Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام اور ملازمین پی آئی اے کی نجکاری نہیں چاہتے تو نجکاری نہ کی جائے۔ الطاف حسین


عوام اور ملازمین پی آئی اے کی نجکاری نہیں چاہتے تو نجکاری نہ کی جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/6/2016 1
عوام اور ملازمین پی آئی اے کی نجکاری نہیں چاہتے تو نجکاری نہ کی جائے۔ الطاف حسین
دھونس دھمکی کے ذریعہ پی آئی اے کا مسئلہ حل کرنے سے گریز کیا جائے
لندن۔۔۔6فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف سے کہاہے کہ وہ دھونس دھمکی کے ذریعہ پی آئی اے کا مسئلہ حل کرنے سے گریز کریں، اگر عوام پی آئی اے کی نجکاری نہیں چاہتے تو نجکاری نہ کی جائے۔ہفتہ کی شب کراچی، حیدرآباداور میرپورخاص میں ایم کیوایم کی جانب سے منائے جانے والے جشن فتح کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے حقوق اورمطالبات کے لئے پرامن احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین پرجس طرح گولیاں چلائی گئیں اورلاٹھی چارج کیاگیاوہ قابل مذمت ہے ۔انہوں فائرنگ سے پی آئی اے کے دوملازمین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا اورحکومت سے کہاکہ پی آئی اے کے غریب ملازمین کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کیاجائے اوراگرپی آئی اے کے ملازمین نہیں چاہتے تواس ادارے کی نجکاری نہ کی جائے ۔


4/16/2024 10:47:09 AM