Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت وقت کو نجکاری اور تباہ کاری میں فرق معلوم نہیں ہے ،پی آئی اے قومی ادارہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،ڈاکٹر محمد فاروق ستار


حکومت وقت کو نجکاری اور تباہ کاری میں فرق معلوم نہیں ہے ،پی آئی اے قومی ادارہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 2/7/2016 1
حکومت وقت کو نجکاری اور تباہ کاری میں فرق معلوم نہیں ہے ،پی آئی اے قومی ادارہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
انشاء اللہ پی آئی اے اور پورے پاکستان کو بچائیں گے، پی آئی ا ے کے مستقبل کا فیصلہ ادارے کے مزدور ہی کریں گے
مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، مزدور بھائی ،بہنوں کے ساتھ ہے
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی کراچی ائیر پورٹ پر احتجاجی دھرنے میں بیٹھے پی آئی اے ملازمین سے گفتگو
کراچی ۔۔۔۔7فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاہے کہ حکومت وقت کو نجکاری اور تباہ کاری میں فرق معلوم نہیں ہے،پی آئی اے قومی ادارہ اور ملک کی شناخت ہے ،کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ہم پی آئی اے کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی ائیر پورٹ پر پی آئی اے ہیڈ آفس کے باہر دھرنے میں بیٹھے ہوئے ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پرحق پرست ارکان اسمبلی سید آصف حسنین،علی رضا عابدی ، ساجد احمد ، نامزد مئیر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ، لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکان انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہاکہ پی آئی اے صرف 38جہازوں کا نام نہیں بلکہ 14000معصوم ملازمین کی عزت نفس کا نام ہے ،یہ ادارہ عوام کی امانت ہے اور ہم اسکو کسی کی ذاتی انا کاشکار نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ پی آئی اے اور پورے پاکستان کو بچائیں گے ۔انہوں نے دھرنے کے شکار افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ جس مشکل حالات میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قابل ستائش ہے ،آپ کے تمام مطالبات کی ایم کیوا یم حمایت کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی آئی اے کے مزدور بھائی ،بہنوں کے ساتھ ہے اور پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ کراچی جس ظالم کے خلاف کھڑا ہوجاتاہے اسکاتسلط ختم ہوجاتاہے، پی آئی اے کے ملازمین کو کالے انگریزوں کے ظلم و ستم سے آزا د کرواکر مزدوروں کے ساتھ جشن منائیں گے او ر پی آئی ا ے کے مستقبل کا فیصلہ ادارے کے مزدور ہی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پی آئی اے کی تاریخ میں لاپتہ افراد کا لفظ نہیں سنا تھا بلکہ یہ مسئلہ تو صرف ایم کیو ایم کے ساتھ تھا لیکن اب پہلی مرتبہ پی آئی اے کے ملازمین بھی حکومت کے اس ظلم کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کے ملازمین ہدایت اللہ، ضمیر حسین چانڈیو، سیف اللہ لارک اور منصور ڈھلو کو فی الفور بازیاب کرایا جائے اور پی آئی اے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونیوالے پی آئی اے ملازمین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور جاں بحق افرادکیلئے دعائے مغفرت کی۔

4/25/2024 2:30:47 PM