعداد میں شرکت کی اور ایم کیوایم پر ڈھائے جانے والے مظالم اور جبر و تشدد کی شدید مذمت کی ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ملک میں کسی بھی جگہ پر ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے لیکن ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، انہیں لاپتہ اورجھوٹے مقدمات میں نوے نوے روز کے ریمانڈ لینے کے غیر قانونی ، غیر جمہوری اور غیر سیاسی اقدامات پر سوالات نہیں اٹھائے جاتے ۔ آفتاب احمد شہید بھی ایم کیوایم کے ہر دلعزیز کارکن تھے اور ان پر کسی قسم کا مقدمہ نہیں تھا اور انہیں رینجرز کی تحویل میں بدترین تشدد سے ماورائے عدالت قتل کرنا ظلم نہیں ہے تو کیا ہے ۔مظاہرین نے وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان بھی محب وطن ہیں اور اب انہیں ملک دشمنی کے سرٹیفیکٹ دینے اور ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کا عمل بند کرنا چاہئے ورنہ اس کے خوف ناک نتائج سے کوئی بھی ہرگز بچ نہیں سکے گا ۔ احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انچارج فرقان اطیب اور اراکین بھی موجود تھے ۔

NUMAISH CHORANGI

 
         

HASSAN SQUARE

   

LANDHI

    

Pak Colony


2 Talqwar


Johar More


Liaquatabad


Scheme 33


4/19/2024 7:33:23 AM