Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین پرمنی لانڈرنگ کے الزام میں تفتیش کے سلسلے میں ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اورفردجرم عائدنہ کرنے کے فیصلے کی خوشی میں ایم کیوایم کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھرمیں جشن منایاگیا


قائدتحریک الطاف حسین پرمنی لانڈرنگ کے الزام میں تفتیش کے سلسلے میں ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اورفردجرم عائدنہ کرنے کے فیصلے کی خوشی میں ایم کیوایم کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھرمیں جشن منایاگیا
 Posted on: 2/6/2016 1
قائدتحریک الطاف حسین پرمنی لانڈرنگ کے الزام میں تفتیش کے سلسلے میں ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اورفردجرم عائدنہ کرنے کے فیصلے کی خوشی میںیم کیوایم کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھرمیں جشن منایاگیا
تمام شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ، چراغاں کیاگیااورعوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں
جشن کے سلسلے میں کراچی میں ایم کیوایم کے دفاترکے ساتھ ساتھ شہرکے تمام بڑے چوراہوں اورشاہراہوں کورنگ برنگی لائٹوں،جھالروں اوربرقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایاگیا
بیشترعلاقوں میں کارکنوں اورعوام نے خوشی میں چراغ جلائے ،ایم کیوایم کے کارکنوں نے عوام میں مٹھائیاں تقسیم کیں 
جشن کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں بھی ایک بڑااجتماع منعقدکیاگیا، الطاف حسین نے ٹیلیفون پر خطاب کیا
شہربھرسے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام ریلیوں کی شکل میں جناح گراؤنڈپہنچے
نائن زیرو، جناح گراؤنڈ، مکاچوک اوراطراف کے تمام علاقوں کوبرقی قمقموں اورلائٹوں سے خوبصورتی سے سجایاگیاتھا
جشن کے سلسلے میں ایک ورائٹی پروگرام بھی ہواجس میں ممتازفنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
۔ جشن فتح کے سلسلے میں کراچی کے ساتھ ساتھ حیدرآبا،ٹنڈوالہ یار، سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ،سانگھڑاور سندھ کے دیگرشہروں میں بھی ایم کیوایم کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں
کراچی ۔۔۔ 6 فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین پرمنی لانڈرنگ کے الزام میں تفتیش کے سلسلے میں میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اورفردجرم عائدنہ کرنے کے فیصلے کی خوشی میں آج کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کی جانب سے جشن منایاگیا۔ جشن کے سلسلے میں تمام شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں ، چراغاں کیاگیااورعوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ جشن کے سلسلے میں آج کراچی میں ایم کیوایم کی جانب سے تمام ٹاؤن اوریوسی کے دفاترکے ساتھ ساتھ شہرکے تمام بڑے چوراہوں اورشاہراہوں کورنگ برنگی لائٹوں،جھالروں اوربرقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایاگیا جبکہ بیشترعلاقوں میں کارکنوں اورعوام نے بڑی تعدادمیں خوشی میں چراغ جلائے ۔ ایم کیوایم کے کارکنوں نے اپنے اپنے علاقوں میں بازاروں میں جاکردکانداروں اورعوام میں مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ تمام بڑی شاہراہوں پرگاڑیوں کوروک روک کرلوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔عوام نے بھی جناب الطاف حسین کے بارے میں منی لانڈرنگ کے الزام میں تفتیش کے سلسلے میں ضمانت کی پابندیوں کے خاتمہ اورفردجرم عائدنہ کرنے کے فیصلے پر ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کو مبارکبادپیش کی۔جشن کے سلسلے میں کراچی کے تمام علاقوں میں ایم کیوایم کے ٹاؤنز کے زیراہتمام بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں جنہوں نے شہرکے مختلف علاقوں میں گشت کیاجن میں شریک کارکنوں اورعام نواجوں ،بزرگوں، خواتین اوربچوں کاجوش وخروش قابل دیدتھا۔ جشن کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں بھی ایک بڑااجتماع منعقدکیاگیاجس سے جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلیفون پر خطاب کیا ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو، جناح گراؤنڈ، مکاچوک اوراطراف کے تمام علاقوں کوبرقی قمقموں اورلائٹوں سے خوبصورتی سے سجایاگیاتھا۔ شہربھرسے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اور جناب الطاف حسین کی تصاویراٹھائے ، پرجوش نعرے لگاتے ہوئے جناح گراؤنڈپہنچے ۔ جشن کے سلسلے میں ایک ورائٹی پروگرام بھی ہواجس میں ممتازفنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جشن فتح کے سلسلے میں کراچی کے ساتھ ساتھ حیدرآبا،ٹنڈوالہ یار، سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ،سانگھڑاور سندھ کے دیگرشہروں میں بھی ایم کیوایم کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، چراغاں کیاگیااورعوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اوراجتماعات منعقد کئے گئے۔ جشن فتح کے اجتماعات کایہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ 

4/19/2024 9:55:53 PM