Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ٹی وی چینل ’’دن‘‘ کے دفتر پر دستی بم حملے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت


لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ٹی وی چینل ’’دن‘‘ کے دفتر پر دستی بم حملے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت
 Posted on: 12/1/2015
لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ٹی وی چینل ’’دن‘‘ کے دفتر پر دستی بم حملے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت
دن نیوز پر دستی بم حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کا دن نیوز کی انتظامیہ، اینکرپرسنز، صحافیوں اور کارکنوں سے اظہار ہمدردی
دن نیوز پر دستی بم حملے کا فوری نوٹس لیا جائے، پنجاب میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور دستی بم حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ
کراچی:۔۔۔یکم دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورکے علاقے گلبرگ میں نجی ٹی وی چینل ’’دن‘‘کے دفترپردستی بم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے آزادی صحافت پرحملہ قرار دیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لاہورمیں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے دن نیوزکے دفترپردستی بم حملہ بزدلانہ عمل ہے جس کامقصدصحافیوں میں خوف وہراس پیدا کرکے انہیں حق وسچ سے روکناہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب خصوصاًلاہورمیں صحافیوں پرحملے اوردہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے پنجاب کے صحافیوں میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے اوروہ اپنے تحفظ کے لئے حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے دن نیوزکی انتظامیہ ،اینکرپرسنز،صحافیوں اورکارکنوں سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پوری طرح ان ساتھ ہے جوکسی بھی صورت انہیں تنہاء نہیں چھوڑے گی ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ دن نیوزپردستی بم حملے کافوری نوٹس لیتے ہوئے پنجاب میں صحافیوں کوتحفظ فراہم کیا جائے اوردستی بم حملے میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

4/19/2024 9:27:06 AM