Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کے باوجود ٹریفک جام کے سبب شہریوں کی پریشانی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کے باوجود ٹریفک جام کے سبب شہریوں کی پریشانی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 2/11/2016
پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کے باوجود ٹریفک جام کے سبب شہریوں کی پریشانی پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
سندھ حکومت ملک کے سب سے بڑے شہر کو سہولیات فراہم کرنے میں تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے ،رابطہ کمیٹی 
ایم کیوا یم گزشتہ کئی برسوں سے کراچی میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کا مطالبہ کر تی آئی ہے 
سندھ حکومت تاخیری حربوں کے ذریعے عوامی فلاح کے منصوبوں کو سیاسی اختلافات کی بھینٹ چڑھا رہی ہے
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کراچی میں عوامی پریشانی کو سمجھتے ہوئے ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا فوری آغاز کروائیں اور شہریوں کی سہولت کیلئے معیاری پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروائیں ،ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی۔۔۔11فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی اور شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کے سبب شہریوں کو روز مرہ معمولا ت میں پیش آنیوالی پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی کراچی دشمنی قرار دیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کیا جارہاہے، ایم کیوا یم گزشتہ کئی برسوں سے کراچی میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کا مطالبہ کر تی آ رہی ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کرکے عوامی فلاح کے منصوبوں کو سیاسی اختلافات کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں لاکھوں لوگ روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں لیکن آمد و رفت کی معیاری سہولیا ت نہ ہونے کے سبب شہریوں کو روزانہ شدید ذہنی اذیت اور پریشانی سے گزرنا پڑتاہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں عوامی پریشانی کو سمجھتے ہوئے ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا فوری آغاز کروائیں اور شہریوں کی سہولت کیلئے معیاری پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروائیں ۔

4/20/2024 2:17:16 AM